Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 435

نماز کا بیان

عصرکو درمیانی نماز کہنے والوں کا بیان

10 hadiths in this chapter

2158

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2158

Sahih

(۲۱۵۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُکْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِی بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنِی شَقِیقُ بْنُ عُقْبَۃَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنِی الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ قَالَ: نَزَلَتْ ((حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَصَلاَۃِ الْعَصْرِ)) فَقَرَأْنَاہَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مَا شَائَ اللَّہُ أَنْ نَقْرَأَہَا ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّہَ نَسَخَہَا وَأَنْزَلَ {حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃِ الْوُسْطَی} [البقرۃ: ۲۳۸] فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: أَہِیَ صَلاَۃُ الْعَصْرِ؟ فَقَالَ: قَدْ خَبَّرْتُکَ کَیْفَ نَزَلَتْ وَکَیْفَ نَسَخَہَا اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ یَحْیَی بْنِ آدَمَ عَنِ الْفُضَیْلِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ: ہِیَ إِذًا صَلاَۃُ الْعَصْرِ؟ فَقَالَ الْبَرَائُ : قَدْ أَخْبَرْتُکَ کَیْفَ نَزَلَتْ؟ وَکَیْفَ نَسَخَہَا اللَّہُ تَعَالَی۔ قَالَ مُسْلِمٌ: وَرَوَاہُ الأَشْجَعِیُّ یَعْنِی کَمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۶۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥٨) (ا) حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ یہ آیت نازل ہوئی : { حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ العصر } ” نمازوں پر محافظت کرو خصوصاً عصر کی نماز پر۔ “ جتنا عرصہ اللہ نے چاہا ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں اس کی تلاوت کی پھر اللہ نے یہ منسوخ کردی اور یہ نازل کی : { حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی } (البقرۃ : ١٣٨) نمازوں پر محافظت کرو خصوصاً درمیانی نماز پر براء بن عازب (رض) سے ایک آدمی نے پوچھا : کیا یہ عصر کی نماز ہے ؟ انھوں نے کہا : میں نے تمہیں بتادیا ہے کہ یہ کیسے نازل ہوئی اور کیسے اللہ نے اس کو منسوخ کیا۔ واللہ اعلم (ب) صحیح مسلم میں فضیل سے یہی روایت منقول ہے مگر اس میں یہ ہے کہ پھر اس آدمی نے کہا : تب یہ عصر کی نماز ہوگی۔ براء بن عازب (رض) نے کہا : میں نے تمہیں بتایا نہیں کہ یہ کیسے نازل ہوئی اور کیسے اس کو اللہ نے منسوخ کیا ہے۔

2159

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2159

Zaeef

(۲۱۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ شَقِیقِ بْنِ عُقْبَۃَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَرَأْنَاہَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- زَمَانًا: ((حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَصَلاَۃِ الْعَصْرِ))، ثُمَّ قَرَأْنَاہَا بَعْدُ {حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃِ الْوُسْطَی} فَلاَ أَدْرِی أَہِیَ ہِیَ أَمْ لاَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥٩) سیدنا براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ کے ساتھ ایک مدت تک اس طرح تلاوت کی ” حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ العصر “ ” نمازوں پر محافظت کرو اور خصوصاً عصر کی نماز پر، پھر ہم نے اس کے منسوخ ہونے کے بعد اس طرح قرات کی { حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی } (البقرۃ : ٢٣٨) نمازوں پر محافظت کرو خصوصاً درمیانی نماز کی۔ میں نہیں جانتا کیا یہ وہی نماز ہے یا کوئی اور۔

2160

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2160

Sahih

(۲۱۶۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی الْوَزِیرِ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ السَّلْمَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالَ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- یَوْمَ الْخَنْدَقِ فَقَالَ: ((مَلأَ اللَّہُ بُیُوتَہُمْ وَقُبُورَہُمْ نَارًا کَمَا شَغَلُونَا عَنْ صَلاَۃِ الْوُسْطَی حَتَّی غَابَتِ الشَّمْسُ، وَہِیَ صَلاَۃُ الْعَصْرِ))۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ ہَکَذَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ الأَنْصَارِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۲۷۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٠) سیدنا علی بن ابی طالب فرماتے ہیں کہ ہم خندق کے روز رسول اللہ کے ساتھ تھے ۔ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ (ان مشرکوں کے گھروں کو اور قبروں کو آگ سے بھر دے جنہوں نے ہمیں درمیانی نماز ادا کرنے نہیں دی۔ حتیٰ کہ سورج غروب ہوگیا۔ وہ عصر کی نماز تھی۔

2161

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2161

Sahih

(۲۱۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الصَّنْعَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِیلَ بْنِ جُعْشُمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ شُتَیْرِ بْنِ شَکْلٍ الْعَبْسِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ الأَحْزَابِ صَلَّیْنَا الْعَصْرَ مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((شَغَلُونَا عَنْ صَلاَۃِ الْوُسْطَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مَلأَ اللَّہُ قُبُورَہَمْ وَأَجْوَافَہُمْ نَارًا))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح لغیرہ۔ احمد ۱/۱۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦١) شُتیر بن شکل عبسی سے روایت ہے کہ میں نے علی بن ابی طالب (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ غزوہ احزاب کے دن ہم نے عصر کی نماز مغرب اور عشا کے درمیان پڑھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان مشرکوں نے ہمیں درمیانی نماز یعنی عصر کی نماز سے مشغول رکھا اللہ ان کی قبروں اور پیٹوں کو آگ سے بھر دے۔

2162

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2162

Sahih

(۲۱۶۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ قِیلَ لِرَجُلٍ: سَلْ عَلِیًّا عَنْ صَلاَۃِ الْوُسْطَی۔ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: کُنَّا نَرَی أَنَّہَا صَلاَۃُ الْفَجْرِ حَتَّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ الأَحْزَابِ یَقُولُ: ((شَغَلُونَا عَنْ صَلاَۃِ الْوُسْطَی الْعَصْرِ حَتَّی غَابَتِ الشَّمْسُ مَلأَ اللَّہُ قُبُورَہُمْ وَأَجْوَافَہُمْ نَارًا)) ۔ [صحیح۔ مضٰی فی الذی قبلہ وہو حدیث صحیح من و غیروجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٢) زر بن حبیش سے روایت ہے کہ ایک آدمی سے کہا گیا کہ حضرت علی (رض) سے درمیانی نماز کے بارے میں پوچھو۔ اس نے آپ (رض) سے اس بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا : ہم اس کو فجر کی نماز خیال کیا کرتے تھے حتیٰ کہ میں نے غزوہ احزاب کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے سنا کہ ان مشرکوں نے ہمیں درمیانی نماز یعنی عصر کی نماز سے غافل کردیا حتیٰ کہ سورج بھی غروب ہوگیا، اللہ ان کی قبروں اور پیٹوں کو آگ سے بھر دے۔

2163

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2163

Sahih

(۲۱۶۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: جُنَاحُ بْنُ نَذِیرٍ الْمُحَارِبِیُّ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ وَعَوْنُ بْنُ سَلاَّمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ عَنْ زُبَیْدٍ الْیَامِیِّ عَنْ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ یَوْمَ الْخَنْدَقِ: ((شَغَلُونَا عَنْ صَلاَۃِ الْوُسْطَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مَلأَ اللَّہُ أَجْوَافَہُمْ وَقُبُورَہُمْ نَارًا))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَوْنِ بْنِ سَلاَّمٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۶۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٣) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غزوہ خندق کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ان مشرکوں نے ہمیں درمیانی نماز، یعنی عصر سے غافل کردیا، اللہ تعالیٰ ان کے پیٹوں اور قبروں کو آگ سے بھر دے۔

2164

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2164

Sahih

(۲۱۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((صَلاَۃُ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ))۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الترمذی ۲۹۸۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٤) حضرت سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : درمیانی نماز سے مراد عصر کی نماز ہے۔

2165

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2165

Sahih

(۲۱۶۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانَ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((صَلاَۃُ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الْعَصْرِ))۔ کَذَا رُوِیَ بِہَذَا الإِسْنَادِ۔ خَالَفَہُ غَیْرُہُ فَرَوَاہُ عَنِ التَّیْمِیِّ مَوْقُوفًا عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۱۳۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا درمیانی نماز عصر کی نماز ہے۔

2166

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2166

Sahih

(۲۱۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ فَذَکَرَہُ مَوْقُوفًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٦) ایک دوسری سند سے سلیمان تیمی نے اسی طرح کی موقوف روایت ذکر کی ہے۔

2167

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2167

Zaeef

(۲۱۶۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ التَّیْمِیِّ فَذَکَرَہُ مَوْقُوفًا۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ قَالَ أَبِی: لَیْسَ ہُوَ أَبُو صَالِحٍ السَّمَّانُ وَلاَ بَاذَامُ ، ہَذَا بَصْرِیٌّ أُرَاہُ مِیزَانٌ یَعْنِی اسْمُہُ مِیزَانٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَہَذَا قَوْلُ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی أَصَحِّ الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ ، وَقَوْلُ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ وَأَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَإِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ وَعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ ، وَرُوِیَ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ وَہُوَ مِنَ التَّابِعِینَ: أَنَّہَا صَلاَۃُ الْمَغْرِبِ۔ [ضعیف۔ رواہ مالک بلاغا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٦٧) (ا) یحییٰ بن سعید نے تیمی سے اسی حدیث کو موقوف روایت کیا ہے۔ (ب) قبیصہ بن ذویب تابعی سے منقول ہے کہ درمیانی نماز مغرب کی نماز ہے۔