Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 465

نماز کا بیان

مقتدی کب کھڑا ہو ؟

4 hadiths in this chapter

2284

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2284

Sahih

(۲۲۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَیْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَتِ الصَّلاَۃُ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَأْخُذُ النَّاسُ مَقَامَہُمْ قَبْلَ أَنْ یَأْخُذَ النَّبِیُّ -ﷺ- مَقَامَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُوسَی عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۶۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٨٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اقامت کہی جاتی تو لوگ اپنی اپنی جگہ کھڑے ہوجاتے اس سے پہلے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی جگہ تشریف لاتے۔

2285

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2285

Zaeef

(۲۲۸۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ السَّدُوسِیُّ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ کَہْمَسٍ عَنْ أَبِیہِ کَہْمَسٍ قَالَ: قُمْنَا بِمِنًی إِلَی الصَّلاَۃِ وَالإِمَامُ لَمْ یَخْرُجْ ، فَقَعَدَ بَعْضُنْا فَقَالَ لِی شَیْخٌ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ: مَا یُقْعِدُکَ؟ قُلْتُ: ابْنُ بُرَیْدَۃَ۔ قَالَ: ہَذَا السُّمُودُ۔ فَقَالَ لِی الشَّیْخُ حَدَّثَنِی بِہِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَۃَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: کُنَّا نَقُومُ فِی الصَّلاَۃِ صُفُوفًا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- طَوِیلاً قَبْلَ أَنْ یُکَبِّرَ ، قَالَ وَقَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ وَمَلاَئِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی الَّذِینَ یَلُونَ الصَّفَ الأَوَّلَ ، وَمَا مِنْ خُطْوَۃٍ أَحَبَّ إِلَی اللَّہِ جَلَّ ثَنَاؤُہُ مِنْ خُطْوَۃٍ یَمْشِیہَا یَصِلُ بِہَا صَفًّا))۔ وَالَّذِی رُوِیَ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ قَدْ رُوِیَ أَیْضًا عَنْ عَلِیِّ۔ رُوِیَ عَنْ أَبِی خَالِدٍ الْوَالِبِیِّ قَالَ: خَرَجَ إِلَیْنَا عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَنَحْنُ قِیَامٌ فَقَالَ: مَا لِی أَرَاکُمْ سَامِدِینَ یَعْنِی قِیَامًا۔ وَسُئِلَ إِبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ أَیَنْتَظِرُونَ الإِمَامَ قِیَامًا أَوْ قُعُودًا قَالَ: لاَ بَلْ قُعُودًا۔ وَالأَشْبَہُ أَنَّہُمْ کَانُوا یَقُومُونَ إِلَی الصَّلاَۃِ قَبْلَ خُرُوجِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَیَأْخُذُونَ مَقَامَہُمْ قَبْلَ أَنْ یَأْخُذَ ، ثُمَّ أَمَرَہُمْ بِأَنْ لاَ یَقُومُوا حَتَّی یَرَوْہُ قَدْ خَرَجَ تَخْفِیفًا عَلَیْہِمْ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۵۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٨٥) (ا) عون بن کہمس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم منیٰ میں نماز کے لیے کھڑے تھے، لیکن امام ابھی تک نہیں آیا تھا۔ چنانچہ ہم میں سے بعض بیٹھ گئے۔ اہل کوفہ کے ایک شیخ نے مجھے کہا : تجھے کس نے بٹھایا ہے ؟ میں نے کہا : ابن بریدہ نے۔ شیخ نے مجھے کہا : مجھے اس کے بارے عبدالرحمن بن عوسجۃ نے براء بن عازب سے روایت بیان کی ہے کہ انھوں نے فرمایا : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں نماز کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تکبیر کہنے سے پہلے لمبی صف بنا کر کھڑے ہوجاتے تھے۔ براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ ان پر رحمت نازل کرتا ہے اور اس کے فرشتے ان لوگوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں جو پہلی صف کو ملاتے ہیں اور اللہ جل شانہٗ کے نزدیک ان قدموں سے بہترین کوئی قدم نہیں جن کے ساتھ وہ چل کر آتا ہے اور صف کو ملاتا ہے۔ (ب) حضرت علی (رض) سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ ابو خالد والبی سے منقول ہے کہ ایک دن علی بن ابی طالب ہمیں نماز پڑھانے نکلے تو ہم کھڑے تھے۔ آپ (رض) نے فرمایا : کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہیں مبہوت حالت میں کھڑے دیکھ رہا ہوں۔ (ج) حضرت ابراہیم نخعی سے پوچھا گیا کہ امام کا انتظار کھڑے ہو کر کریں یا بیٹھ کر ؟ تو انھوں نے فرمایا : بیٹھ کر انتظار کریں۔ اصل بات یہ ہے کہ صحابہ کرام (رض) ، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکلنے سے پہلے کھڑے نہیں ہوتے تھے بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اپنی جگہ پر کھڑے ہونے سے پہلے اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوجاتے تھے۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ اس وقت تک کھڑے نہ ہوا کریں جب تک مجھے نہ دیکھ لیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر تخفیف کرتے ہوئے یہ حکم دیا تھا۔

2286

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2286

Sahih

(۲۲۸۶) فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَلاَ تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِی))۔ - رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٨٦) عبداللہ بن ابو قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نماز کھڑی ہو تو اس وقت تک کھڑے نہ ہوا کرو جب تک مجھے نہ دیکھ لو۔

2287

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2287

Sahih

(۲۲۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالاَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَلاَ تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِی قَدْ خَرَجْتُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ شَیْبَانَ عَنْ یَحْیَی: حَتَّی تَرَوْنِی قَدْ خَرَجْتُ ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ عَنْ یَحْیَی مِنْ رِوَایَۃِ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْہُ۔ وَرَوَاہُ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ مَعْمَرٍ، وَأَبُو نُعَیْمٍ عَنْ شَیْبَانَ ، وَعُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ یَحْیَی الْقَطَّانِ عَنِ الْحَجَّاجِ دُونَ قَوْلِہِ: قَدْ خَرَجْتُ ۔ وَأَمَّا الَّذِی یَرْوِیہُ بَعْضُ الْمُتَفَقِّہَۃُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ ((حَتَّی تَرَوْنِی قَائِمًا فِی الصَّفِّ)) فَلَمْ یَبْلُغْنَا۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ: إِذَا قِیلَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ وَثَبَ فَقَامَ۔ وَعَنِ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ ، وَہُوَ قَوْلُ عَطَائٍ وَالْحَسَنِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٨٧) عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اقامت کہہ دی جائے تو اس وقت تک نہ کھڑے ہوا کرو جب تک مجھے دیکھ نہ لو کہ میں نماز کے لیے نکل آیا ہوں۔ (ب) اسی طرح اس حدیث کو ولید بن مسلم نے شیبان سے ، انھوں نے یحییٰ سے روایت کیا ہے۔ اس میں ہے کہ جب تک تم دیکھو کہ میں نماز کے لیے نکل پڑا ہوں۔ حجاج سے منقول روایت میں قد خرجت کے الفاظ ہیں اور دوسری روایت میں جسے بعض متفقہین نے نقل کیا ہے، ” حتی ترونی قائما فی الصف “ یہ الفاظ ہیں۔ (ج) حضرت انس بن مالک (رض) کہ جب قد قامت الصلاۃ سنتے تو نماز کے لیے فوراً کھڑے ہوجاتے۔ (د) سیدنا حسین بن علی (رض) بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔ یہ عطاء اور حسن کا قول ہے۔