Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 416

نماز کا بیان

نمازوں کو اول وقت میں ادا کرنے کی ترغیب اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : نماز سورج ڈھلنے کے ساتھ اداکیجیے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ ” دلوک “ مائل ہونے کو کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ” نمازوں کی محافظت کرو اور نماز وسطیٰ کی۔ “ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : م

8 hadiths in this chapter

2043

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2043

Sahih

(۲۰۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ عَوْدًا عَلَی بَدْئٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو: عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ الْعَیْزَارِ عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَیُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((الصَّلاَۃُ فِی أَوَّلِ وَقْتِہَا))۔ قُلْتُ: ثُمَّ أَیُّ؟ قَالَ: ((الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ))۔ قُلْتُ: ثُمَّ أَیُّ؟ قَالَ: ((بِرُّ الْوَالِدَیْنِ))۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ عَنْہُ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ فِی مُخْتَصَرِ الْمُخْتَصَرِ، وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِیُّ عَنْ شُعْبَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ الْعَیْزَارِ، وَرُوِیَ عَنْ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ عُبَیْدٍ الْمُکَتِّبِ عَنْ أَبِی عَمْرٍو عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمِثْلِہِ۔[صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۳۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٣) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا : کون سے اعمال افضل ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نماز اول وقت میں ادا کرنا۔ “ میں نے کہا : پھر کون سے ؟ آپ نے فرمایا : ” اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ “ میں نے کہا : پھر کون سے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : ” والدین کے ساتھ نیکی کرنا۔ “

2044

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2044

Sahih

(۲۰۴۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنِی السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ وَقْتِ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: کَانَ یُصَلِّی الظُّہْرَ بِالْہَاجِرَۃِ وَیُصَلِّی الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ حَیَّۃٌ ، وَیُصَلِّی الْمَغْرِبَ إِذَا وَجَبَتْ ، وَیُصَلِّی الْعِشَائَ إِذَا کَثُرَ النَّاسُ عَجَّلَ ، وَإِذَا قَلُّوا أَخَّرَ ، وَیُصَلِّی الصُّبْحَ بِغَلَسٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٤) محمد بن عمرو کہتے ہیں کہ ہم نے جابر بن عبداللہ (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے وقت کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز دوپہر میں پڑھتے تھے اور عصر کی نماز اس وقت جب سورج چمک رہا ہوتا تھا اور مغرب کی نماز تب پڑھتے جب سورج غروب ہوجاتا اور عشا کی نماز، جب لوگ جلدی آجاتے تو جلدی پڑھتے اور جب کم ہوتے تو مؤخر کردیتے اور صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھتے۔

2045

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2045

Sahih

(۲۰۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی أُسَامَۃُ أَنَّ ابْنَ شِہَابٍ أَخْبَرَہُ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ قَالَ سَمِعْتُ بَشِیرَ بْنَ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی الظُّہْرَ حِینَ تَزُولُ الشَّمْسُ ، وَرُبَّمَا أَخَّرَہَا حِینَ یَشْتَدُّ الْحَرُّ ، وَرَأَیْتُہُ یُصَلِّی الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ بَیْضَائُ قَبْلَ أَنْ تَدْخُلَہَا الصُّفْرَۃُ فَیَنْصَرِفُ الرَّجُلُ مِنَ الصَّلاَۃِ فَیَأْتِی ذَا الْحُلَیْفَۃِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، وَیُصَلِّی الْمَغْرِبَ حِینَ تَسْقُطُ الشَّمْسُ، وَیُصَلِّی الْعِشَائَ حِینَ یَسْوَدُّ الأُفُقُ، وَرُبَّمَا أَخَّرَہَا حَتَّی یَجْتَمِعَ النَّاسُ، وَیُصَلِّی الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، ثُمَّ صَلَّی مَرَّۃً أُخْرَی فَأَسْفَرَ بِہَا، ثُمَّ کَانَتْ صَلاَتُہُ بَعْدَ ذَلِکَ بِغَلَسٍ حَتَّی مَاتَ، ثُمَّ لَمْ یَعُدْ إِلَی أَنْ یُسْفِرَ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٥) عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے بشیر بن ابو مسعود انصاری سے سنا، وہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جس وقت سورج ڈھل گیا اور بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مؤخر کیا جس وقت گرمی سخت ہوجاتی اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عصر پڑھتے ہوئے دیکھا اور سورج بلند اور سفید ہوتا تھا، اس سے پہلے کہ اس میں زردی داخل ہو، آدمی اپنی نماز سے پھرتا تو سورج غروب ہونے سے پہلے ذوالحلیفہ آجاتا اور مغرب کی نماز پڑھتے جس وقت سورج غروب ہوجاتا اور عشاء کی نماز پڑھتے جس وقت کنارہ سیاہ ہوجاتا اور بعض اوقات اس کو مؤخر کیا یہاں تک کہ لوگ جمع ہوجاتے اور صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھتے، پھر ایک مرتبہ روشنی میں ادا کی، پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز اندھیرے میں ہوتی تھی یہاں تک کہ آپ فوت ہوگئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روشنی کی طرف نہیں لوٹے۔

2046

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2046

Sahih

(۲۰۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: مَا صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃً لِوَقْتِہَا الآخِرِ حَتَّی قَبَضَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُعَلَّی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ اللَّیْثِ۔ وَرَوَاہُ قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ عَنِ اللَّیْثِ کَمَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الترمذی ۱۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٦) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری وقت میں کبھی بھی دوسرے وقت میں نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وفات دے دی۔

2047

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2047

Sahih

(۲۰۴۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ خَالِدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِلاَلٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: مَا صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الصَّلاَۃَ لِوَقْتِہَا الآخِرِ مَرَّتَیْنِ حَتَّی قَبَضَہُ اللَّہُ عَزَّوَجَلَّ۔ وَہَذَا مُرْسَلٌ۔ (ج) إِسْحَاقُ بْنُ عُمَرَ لَمْ یُدْرِکْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٧) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری وقت میں دو مرتبہ کے علاوہ نماز دوسرے وقت میں نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وفات دے دی۔

2048

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2048

Zaeef

(۲۰۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَسْبَاطٍ وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِیِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الْوَقْتُ الأَوَّلُ رِضْوَانُ اللَّہِ وَالْوَقْتُ الآخِرُ عَفْوُ اللَّہِ))۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہَارُونَ بْنِ حُمَیْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: ہَکَذَا کَانَ یَقُولُ لَنَا ابْنُ حُمَیْدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ فِی ہَذَا الإِسْنَادِ۔ وَالصَّوَابُ مَا حَدَّثَنَاہُ ابْنُ صَاعِدٍ وَابْنُ أَسْبَاطٍ عَلَی أَنَّ ہَذَا الْحَدِیثَ بِہَذَا الإِسْنَادِ بَاطِلٌ إِنْ قِیلَ فِیہِ عَبْدُ اللَّہِ أَوْ عُبَیْدُ اللَّہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: ہَذَا حَدِیثٌ یُعْرَفُ بِیَعْقُوبَ بْنِ الْوَلِیدِ الْمَدَنِیِّ۔ (ج) وَیَعْقُوبُ مُنْکَرُ الْحَدِیثِ ضَعَّفَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ ، وَکَذَّبَہُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَسَائِرُ الْحُفَاظِ وَنَسَبُوہُ إِلَی الْوَضْعِ ، نَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ الْخِذْلاَنِ وَقَدْ رُوِیَ بِأَسَانِیدَ أُخَرَ کُلِّہَا ضَعِیفَۃٍ۔ [باطل۔ أخرجہ الترمذی ۱۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٨) (الف) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اول وقت اللہ کی رضا مندی ہے اور آخری وقت اللہ کا در گز رہے۔ (ب) ابن عمر (رض) سے اس کی ہم مثل حدیث ہے۔ (ج) امام احمد کہتے ہیں کہ اس کی سند میں بحث ہے۔ صحیح بات وہ ہے جو ہم نے کہی ہے، جو ابن صاعد اور ابن اسباط سے منقول ہے کہ اس حدیث کی سند باطل ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ عبداللہ ہے یا عبیداللہ۔ (د) شیخ کہتے ہیں کہ یہ حدیث یعقوب بن ولیدمدنی کے ہاتھوں بنائی گئی ہے۔ یعقوب منکر الحدیث اور یحییٰ بن معین نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ امام احمد بن حنبل نے ضعیف اور دوسروں نے روایات وضع کرنے والا لکھا ہے۔ دوسری تمام اسناد بھی ضعیف ہیں۔

2049

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2049

Zaeef

(۲۰۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو: عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ زَکَرِیَّا مِنْ أَہْلِ عَبْدَسِیٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی مَحْذُورَۃَ مُؤَذِّنُ مَکَّۃَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ جَدِّی یَعْنِی أَبَا مَحْذُورَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَوَّلُ الْوَقْتِ رِضْوَانُ اللَّہِ ، وَأَوْسَطُ الْوَقْتِ رَحْمَۃُ اللَّہِ وَآخِرُ الْوَقْتِ عَفْوُ اللَّہِ))۔ إِبْرَاہِیمُ بْنُ زَکَرِیَّا ہَذَا ہُوَ الْعِجْلِیُّ الضَّرِیرُ یُکْنَی أَبَا إِسْحَاقَ حَدَّثَ عَنِ الثِّقَاتِ بِالْبَوَاطِیلِ ، قَالَہُ لَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ عَنْ أَبِی أَحْمَدَ بْنِ عَدِیٍّ الْحَافِظُ ، وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی مَحْذُورَۃَ ہُوَ إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی مَحْذُورَۃَ مَشْہُورٌ۔ وَرُوِیَ ہَذَا الْحَدِیثُ عَلَی اللَّفْظِ الأَوَّلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَجَرِیرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مَرْفُوعًا وَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔ وَلَہُ أَصْلٌ فِی قَوْلِ أَبِی جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْبَاقِرِ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٤٩) سیدنا ابو محذورہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اول وقت اللہ کی رضا مندی ہے اور درمیانہ وقت اللہ کی رحمت ہے اور آخری وقت اللہ کا در گزر کرنا ہے۔ “ (ب) پہلے الفاظ پر یہ حدیث ابن عباس (رض) ، جریر بن عبداللہ اور سیدنا انس بن مالک سے مرفوعاًمنقول ہے۔ اور یہ اقوال ثابت نہیں۔ اس کی اصل ابوجعفر کا قول ہے۔

2050

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2050

Zaeef

(۲۰۵۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَوَّلُ الْوَقْتِ رِضْوَانُ اللَّہِ ، وَآخِرُ الْوَقْتِ عَفْوُ اللَّہِ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ أَبُو أُوَیْسٍ عَنْ جَعْفَرٍ۔ وَرُوِیَ عَنْ مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ عَلِیٍّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠٥٠) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ اول وقت اللہ کی رضا مندی ہے اور آخری وقت اللہ کا در گزر کرنا ہے۔