Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 379

نماز کا بیان

فوت شدہ نمازوں کے درمیان اذان اور اقامت کو جمع کرنا

2 hadiths in this chapter

1891

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1891

Sahih

(۱۸۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: حُبِسْنَا یَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنِ الصَّلاَۃِ حَتَّی کَانَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ بِہَوِیٍّ مِنَ اللَّیْلِ حَتَّی کُفِینَا ، وَذَلِکَ قَوْلُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ {وَکَفَی اللَّہُ الْمُؤْمِنِینَ الْقِتَالَ وَکَانَ اللَّہُ قَوِیًّا عَزِیزًا} فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِلاَلاً فَأَقَامَ الصَّلاَۃَ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، فَأَحْسَنَ صَلاَتَہَا کَمَا کَانَ یُصَلِّیہَا ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ کَذَلِکَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ کَذَلِکَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْعِشَائَ کَذَلِکَ ، وَذَلِکَ قَبْلَ أَنْ یُنْزِلَ اللَّہُ تَعَالَی فِی صَلاَۃِ الْخَوْفِ {فَرِجَالاً أَوْ رُکْبَانًا}[البقرۃ: ۲۳۹] وَہَکَذَا رَوَاہُ الشَّافِعِیُّ فِی الْجَدِیدِ عَنِ ابْنِ أَبِی فُدَیْکٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ وَرَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ بِمَعْنَاہُ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِلاَلاً فَأَقَامَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ إِقَامَۃً۔ وَرَوَاہُ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ عَنْ غَیْرِ وَاحِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ لَمْ یُسَمِّ أَحَدًا مِنْہُمْ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْعِشَائَ۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِیہِ فِی ہَذِہِ الْقِصَّۃِ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ إِلاَّ أَنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ لَمْ یُدْرَکْ أَبَاہُ وَہُوَ مُرْسَلٌ جَیِّدٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۶۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٩١) (الف) سیدنا عبد الرحمن بن ابی سعید خدری (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم کو خندق کے دن نماز سے روک دیا گیا یہاں تک کہ مغرب کے بعد جب رات چھا گئی تو ہمیں وقت ملا اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے { وَکَفَی اللَّہُ الْمُؤْمِنِینَ الْقِتَالَ وَکَانَ اللَّہُ قَوِیًّا عَزِیزًا } [الاحزاب : ٢٥] تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا، انھوں نے نماز کی اقامت کہی تو آپ نے ظہر کی نماز پڑھائی اچھے انداز کے ساتھ نماز پڑھائی جس طرح پڑھا کرتے تھے۔ پھر حکم دیا تو انھوں نے اقامت کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح عصر کی نماز پڑھائی، پھر ان کو حکم دیا تو انھوں نے اقامت کہی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح مغرب کی نماز پڑھائی، پھر ان کو حکم دیا اور اسی طرح عشا کی نماز پڑھائی اور یہ حکم خوف کی نماز نازل ہونے سے پہلے ہے۔ { فَرِجَالاً أَوْ رُکْبَانًا }[البقرۃ : ٢٣٩] (ب) امام شافعی نے قول جدید میں ابن ابی ذئب سے اسی کے ہم معنی نقل کیا ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا تو انھوں نے ہر نماز کے لیے اقامت کہی۔ (ج) ابن أبی ذئب سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا تو انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر انھیں حکم دیا، انھوں نے اقامت کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھائی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا تو انھوں نے اقامت کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز پڑھائی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا تو انھوں نے اقامت کہی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کی نماز پڑھائی۔ (د) اسی طرح ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود اپنے والد سے منقول دو روایات میں سے ایک میں فرماتے ہیں، لیکن انھوں اپنے سے نقل نہیں کیا۔ یہ روایت مرسل ہے۔

1892

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1892

Sahih

(۱۸۹۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ: جُنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جُنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ یَعْنِی ابْنَ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ: إِنَّ الْمُشْرِکِینَ شَغَلُوا النَّبِیَّ -ﷺ- عَنْ أَرْبَعِ صَلَوَاتٍ یَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّی ذَہَبَ مِنَ اللَّیْلِ مَا شَائَ اللَّہُ ، فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعِشَائَ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ ہُشَیْمِ بْنِ بَشِیرٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ۔ وَرَوَاہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ وَاخْتُلِفَ عَلَیْہِ فِی الأَذَانِ مِنْہُمْ مَنْ حَفِظَہُ عَنْہُ وَمِنْہُمْ مَنْ لَمْ یَحْفَظْہُ، وَرَوَاہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ فَقَالَ: یُتَابِعُ بَعْضُہَا بَعْضًا بِإِقَامَۃٍ إِقَامَۃٍ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ الترمذی ۱۷۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٩٢) (الف) ابی عبیدہ سے روایت ہے کہ عبداللہ (رض) نے فرمایا کہ مشرکین نے خندق کے دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چار نمازوں سے مشغول کردیا، یہاں تک کہ رات کا کافی حصہ گزر گیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا تو انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی۔ آپ نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر انھوں نے اقامت کہی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھائی، پھر انھوں نے اقامت کہی تو آپ نے مغرب کی نماز پڑھائی ‘ پھر انھوں نے اقامت کہی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کی نماز پڑھائی۔ (ب) ہشام دستوائی نے ابو زبیر سے روایت کی ہے انمیں اذان سے متعلق اختلاف کیا گیا۔ بعض نے ان سے یاد کیا اور بعض نے نہیں۔ امام اوزاعی ابو زبیر سے نقل فرماتے ہیں کہ بعض نے بعض کی ایک ایک اقامت میں متابعت کی ہے۔