Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 371

نماز کا بیان

حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح میں مڑنا

4 hadiths in this chapter

1850

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1850

Sahih

(۱۸۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِی جُحَیْفَۃَ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَہُوَ فِی قُبَّۃٍ حَمْرَائَ بِالأَبْطَحِ ، فَخَرَجَ إِلَیْنَا بِلاَلٌ بِفَضْلِ وَضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَبَیْنَ نَائِلٍ وَنَاضِحٍ مِنْہُ قَالَ فَأَذَّنَ بِلاَلٌ فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُ فَاہُ ہَا ہُنَا وَہَا ہُنَا۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۵۰۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٠) سیدنا ابو جحیفہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابطح جگہ پر سرخ قبیّ میں تھے، ہماری طرف بلال (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا بچا ہوا پانی لے کر آئے تو ہم پانی کے چھینٹے ما رہے تھے کہ انھوں نے اذان دی، میں شروع ہوا میں ان کے منہ کے ساتھ ساتھ ادھر، ادھرپھرتا تھا۔

1851

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1851

Sahih

(۱۸۵۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ: فَتَوَضَّأَ وَأَذَّنَ بِلاَلٌ فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُ فَاہُ ہَا ہُنَا وَہَا ہُنَا یَقُولُ یَمِینًا وَشِمَالاً یَقُولُ: حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥١) سیدنا ابو جحیفہ (رض) اپنے والد سے حدیث نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے وضو کیا اور بلال (رض) نے اذان دی، میں ان کے منہ کے ساتھ ادھر ادھر پڑہتا رہا اور وہ دائیں اور بائیں منہ موڑ کر کہتے تھے : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ۔

1852

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1852

Zaeef

(۱۸۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا قَیْسٌ یَعْنِی ابْنَ الرَّبِیعِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: رَأَیْتُ بِلاَلاً خَرَجَ إِلَی الأَبْطَحِ فَأَذَّنَ ، فَلَمَّا بَلَغَ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ لَوَی عُنُقَہُ یَمِینًا وَشِمَالاً ، وَلَمْ یَسْتَدِرْ ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ الْعَنَزَۃَ وَسَاقَ حَدِیثَہُ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ قَیْسٌ۔ وَخَالَفَہُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ فَقَالَ: وَاسْتَدَارَ فِی أَذَانِہِ۔ [منکر۔ أخرجہ أبو داؤد ۵۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٢) عون بن أبی جحیفۃ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا بلال (رض) کو دیکھا جو ابطح مقام کی طرف نکلے، انھوں نے اذان دی جب حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ پر پہنچے تو اپنی گردن دائیں اور بائیں جانب موڑی لیکن گھومے نہیں، پھر داخل ہوئے اور نیزہ نکالا۔۔۔ یہ روایت قیس نے بیان کی ہے : حجاج بن ارطاۃ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اذان میں گھومے تھے۔

1853

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1853

Sahih

(۱۸۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ بِالأَبْطَحِ فِی قُبَّۃٍ حَمْرَائَ ، ثُمَّ خَرَجَ بِلاَلٌ فَوَضَعَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- طَہُورًا ، ثُمَّ أَذَّنَ وَوَضَعَ إِصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ ، وَاسْتَدَارَ فِی أَذَانِہِ۔ وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْحَجَّاجُ أَرَادَ بِالاِسْتَدَارَۃِ الْتِفَاتِہِ فِی حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ فَیَکُونُ مُوافِقًا لِسَائِرِ الرُّوَاۃِ۔ (ج) وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ لَیْسَ بِحَجَّاجٍ وَاللَّہُ یَغْفِرُ لَنَا وَلَہُ۔ وَقَدْ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ مُدْرَجًا فِی الْحَدِیثِ وَسُفْیَانُ إِنَّمَا رَوَی ہَذِہِ اللَّفْظَۃَ فِی الْجَامِعِ رِوَایَۃِ الْعَدَنِیِّ عَنْہُ عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُسَمِّہِ عَنْ عَوْنٍ۔ وَرُوِیَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ مُرْسَلاً لَمْ یَقُلْ عَنْ أَبِیہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن ماجہ ۷۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٥٣) (الف) عون بن ابو جحیفۃ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابطح جگہ پر سرخ جبہ پہنے ہوئے تھے، پھر بلال (رض) نکلے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وضو کے لیے پانی رکھا، پھر اذان دی اور اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالیں اور اپنے کانوں میں گھمائیں۔ (ب) اس بات کا احتمال ہے کہ حجاج راوی نے گھومنے سے مراد التفات لیا ہو اور یہ احتمال باقی تمام راویوں کے موافق ہے۔ (ج) حجاج بن ارطاۃ قابل حجت نہیں، اللہ تعالیٰ ہماری اور اس کی بخشش فرمائے۔ (د) عبدالرزاق نے سفیان ثوری سے انھوں نے عون بن ابو جحیفہ سے حدیث میں مدرج کلام نقل کیا ہے۔ سفیان نے جامع میں ان الفاظ کو عن رجل سے بیان کیا ہے۔ انھوں نے عون کا ذکر نہیں کیا۔ (س) حماد بن سلمہ نے عون بن ابو جحیفہ سے مرسل روایت بیان کی ہے اور اس میں عَنْ أَبِیْہِ کے الفاظ نہیں تھے۔ واللہ اعلم۔