Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 415

نماز کا بیان

نمازوں کو اول وقت میں ادا کرنے کی ترغیب اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : نماز سورج ڈھلنے کے ساتھ اداکیجیے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ ” دلوک “ مائل ہونے کو کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ” نمازوں کی محافظت کرو اور نماز وسطیٰ کی۔ “ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : محافظت سے مرادانھیں وقت پر ادا کرنا ہے۔

1 hadith in this chapter

2042

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2042

Sahih

(۲۰۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ: مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَۃَ الْخُزَاعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِیُّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِہِ الدُّنْیَا عَنْ جَدَّتِہِ أُمِّ فَرْوَۃَ وَکَانَتْ مِمَّنْ بَایَعَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- وَکَانَتْ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ الأُوَلِ: أَنَّہَا سَمِعَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- وَسُئِلَ عَنْ أَفْضَلِ الأَعْمَالِ فَقَالَ : ((الصَّلاَۃُ لأَوَّلِ وَقْتِہَا))۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۴۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٢) غنام اپنی دادی ام فروہ سے نقل فرماتے ہیں اور یہ ان میں سے تھی جن نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کی تھی اور وہ پہلی مہاجرہ تھیں، جنہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے افضل اعمال کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نماز کو اول وقت میں ادا کرنا۔ “