Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 361

نماز کا بیان

بےہوش آدمی کو دو نمازوں کا وقت گزرنے کے بعد افاقہ ہوا تو اس پر قضا نہیں ہے۔

5 hadiths in this chapter

1818

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1818

Sahih

(۱۸۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ أُغْمِیَ عَلَیْہِ فَذَہَبَ عَقْلُہُ فَلَمْ یَقْضِ الصَّلاَۃَ۔ قَالَ وَقَالَ مَالِکٌ: وَذَلِکَ أَنَّ الْوَقْتَ ذَہَبَ ، وَأَمَّا مَنْ أَفَاقَ وَہُوَ فِی وَقْتٍ فَإِنَّہُ یُصَلِّی۔ ہَکَذَا فِی رِوَایَۃِ جَمَاعَۃٍ عَنْ نَافِعٍ ، وَفِی رِوَایَۃِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ ، وَفِی رِوَایَۃِ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مالک ۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٨) نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) پر بےہوشی طاری ہونے کے بعد ان کی عقل ماؤف ہوگئی تو انھوں نے نماز قضا نہیں کی۔ اور مالک نے کہا وقت چلا گیا تھا اور جس کو آفاقہ ہوجائے تو وہ وقت میں ہو وہ نماز پڑھے گا۔

1819

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1819

Sahih

(۱۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْبَغْدَادِیُّ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ أَنَّ أَبَاہُ قَالَ: کَانَ مَنْ أَدْرَکْتُ مِنْ فُقَہَائِنَا الَّذِینَ یُنْتَہَی إِلَی قَوْلِہِمْ یَعْنِی مِنْ تَابِعِی أَہْلِ الْمَدِینَۃِ یَقُولُونَ فَذَکَرَ أَحْکَامًا وَفِیہَا: الْمُغْمَی عَلَیْہِ لاَ یَقْضِی الصَّلاَۃَ إِلاَّ أَنْ یُفِیقَ وَہُوَ فِی وَقْتِ صَلاَۃٍ فَلْیُصَلِّہَا ، وَہُوَ یَقْضِی الصَّوْمَ، وَالَّذِی یُغْمَی عَلَیْہِ فَیُفِیقُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ یُصَلِّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ، وَإِنْ أَفَاقَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔ قَالُوا: وَکَذَلِکَ تَفْعَلُ الْحَائِضُ إِذَا طَہُرَتْ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ أَوْ طُلُوعِ الْفَجْرِ۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنَدٌ فِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨١٩) عبد الرحمن بن أبی زناد کے والد فرماتے ہیں : میں نے اپنے (علاقے کے) فقہاء کو پایا ہے جو اہل مدینہ کے تابعین کے قول کی ابتاع کرتے تھے، فرماتے تھے کہ انھوں نے کچھ احکام ذکر کیے، ان میں (یہ بھی تھا کہ) بےہوش شخص پر نماز واجب نہیں ہے، مگر جب افاقہ ہوجائے اور وہ نماز کے وقت میں ہو تو وہ پڑھے گا اور وہ روزہ قضاکرے گا اور بےہوش آدمی کو اگر سورج غروب ہونے سے پہلے افاقہ ہوجائے تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گا اور اگر اس کو سورج طلوع ہونے سے پہلے افاقہ ہوا تو مغرب اور عشا کی نماز پڑھے گا۔ انھوں نے فرمایا : حائضہ بھی اسی طرح کرے گی جب وہ سورج غروب ہونے سے پہلے یا فجر طلوع ہونے سے پہلے پاک ہوجائے۔

1820

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1820

Zaeef

(۱۸۲۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِیُّ حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا مُغِیثُ بْنُ بُدَیْلٍ حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَطَائٍ ہُوَ ابْنُ یَسَارٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَیْلِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ: أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَۃَ عَنِ الرَّجُلِ یُغْمَی عَلَیْہِ فَیَتْرُکُ الصَّلاَۃَ الْیَوْمَ وَالْیَوْمَیْنِ ، وَأَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَیْسَ لِشَیْئٍ مِنْ ذَلِکَ قَضَائٌ إِلاَّ أَنْ یُغْمَی عَلَیْہِ فِی صَلاَتِہِ ، فَیُفِیقُ وَہُوَ فِی وَقْتِہَا فَیُصَلِّیہَا))۔ [باطل۔ أخرج الدارقطنی ۲/۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٠) قاسم نے سیدہ عائشہ (رض) سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جس پر بےہوشی طاری ہوجاتی ہے اور وہ ایک یا دو دن یا اس سے زیادہ دن کی نمازیں چھوڑتا ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس پر قضا نہیں ہے مگر وہ نماز جس میں اس کو افاقہ ہوجائے تو وہ نماز پڑھے گا۔ “

1821

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1821

Zaeef

(۱۸۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ حَدَّثَنَا مُغِیثٌ حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَطَائٍ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِثْلَ ذَلِکَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ خَارِجَۃَ الأَکْبَرِ وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ أَبِی حُسَیْنٍ وَہُوَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ حُسَیْنِ بْنِ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ذَکَرَہُ الْبُخَارِیُّ فِی التَّارِیخِ وَقَالَ: فِیہِ نَظَرٌ۔ وَالْحَکَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَیْلِیُّ تَرَکُوہُ کَانَ ابْنُ الْمُبَارَکِ یُوَہِّنُہُ وَنَہَی أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ حَدِیثِہِ۔ [باطل]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢١) سیدنا ابن عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی مثل نقل فرماتے ہیں۔

1822

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1822

Zaeef

(۱۸۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ یَزِیدَ مَوْلَی عَمَّارٍ: أَنَّ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ أُغْمِیَ عَلَیْہِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ، فَأَفَاقَ نِصْفَ اللَّیْلِ فَصَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدار قطنی ۲/۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨٢٢) عمار کے غلام یزید سے روایت ہے عمار بن یاسر پر ظہر، عصر ، مغرب اور عشا کی نماز میں بےہوشی طاری ہوگئی اور انھیں رات افاقہ ہوا تو انھوں نے ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز قضا کی۔