Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 378

نماز کا بیان

دو نمازوں کو جمع کرنے کے لیے اذان اور اقامت کا طریقہ

16 hadiths in this chapter

1875

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1875

Sahih

(۱۸۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِی عَنْ حَجَّۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ: ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ وَلَمْ یُصَلِّ بَیْنَہُمَا ، ثُمَّ رَکِبَ قَالَ فَلَمَّا أَتَی الْمُزْدَلِفَۃَ یُرِیدُ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَتَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ مُدْرَجًا فِی الْحَدِیثَ الطَّوِیلِ فِی حَجَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَیُقَالُ ہَذَا الْقَدْرُ مِنَ الْحَدِیثِ مُرْسَلٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٥) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ (رض) کے پاس آئے اور عرض کیا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کے متعلق خبردی۔۔۔ اس میں ہے پھر بلال (رض) نے اذان دی اور اقامت کہی، ظہر کی نماز ادا کی، پھر اقامت کہی اور عصر کی نماز پڑھی اور ان کے درمیان کچھ نہیں پڑھا، پھر سوار ہوئے اور جب مزدلفہ آئے تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مراد لے رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو اق امتوں اور ایک اذان سے مغرب اور عشا کی نماز ادا کی۔ (ب) صحیح مسلم میں ہے کہ اس حدیث میں ادراج ہے۔

1876

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1876

Sahih

(۱۸۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ الْمَعْنَی وَاحِدٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ بِعَرَفَۃَ ، وَلَمْ یُسَبِّحْ بَیْنَہُمَا وَإِقَامَتَیْنِ ، وَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِجَمْعٍ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَیْنِ وَلَمْ یُسَبِّحْ بَیْنَہُمَا۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ ہَذَا الْحَدِیثُ أَسْنَدَہُ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ فِی الْحَدِیثِ الطَّوِیلِ وَوَافَقَ حَاتِمًا عَلَی إِسْنَادِہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْجُعْفِیِّ عَنْ جَعْفَرِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعَتَمَۃَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ۔ (ج) قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ لِی أَحْمَدُ یَعْنِی ابْنَ حَنْبَلٍ أَخْطَأَ حَاتِمٌ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ الطَّوِیلِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَقَدْ رَوَاہُ حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ جَعْفَرٍ کَمَا رَوَاہُ حَاتِمٌ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبو داؤد ۱۹۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٦) (الف) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفہ جگہ پر ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان اور دو اق امتوں سے پڑھی اور ان کے درمیان کوئی نفلی نماز نہیں پڑھی اور مغرب اور عشا کی نماز مزدلفہ میں ایک اذان اور دو اق امتوں سے پڑھی اور ان کے درمیان کوئی (کوئی) نماز نہیں پڑھی۔ (ب) ابوداؤد فرماتے ہیں : یہ حدیث حاتم بن اسماعیل نے بیان کی ہے اور امام حاتم نے اس کی موافقت کی ہے۔ سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب اور عشا کی نماز ایک اذان اور ایک اقامت سے پڑھی۔ (ج) امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل (رح) کا قول ہے کہ حاتم نے اس لمبی حدیث میں غلطی کی ہے۔ (د) شیخ فرماتے ہیں کہ حاتم کی روایت کی طرح حفص بن غیاث عن جعفر والی روایت بھی ہے۔

1877

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1877

Sahih

(۱۸۷۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَتَیْنِ۔ وَرُوِیَ فِی الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِجَمْعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَاخْتُلِفَ عَلَیْہِ فِی ذَلِکَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٧) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب اور عشا کی نماز ایک اذان اور دو اق امتوں سے پڑھی۔

1878

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1878

Sahih

(۱۸۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِیُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جَمَعَ بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِالْمُزْدَلِفَۃِ، وَلَمْ یُنَادِ فِی کُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا إِلاَّ بِإِقَامَۃٍ ، وَلَمْ یُسَبِّحْ بَیْنَہُمَا وَلاَ عَلَی إِثْرِ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۵۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٨) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاکو جمع کیا اور ہر ایک میں اذان نہیں دی صرف اقامت کہی اور ان کے درمیان نفلی نماز نہیں پڑھی اور نہ ہی ان کے بعد کچھ پڑھا۔

1879

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1879

Sahih

(۱۸۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ بِمَعْنَاہُ وَقَالَ: بِإِقَامَۃٍ إِقَامَۃٍ جَمَعَ بَیْنَہُمَا۔ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ وَکِیعٌ: صَلَّی کُلَّ صَلاَۃٍ بِإِقَامَۃٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۹۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٧٩) زہری اسی معنی میں بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ نے ایک ایک اقامت کے ساتھ دونوں جمع کیا۔ وکیع کہتے ہیں : ہر نماز ایک اقامت سے پڑھی۔

1880

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1880

Sahih

(۱۸۸۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَحَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الْمَعْنَی عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ بِإِسْنَادِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ عَنْ حَمَّادٍ وَمَعْنَاہُ وَقَالَ: بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَلَمْ یُنَادِ فِی الأُولَی وَلَمْ یُسَبِّحْ عَلَی إِثْرِ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا۔ قَالَ مَخْلَدٌ قَالَ: لَمْ یُنَادِ فِی وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا ہَکَذَا رِوَایَۃُ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ وَہِیَ أَصَحُّ الرِّوَایَاتِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔ وَرَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ کَمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۹۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٠) حماد نے اسی معنی میں بیان کیا ہے۔ اس میں ہے کہ ہر نماز کے لیے ایک اقامت کہی اور شروع میں اذان نہیں دی اور نہ ہی ان کے بعد نفلی نماز پڑھی۔ (ب) مخلد کہتے ہیں کہ دونوں کے لیے اذان نہیں کہی۔ اسی طرح سالم بن عبداللہ اپنے والد نقل فرماتے ہیں اور یہ ابن عمر (رض) کی صحیح ترین روایت ہے۔

1881

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1881

Sahih

(۱۸۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ: أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ ثَلاَثًا وَرَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی ہَذَا الْمَکَانِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ وَأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ وَسَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ بِمَعْنَاہُ۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ کَمَا۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱۲۸۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨١) سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ ہم ابن عمر (رض) کے ساتھ لوٹے، انھوں نے ایک اقامت کے ساتھ مغرب کی تین اور عشا کی دو رکعتیں ادا کیں، پھر فرمایا : اس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس جگہ پر ہمیں نماز پڑھائی تھی۔ (ب) صحیح مسلم میں سیدنا سعید بن جبیر سے اسی کے ہم معنی روایت منقول ہے۔

1882

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1882

Sahih

(۱۸۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو صَادِقٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الصَّیْدَلاَنِیُّ مِنْ أَصْلِہِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ الأَزْدِیِّ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ الْمَغْرِبَ بِجَمْعٍ ثَلاَثًا وَالْعِشَائَ رَکْعَتَیْنِ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ فَقَالَ لَہُ مَالِکُ بْنُ خَالِدٍ: مَا ہَذِہِ الصَّلاَۃُ یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: صَلَّیْتُہُمَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی ہَذَا الْمَکَانِ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۹۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٢) عبداللہ بن مالک ازدی سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عمر (رض) کے ساتھ مزدلفہ جگہ پر مغرب کی تین اور عشاء کی دو رکعتیں ایک اقامت کے ساتھ ادا کیں۔ انھیں مالک بن خالد نے کہا : اے ابو عبد الرحمن ! یہ کیسی نماز ہے ؟ انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس جگہ پر ایک اقامت کے ساتھ نماز پڑھی ہے۔

1883

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1883

Sahih

(۱۸۸۳) وَرَوَاہُ شَرِیکٌ الْقَاضِی عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ قَالاَ: صَلَّیْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِالْمُزْدَلِفَۃِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ یَعْنِی ابْنَ یُوسُفَ عَنْ شَرِیکٍ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ فَخَالَفَ غَیْرَہُ فِی مَتْنِہِ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٣) سعید بن جبیر اور عبداللہ بن مالک کہتے ہیں کہ ہم نے ابن عمر (رض) کے ساتھ مزدلفہ میں ایک اقامت کے ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کیں۔

1884

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1884

Sahih

(۱۸۸۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ صَلاَتَیْنِ بِجَمْعٍ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ جَمِیعًا ، فَقَالَ لَہُ خَالِدُ بْنُ مَالِکٍ: مَا ہَذِہِ الصَّلاَۃُ یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: صَلَّیْتُہُمَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی ہَذَا الْمَکَانِ۔ رِوَایَۃُ الثَّوْرِیِّ وَشَرِیکٍ أَصَحُّ لِمُوَافَقَتِہِمَا رِوَایَۃَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَرِوَایَۃُ سَعِیدٍ یُحْتَمَلُ أَنْ تَکُونَ مُوَافِقَۃً لِرِوَایَۃِ سَالِمٍ مِنْ حَیْثُ أَنَّہُ أَرَادَ إِقَامَۃً وَاحِدَۃً لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ نَحْوُ رِوَایَۃِ إِسْرَائِیلَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٤) عبداللہ بن مالک کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) کے ساتھ مزدلفہ میں ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ اکٹھی نماز ادا کیں۔ خالد بن مالک نے ان سے کہا : اے ابو عبد الرحمن ! یہ کیسی نماز ہے ؟ انھوں نے کہا : اس جگہ پر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ (اسی طرح) نمازیں ادا کیں۔

1885

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1885

Sahih

(۱۸۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سُلَیْمٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مِنْ عَرَفَاتٍ إِلَی الْمُزْدَلِفَۃِ ، فَلَمْ یَکُنْ یَفْتُرُ مِنَ التَّکْبِیرِ وَالتَّہْلِیلِ حَتَّی أَتَیْنَا الْمُزْدَلِفَۃَ ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ أَوْ أَمَرَ إِنْسَانًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ ثَلاَثَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیْنَا فَقَالَ: الصَّلاَۃَ فَصَلَّی بِنَا الْعِشَائَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِہِ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنِی عِلاَجُ بْنُ عَمْرٍو بِمِثْلِ حَدِیثِ أَبِی عَنِ ابْنِ عُمَرَ فَقِیلَ لاِبْنِ عُمَرَ فِی ذَلِکَ فَقَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- ہَکَذَا۔ وَرُوِیَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُمَا صَلَّیَا کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنَ الصَّلاَتَیْنِ فِی وَقْتِ الْعِشَائِ مَفْصُولَتَیْنِ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۹۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٥) (الف) اشعث بن سلیم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں ابن عمر (رض) کے ساتھ عرفات سے مزدلفہ آیا، ہم مسلسل اللہ اکبر اور لا الٰہ الا اللہ کا ذکر کرتے ہوئے مزدلفہ تک آئے انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی یا کسی شخص کو حکم دیا، اس نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر انھوں نے ہمیں مغرب کی تین رکعتیں پڑھائیں، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے، پھر عشا کی نماز ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، پھر رات کا کھانا منگوایا۔ (ب) علاج بن عمرو کی حدیث میں ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اسی طرح نماز پڑھی۔ (ج) سیدنا عمر بن خطاب اور عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے عشا کے وقت میں دو نمازیں الگ الگ ایک اذان اور ایک اقامت سے پڑھیں۔

1886

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1886

Sahih

(۱۸۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعُمَیْسِ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ: أَنَّ أَحَدَہُمَا صَحِبَ عُمَرَ وَالآخِرَ صَحِبَ عَبْدَ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَذَکَرَا عَنْہُمَا أَنَّہُمَا لَمْ یُصَلِّیَا الْمَغْرِبَ حَتَّی نَزَلاَ جَمْعًا ، فَصَلَّیَا الْمَغْرِبَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ ثُمَّ تَعَشَّیَا ثُمَّ صَلَّیَا بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ۔ ہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٦) اسود اور عبد الرحمن بن یزید سے روایت ہے کہ ان میں سے ایک سیدنا عمر (رض) کے ساتھ تھا اور دوسرا عبداللہ (رض) کے ساتھ تھا۔ دونوں نے ذکر کیا کہ ان دونوں حضرات نے عشا کی نماز نہیں پڑھی یہاں تک مزدلفہ میں پڑاؤ ڈالا، پھر انھوں نے ایک اذان اور ایک اقامت سے مغرب کی نماز پڑھی، پھر رات کا کھانا کھایا، پھر دونوں نے ایک اذان اور ایک اقامت سے (عشا کی) نماز پڑھی۔

1887

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1887

Sahih

(۱۸۸۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ یَعْنِی ابْنَ خَالِدٍ الْوَہْبِیَّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَی مَکَّۃَ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ: ثُمَّ قَدِمْنَا جَمْعًا فَصَلَّی بِنَا الصَّلاَتَیْنِ کُلَّ صَلاَۃٍ وَحْدَہَا بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ وَالْعَشَائَ بَیْنَہُمَا۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ رَجَائٍ عَنْ إِسْرَائِیلَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۵۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٧) عبد الرحمن بن یزید سے روایت ہے کہ میں ابن مسعود (رض) کے ساتھ مکہ کی طرف نکلا۔۔۔ فرماتے ہیں : پھر ہم مزدلفہ آئے تو انھوں نے ہمیں دو نمازیں پڑھائیں، ہر نماز ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ پڑھائی اور کھانا ان دو نمازوں کے درمیان کھایا۔

1888

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1888

Sahih

(۱۸۸۸) وَرَوَاہُ زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: فَأَمَرَ رَجُلاً فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَصَلَّی بَعْدَہَا رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِہِ ثُمَّ أَمَرَ - أَرَی شَکَّ زُہَیْرٌ - فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، ثُمَّ صَلَّی الْعِشَائَ الآخِرَۃَ رَکْعَتَیْنِ۔ أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَۃَ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ یَزِیدَ یَقُولُ: حَجَّ عَبْدُ اللَّہِ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَذَکَرَ فِیہِ مَا قَدَّمْنَا ذِکْرَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۱۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٨) ابو اسحاق سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے ایک شخص کو حکم دیا اس نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر مغرب کی نماز پڑھائی اور اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، پھر رات کا کھانا منگوایا، پھر حکم دیا میرا گمان ہے کہ زہیر کو شک ہواپھر انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر عشا کی دو رکعتیں ادا کیں۔

1889

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1889

Zaeef

(۱۸۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَیْبٍ الزَّمْہَرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِیِّ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ الأَنْصَارِیِّ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِجَمْعٍ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ ثَلاَثَ رَکَعَاتٍ ، وَصَلاَۃَ الْعَشَائِ رَکْعَتَیْنِ ، فَصَلاَّہُمَا جَمِیعًا بِأَذَانٍ وَإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ کَذَا رَوَاہُ جَابِرٌ الْجُعْفِیُّ۔ (ج) وَجَابِرٌ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٨٩) سیدنا ابی ایوب انصاری (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب کی تین رکعتیں اور عشا کی دو رکعتیں ادا کیں، دونوں نمازیں ایک اذان اور ایک اقامت سے اکٹھی ادا کی گئیں۔

1890

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1890

Zaeef

(۱۸۹۰) وَرَوَاہُ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَۃَ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ أَنَّہُ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِمُزْدَلِفَۃَ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ وَصَلاَۃَ الْعِشَائِ بِإِقَامَۃٍ وَاحِدَۃٍ ، لَمْ یَذْکُرِ الأَذَانَ۔ حَدَّثَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَۃَ فَذَکَرَہُ۔ وَالْحَسَنُ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ۔ [ضعیف جدًا]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٩٠) سیدنا ابو ایوب (رض) سے روایت ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نماز ایک اقامت سے پڑھی اور اذان کا ذکر نہیں کیا۔