Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 376

نماز کا بیان

اذان کے آخر تک گفتگوکو مؤخر کرنا مستحب ہے

3 hadiths in this chapter

1866

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1866

Sahih

(۱۸۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الأَحْمَسِیُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ لَیْلَۃً بِضَجْنَانَ فِی لَیْلَۃٍ بَارِدَۃٍ ثُمَّ قَالَ: صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ ثُمَّ أَخْبَرَہُمْ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ الْمُنَادِیَ فَیُنَادِی بِالصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یُنَادِی فِی إِثْرِہَا: أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ فِی اللَّیْلَۃِ الْبَارِدَۃِ أَوِ اللَّیْلَۃِ الْمَطِیرَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٦٦) نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر (رض) نے ایک ٹھنڈی رات کو ضجنان جگہ پر اذان دی، پھر کہا : صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ اپنے گھروں میں نماز پڑھو اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منادی کرنے والے کو حکم دیتے تھے تو وہ نماز کی منادی کرتا (یعنی اذان کہتا) پھر اس کے بعد منادی کرتا کہ ٹھنڈی رات یا بارش والی رات کو اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔

1867

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1867

Sahih

(۱۸۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا حَدَّثَنَا أَبُوالْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ وَالْحَدِیثُ لِمُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ قَالَ حَدَّثَنِی نَافِعٌ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ أَذَّنَ لَیْلَۃً بِالْعِشَائِ بِضَجْنَانَ فِی لَیْلَۃٍ بَارِدَۃٍ وَقَالَ عَلَی إِثْرِ ذَلِکَ: أَلاَ صَلُّوا فِی الرِّحَالِ۔ وَأَخْبَرَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ مُؤَذِّنًا أَنْ یُؤَذِّنَ عَلَی إِثْرِ ذَلِکَ: أَلاَ صَلُّوا فِی الرِّحَالِ فِی اللَّیْلَۃِ الْبَارِدَۃِ أَوْ الْمَطِیرَۃِ فِی السَّفَرِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٦٧) نافع نے بیان کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) نے ٹھنڈی رات میں ضجنان جگہ پر عشا کی اذان دی اور اس کے بعد کہا آگاہ رہو نماز اپنے گھروں میں پڑھو اور ہمیں بتلایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موذن کو حکم دیا کرتے تھے کہ اذان کے بعد یہ کلمات کہے کہ ٹھنڈی یا بارش والی رات کو اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔

1868

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1868

Sahih

(۱۸۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْبَزَّازُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاکِہِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی بْنُ أَبِی مَسَرَّۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ النَّحَّامِ مِنْ بَنِی عَدِیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ: نُودِیَ بِالصُّبْحِ فِی یَوْمٍ بَارِدٍ وَہُوَ فِی مِرْطِ امْرَأَتِہِ فَقَالَ: لَیْتَ الْمُنَادِیَ یُنَادِی: وَمَنْ قَعَدَ فَلاَ حَرَجَ۔ فَنَادَی مُنَادِی النَّبِیِّ -ﷺ- فِی آخِرِ أَذَانِہِ وَمَنْ قَعَدَ فَلاَ حَرَجَ ، وَذَلِکَ فِی زَمَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ تَابَعَہُ الأَوْزَاعِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: فَلَمَّا قَالَ: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ قَالَ وَمَنْ قَعَدْ فَلاَ حَرَجَ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٦٨) نعیم بن نحام جو بنی عدی بن کعب سے تھے فرماتے ہیں کہ ٹھنڈے دن میں صبح کی اذان دی گئی اور وہ اپنی بیوی کی چادر میں تھے، انھوں نے کہا : کاش کہ منادی کرنے والایہ بھی کہہ دے اور جو کوئی گھر بیٹھ جائے تو کوئی حرج نہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مؤذن نے اذان کے آخر میں منادی کی جو (گھر) بیٹھ جائے تو کوئی حرج نہیں اور یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا زمانہ تھا۔