Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 474

نماز کا بیان

تکبیر سے پہلے ہاتھ اٹھانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

2313

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2313

Sahih

(۲۳۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی تَکُونَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، ثُمَّ کَبَّرَ۔ وَسَاقَ الْحَدِیثَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی ۱۳۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٣) سالم (رح) سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو بلند کرتے حتیٰ کہ آپ کے ہاتھ کندھوں کے برابر ہوجاتے، پھر آپ تکبیر کہتے۔ (یہ حدیث تفصیل سے گزر چکی ہے)

2314

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2314

Sahih

(۲۳۱۴) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقُ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ لِلصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی تَکُونَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، ثُمَّ کَبَّرَ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَلاَ یَفْعَلُہُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ الأَیْلِیُّ عَنِ ابْنُ شِہَابٍ، وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ، وَفِی رِوَایَۃِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ: رَأَیْتُہُ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ یَدَیْہِ حِذَائَ مَنْکِبَیْہِ۔ [صحیح وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٤) (ا) سیدنا سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ وہ کندھوں کے برابر ہوجاتے، پھر تکبیر کہتے اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کرتے تب بھی ایسے ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسے ہی کرتے اور جس وقت سجدے سے سر اٹھاتے تو ایسا نہیں کرتے تھے۔ (ب) محمد بن عمرو بن حلحلۃ کی روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے تھے۔