Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 372

نماز کا بیان

اذان کے وقت اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں ڈالنا

4 hadiths in this chapter

1854

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1854

Sahih

(۱۸۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدَّوْرَقِیُّ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ بِلاَلاً یُؤَذِّنُ وَقَدْ جَعَلَ أَصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ وَہُوَ یَلْتَوِی فِی أَذَانِہِ یَمِینًا وَشِمَالاً۔ [صحیح۔ أخرجہ الترمذی ۱۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٤) عون بن أبی جحیفۃ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا بلال (رض) کو اذان دیتے ہوئے دیکھا، انھوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں رکھیں ہوئی تھیں اور وہ اپنی اذان میں دائیں بائیں مڑتے تھے۔

1855

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1855

Sahih

(۱۸۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ بِلاَلاً أَنْ یُدْخِلَ أَصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ ، وَکَانَتْ إِقَامَتُہُ مُفْرَدَۃً: قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن ماجہ ۷۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٥) عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا کہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کرے۔ ان کی اقامت قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ایک مرتبہ تھا۔

1856

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1856

Zaeef

(۱۸۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنِ حَیَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رُسْتَہْ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی عَاصِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعُمَرَ وَعَمَّارٍ ابْنِی حَفْصٍ عَنْ آبَائِہِمْ عَنْ أَجْدَادِہِمْ عَنْ بِلاَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ لَہُ: ((إِذَا أَذَّنْتَ فَاجْعَلْ أَصْبَعَیْکَ فِی أُذُنَیْکَ ، فَإِنَّہُ أَرْفَعُ لِصَوْتِکَ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۱۰۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٦) سیدنا بلال (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کہ فرمایا : جب تو اذان دے تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لے یہ وہ تیری آواز کو بلند کردیں گی۔

1857

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1857

Zaeef

(۱۸۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عِیسَی بْنِ حَارِثَۃَ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِلاَلاً أَنْ یُؤَذِّنَ فَجَعَلَ أَصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَنْظُرُ إِلَیْہِ فَلَمْ یُنْکِرْ ذَلِکَ ، فَمَضَتِ السُّنَّۃُ مِنْ یَوْمِئِذٍ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ سِیرِینَ: أَنَّ بِلاَلاً جَعَلَ أَصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ فِی بَعْضِ أَذَانِہِ أَوْ فِی إِقَامَتِہِ۔ [ضعیف جدًا]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٧) (الف) ابن مسیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا کہ وہ اذان دے، انھوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیکھ رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا انکار نہیں کیا، اس دن سے یہ سنت جاری ہوگئی۔ (ب) ابن سیرین سے روایت ہے کہ بلال (رض) نے اپنی اذان یا اقامت میں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالیں۔