Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 442

نماز کا بیان

رکوع اور سجود کا اشارے کے ساتھ ادا کرنے کا بیان اور سجدوں میں رکوع کی بہ نسبت جھکاؤ زیادہ ہو

3 hadiths in this chapter

2209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2209

Sahih

(۲۲۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ عَنْ شُعَیْبٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُسَبِّحُ وَہُوَ عَلَی ظَہْرِ رَاحِلَتِہِ ، لاَ یُبَالِی حَیْثُ کَانَ وَجْہُہُ وَیُومِئُ بِرَأْسِہِ إِیمَائً ۔ وَکَانَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲/ ۱۳۲/ ۶۱۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٠٩) عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری کی پیٹھ پر نفل نماز ادا کرتے تھے ۔ آپ کا چہرہ جدھر بھی ہوتا، آپ اس کا خیال نہیں کرتے تھے اور اپنے سر کے ساتھ اشارہ کیا کرتے تھے۔ اور عبداللہ بن عمر (رض) بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔

2210

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2210

Sahih

(۲۲۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیَّ یَقُولُ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یُصَلِّی وَہُوَ عَلَی رَاحِلَتَہِ النَّوَافِلَ مِنْ کُلِّ جِہَۃٍ ، وَلَکِنَّہُ یَخْفِضُ السَّجْدَتَیْنِ مِنَ الرَّکْعَۃِ وَیُومِئُ إِیمَائٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۳/۳۶۶، ۳۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢١٠) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی سواری پر ہر طرف رخ کر کے نفل نماز پڑھتے دیکھا ہے، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں رکوع سے زیادہ جھکتے تھے۔ آپ (سواری پر) نماز اشارے سے ادا فرماتے۔

2211

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2211

Sahih

(۲۲۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصِ عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ قَالَ: بَعَثَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- لِحَاجَۃٍ ، فَجِئْتُ وَہُوَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ ، وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّکُوعِ فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: إِنِّی کُنْتُ أُصَلَّی ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شبیۃ ۲/۲۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢١١) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے مجھے کسی کام کی غرض سے بھیجا۔ جب میں واپس آیا تو آپ اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور آپ سجدے میں رکوع سے زیادہ جھکتے۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا تو آپ نے میرے سلام کا جواب نہیں دیا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا : میں نماز پڑھ رہا تھا۔