Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 471

نماز کا بیان

تکبیر کہتے وقت ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھانے کا بیان مالک بن انس، ابن جریج، سفیان بن عیینہ، شعیب بن ابی حمزہ، عقیل بن خالد اور یونس بن یزید وغیرہ کی روایت اس سند سے متفق ہوجاتی ہیں۔ سالم اپنے والد سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا روایت کرتے ہیں۔ اسی طرح ایوب نافع سے اور وہ ابن عمر (رض) سے نقل کرتے ہیں۔ اسی طرح ابوحمید ساعدی کی روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دس اصحاب سے یہ روایت منقول ہے۔

1 hadith in this chapter

2302

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2302

Sahih

(۲۳۰۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ تَعَالَی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ۔ حَمَّادُ ہُوَ ابْنُ سَلَمَۃَ ، وَقَدِ اسْتَشْہَدَ الْبُخَارِیُّ بِذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں داخل ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھاتے تھے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی رفع یدین کرتے تھے۔