Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 466

نماز کا بیان

امام نماز شروع کرنے سے پہلے صفیں سیدھی کروائے

6 hadiths in this chapter

2288

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2288

Sahih

(۲۲۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ وَأَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ أَنْ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ قَبْلَ أَنْ یُکَبِّرَ أَقْبَلَ بِوَجْہِہِ عَلَی أَصْحَابَہِ فَقَالَ: ((أَقِیمُوا صُفُوفَکُمْ وَتَرَاصُّوا ، فَإِنِّی أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَہْرِی))۔ قَالَ فَلَقَدْ رَأَیْتُ الرَّجُلَ یُلْزِقُ مَنْکِبَہُ بِمَنْکِبِ أَخِیہِ إِذَا قَامَ فِی الصَّلاَۃِ ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٨٨) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اقامت کے بعد اور تکبیر کہنے سے پہلے صحابہ (رض) کی طرف متوجہ ہو کر فرماتے : اپنی صفوں کو سیدھا (برابر) رکھو اور باہم مل کر کھڑے ہوجاؤ، میں تم کو اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ انس (رض) فرماتے ہیں : میں نے دیکھا کہ ہر شخص جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا تو اپنا کندھا اپنے بھائی کے کندھے کے ساتھ ملا لیتا۔

2289

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2289

Sahih

(۲۲۸۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَأَقْبَلَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((أَقِیمُوا صُفُوفَکُمْ وَتَرَاصُّوا، فَإِنِّی أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَہْرِی))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی رَجَائٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ عَمْرٍو۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٨٩) سیدنا انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں : اقامت کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : اپنی صفوں کو سیدھا کرلو اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہوجاؤ۔ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھ لیتا ہوں۔

2290

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2290

Sahih

(۲۲۹۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: الْعَلاَئُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُسَوِّی صُفُوفَنَا حَتَّی کَأَنَّمَا یُسَوِّی بِہَا الْقِدَاحَ حَتَّی رَأَی أَنَّا قَدْ عَقَلْنَا عَنْہُ ، ثُمَّ خَرَجَ یَوْمًا فَقَامَ حَتَّی کَادَ یُکَبِّرُ ، فَرَأَی رَجُلاً بَادِیًا صَدْرُہُ مِنَ الصَّفِّ فَقَالَ: ((عِبَادَ اللَّہِ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَکُمْ ، أَوْ لَیُخَالِفَنَّ اللَّہُ بَیْنَ وُجُوہِکُمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٩٠) سماک بن حرب سے روایت ہے کہ میں نے نعمان بن بشیر کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری صفوں کو درست فرمایا کرتے تھے، گویا کہ آپ اس کے ذریعے تیر سیدھا کر رہے تھے، حتیٰ کہ یقین کرلیتے کہ ہم نے آپ سے سیکھ لیا ہے۔ پھر ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوئے، آپ تکبیر کہنے ہی لگے تھے کہ اچانک ایک شخص پر آپ کی نظر پڑی، اس کا سینہ صف سے آگے نکلا ہوا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ کے بندو ! اپنی صفوں کو ضرور سیدھا رکھو وگرنہ پروردگار تمہارے منہ ٹیڑھے کر دے گا۔

2291

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2291

Sahih

(۲۲۹۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ یَعْنِی ابْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی صَغِیرَۃَ عَنْ سِمَاکٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُسَوِّی صُفُوفَنَا إِذَا قُمْنَا لِلصَّلاَۃِ ، فَإِذَا اسْتَوَیْنَا کَبَّرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۶۶۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٩١) حضرت سماک سے روایت ہے کہ میں نے نعمان بن بشیر (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری صفوں کو برابر فرمایا کرتے۔ جب ہم سیدھے ہوجاتے تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کہتے۔

2292

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2292

Sahih

(۲۲۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَأْمُرُ بِتَسْوِیَۃِ الصُّفُوفِ ، فَإِذَا جَائُ وہُ فَأَخْبَرُوہُ أَنْ قَدِ اسْتَوَتْ کَبَّرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۳۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٩٢) سیدنا نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب (رض) صفوں کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے (یعنی کچھ آدمیوں کی ذمہ داری لگا دیتے جو صفیں سیدھی کریں) جب وہ لوگ آکر خبر دیتے کہ صفیں سیدھی ہوگئی ہیں تب آپ تکبیر کہتے۔

2293

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2293

Sahih

(۲۲۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَمِّہِ أَبِی سُہَیْلِ بْنِ مَالِکِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ: کُنْتُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ ، وَأَنَا أُکَلِّمُہُ فِی أَنْ یَفْرِضَ لِی ، فَلَمْ أَزَلْ أُکَلِّمُہُ وَہُوَ یُسَوِّی الْحَصْبَائَ بِنَعْلَیْہِ حَتَّی جَائَ ہُ رِجَالٌ ، قَدْ وَکَّلَہُمْ بِتَسْوِیَۃِ الصُّفُوفِ ، فَأَخْبَرُوہُ أَنَّ الصُّفُوفَ قَدِ اسْتَوَتْ فَقَالَ لِی: اسْتَوِ فِی الصَّفِّ ۔ ثُمَّ کَبِّرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۳۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٩٣) ابو سہیل بن مالک اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں عثمان بن عفان (رض) کے ساتھ تھا۔ اقامت کہہ دی گیٔ جب کہ میں ان سے اپنے حصے کے بارے میں باتیں کررہا تھا، میں ان سے مسلسل باتیں کرتا رہا اور وہ اپنے پاؤں سے چٹائی کو سیدھا کر رہے تھے، حتیٰ کہ آپ کے پاس کچھ لوگ آئے تو آپ نے ان کو صفوں کی درستگی پر مامور کیا۔ پھر انھوں نے آکر خبر دی کہ صفیں درست ہوچکی ہیں تو آپ نے مجھے فرمایا : صف میں برابر ہوجاؤ، پھر آپ نے تکبیر کہی۔