Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 434

نماز کا بیان

ظہر کو درمیانی نماز کہنے والوں کا بیان

4 hadiths in this chapter

2154

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2154

Sahih

(۲۱۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ أَبِی حَکِیمٍ عَنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی بِالْہَجِیرِ أَوْ بِالْہَاجِرَۃِ ، وَکَانَتْ أَثْقَلَ الصَّلاَۃِ عَلَی أَصْحَابِہِ فَنَزَلَتْ {حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃِ الْوُسْطَی وَقُومُوا لِلَّہِ قَانِتِینَ} [البقرۃ: ۲۳۸] قَالَ: لأَنَّ قَبْلَہَا صَلاَتَیْنِ وَبَعْدَہَا صَلاَتَیْنِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ شُعْبَۃَ وَقَالاَ فِی الْحَدِیثِ: الظُّہْرَ بِالْہَاجِرَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۴۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥٤) (ا) زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ظہر کی نماز) دوپہر کے وقت ادا فرماتے تھے۔ یہ آپ کے صحابہ (رض) پر بہت گراں گذرتی تھی۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی : { حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ } (البقرۃ : ٢٣٨) نمازوں کی محافظت کرو خصوصاً درمیانی نماز کی اور اللہ کے لیے فرمان بردار ہو کر کھڑے ہوجاؤ ۔ (زید بن ثابت) فرماتے ہیں : کہ یہی درمیانی نماز ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی دو نمازیں ہیں اور اس کے بعد بھی۔ (ب) ایک دوسری روایت میں یصلی الظہر بالہاجرۃ کے الفاظ ہیں کہ دوپہر کو ظہر کی نماز ادا کرتے تھے۔

2155

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2155

Zaeef

(۲۱۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الزِّبْرِقَانِ عَنْ زُہْرَۃَ قَالَ: کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَأَرْسَلُوا إِلَی أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ فَسَأَلُوہُ عَنِ الصَّلاَۃِ الْوُسْطَی فَقَالَ: ہِیَ الظُّہْرُ، کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّیہَا بِالْہَجِیرِ۔ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ أَبِی دَاوُدَ فَزَادَ فِیہِ فَقَالَ یَعْنِی زَیْدًا: ہِیَ الظُّہْرُ۔ فَأَرْسَلُوا إِلَی أُسَامَۃَ۔ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الزِّبْرِقَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ الضَّمْرِیِّ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأُسَامَۃَ نَحْوَہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ النسائی فی الکبری ۳۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥٥) (ا) زہرہ سے روایت ہے کہ ہم زید بن ثابت کے پاس بیٹھے تھے۔ انھوں نے چند لوگوں کو اسامہ بن زید کی خدمت میں بھیجا، انھوں نے آپ (رض) سے درمیانی نماز کے بارے پوچھا تو آپ نے فرمایا : وہ ظہر ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو دوپہر کے وقت (گرمی میں) پڑھتے تھے۔ (ب) ایک دوسری سند سے منقول روایت میں یہ اضافہ ہے ” فقال یعنی زیدا : ہی الظہر “ یعنی زید نے فرمایا : وہ ظہر کی نماز ہے اور انھوں نے اسامہ کی طرف یہ پیغام بھیجا۔

2156

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2156

Sahih

(۲۱۵۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِیلٍ: زُہْرَۃُ بْنُ مَعْبَدٍ أَنَّ ابْنَ الْمُسَیَّبِ حَدَّثَہُ: أَنَّہُ کَانَ قَاعِدًا وَعُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ طَلْحَۃَ فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ یَقُولُ: صَلاَۃُ الْوُسْطَی ہِیَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ قَالَ: فَمَرَّ عَلَیْنَا ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ عُرْوَۃُ: أَرْسِلُوا إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَسَلُوہُ۔ فَأَرْسَلْنَا إِلَیْہِ غُلاَمًا فَسَأَلَہُ ، ثُمَّ جَائَ الرَّسُولُ فَقَالَ: ہِیَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ فَشَکَکْنَا فِی قَوْلِ الْغُلاَمِ ، فَقُمْنَا جَمِیعًا فَذَہَبْنَا إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلْنَاہُ فَقَالَ: ہِیَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن جریر فی تفسیرہ ۲/۵۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥٦) سعید بن مسیب (رح) فرماتے ہیں کہ میں، عروہ بن زبیر اور ابراہیم بن طلحہ بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے کہا کہ حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے تھے کہ درمیانی نماز سے مراد ظہر کی نماز ہے۔ پھر فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سے ابن عمر (رض) گذرے تو عروہ نے کہا : ابن عمر کے پاس لوگوں کو بھیجو تاکہ وہ ان سے اس بارے میں پوچھیں۔ چنانچہ ہم نے ایک بچہ آپ کی خدمت میں بھیجا تو اس نے آپ سے پوچھا اور واپس آ کر کہا : وہ ظہر کی نماز (ہی) ہے۔ ہمیں بچے کی بات پر یقین نہ آیا تو ہم سب اٹھ کر ابن عمر (رض) کے پاس چلے گئے اور ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا : وہ ظہر کی نماز ہے۔

2157

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2157

Sahih

(۲۱۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ عَنْ ہَمَّامٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُ قَالَ: الصَّلاَۃُ الْوُسْطَی صَلاَۃُ الظُّہْرِ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن جریر فی تفسیرہ ۲/۵۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١٥٧) سیدنا ابن عمر (رض) سیدنا زید بن ثابت (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (رض) نے فرمایا : درمیانی نماز سے مراد ظہر کی نماز ہے۔