Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 362

نماز کا بیان

عورت اگر نماز کی مقدار اول وقت کو پالے، پھر حائضہ ہوجائے یا بےہوش ہوجائے تو کیا حکم ہے

3 hadiths in this chapter

1823

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1823

Sahih

(۱۸۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ عَنْ مُحَمَّدٍ -ﷺ- فَذَکَرَ أَحَادِیثَ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ذَرُونِی مَا تَرَکْتُکُمْ ، فَإِنَّمَا ہَلَکَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکُمْ بِسُؤَالِہِمْ وَاخْتِلاَفِہِمْ عَلَی أَنْبِیَائِہِم ، وَإِذَا نَہَیْتُکُمْ عَنْ شَیْئٍ فَاجْتَنِبُوہُ ، وَإِذَا أَمَرْتُکُمْ بِالأَمْرِ فَأْتُوا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۱۳۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٣) محمد سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ کو چھوڑ رکھو جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں، تم میں سے پہلے لوگ اپنے نبیوں سے سوال اور اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے اور جب میں تمہیں کسی چیز سے منع کر دوتو اس سے بچو اور جب کسی کام کا حکم دوں تو وہ کرو جتنی تم طاقت رکھتے ہو۔

1824

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1824

Zaeef

(۱۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عُقْبَۃَ وَہُوَ ابْنُ أَبِی ثُبَیْتٍ الرَّاسِبِیُّ وَہُوَ ثِقَۃٌ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ نَہَی النِّسَائَ أَنْ یَبِتْنَ عَنِ الْعِشَائِ مَخَافَۃَ أَنْ یَحِضْنَ ، یُرِیدُ صَلاَۃَ الْعِشَائِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٤) ابو جوزاء سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب (رض) نے عورتوں کو منع کیا کہ عشا کی نماز چھوڑ بیٹھیں اس ڈر سے کہ وہ حائضہ ہوجائیں گی۔ وہ عشا کی نماز مراد لے رہے تھے۔

1825

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1825

Sahih

(۱۸۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَابِ حَدَّثَنَا ابْنُ شُبْرُمَۃَ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ: إِذَا فَرَّطَتِ الْمَرْأَۃُ فِی الصَّلاَۃِ حَتَّی تَحِیضَ قَضَتْ تِلْکَ الصَّلاَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدارمی ۸۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٥) شعبی سے روایت ہے کہ جب کوئی عورت نماز میں کوتاہی کرے اس کو حیض آجائے تو اس پر نماز قضا کرنا واجب ہے۔