Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 394

نماز کا بیان

سفر میں اذان دینا

2 hadiths in this chapter

1942

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1942

Sahih

(۱۹۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِی فَقَالَ : إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِیمَا ، وَلْیَؤُمَّکُمَا أَکْبَرُکُمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٤٢) مالک بن حویرث (رض) سے روایت ہے کہ میں اور میرے چچا کا بیٹا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، آپ نے کہا : جب تم سفر کرو تو اذان دو اور اقامت کہو اور تم دونوں میں سے بڑا امامت کرائے۔

1943

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1943

Sahih

(۱۹۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا وَالْمَنِیعِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجُوَیْہِ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ عَنْ سُفْیَانَ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ قَوْلَہُ ابْنُ عَمٍّ لِی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفِرْیَابِیِّ۔ وَفِیمَا مَضَی مِنْ حَدِیثِ أَبِی جُحَیْفَۃَ فِی أَذَانِ بِلاَلٍ بِالأَبْطَحِ وَحَدِیثِ أَبِی قَتَادَۃَ وَغَیْرِہِ فِی أَذَانِ بِلاَلٍ مُنْصَرَفَہُمْ مِنْ خَیْبَرَ ، وَفِیمَا نَذْکُرُہُ فِی مَسْأَلَۃِ الإِبْرَادِ بِالظُّہْرِ مِنْ حَدِیثِ أَبِی ذَرٍّ دَلِیلٌ عَلَی أَنَّ الأَذَانَ وَالإِقَامَۃَ مِنْ سُنَّۃِ الصَّلاَۃِ فِی السَّفَرِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٤٣) (الف) جناب سفیان سے روایت ہے انھوں نے اسی سند کے ساتھ اور اسی کے ہم معنی بیان کیا، مگر انھوں نے یہ قول ” ابن عم لی “ ذکر نہیں کیا۔ (ب) گزشتہ ابواب میں ابو جحیفہ کی حدیث گزر چکی ہے جس میں بلال (رض) کے ابطح میں اذان دینے کا ذکر ہے۔ ابوقتادہ کی روایت میں ہے کہ بلال نے خیبر سے واپسی پر اذان کہی۔ آئندہ ان شاء اللہ ہم ظہر کو ٹھنڈے کرنے کے مسئلہ میں ابوذر کی حدیث سے یہ ثابت کریں گے کہ سفر میں اذان اور اقامت کہنا سنت ہے۔