Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 355

نماز کا بیان

بلال (رض) کے رات کو اذان دینے کی وجوہ کا بیان

8 hadiths in this chapter

1789

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1789

Sahih

(۱۷۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ یَمْنَعَنَّ أَحَدًا مِنْکُمْ أَذَانُ بِلاَلٍ أَوْ قَالَ نِدَائُ بِلاَلٍ مِنْ سُحُورِہِ فَإِنَّہُ یُؤَذِّنُ أَوْ قَالَ یُنَادِی لِیَرْجِعَ قَائِمُکُمْ أَوْ لِیَنْتَبِہَ نَائِمُکُمْ))۔ ثُمَّ قَالَ : ((لَیْسَ أَنْ یَقُولَ ہَکَذَا أَوْ قَالَ ہَکَذَا حَتَّی یَقُولَ ہَکَذَا))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ سُلَیْمَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ ابْنِ عُلَیَّۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۹۹۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٨٩) سیدنا ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم کو بلال (رض) کی اذان منع نہ کرے یا فرمایا : بلال (رض) کی آواز جو سحری کے وقت ہوتی ہے ، وہ اذان دیتا ہے یا فرمایا : آواز دیتا ہے تاکہ قیام کرنے والا لوٹ آئے اور سونے والا متنبہ ہوجائے، پھر فرمایا : وہ اس طرح کہے یا فرمایا اس طرح کہے (یعنی کیفیت بیان کی) ۔

1790

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1790

Sahih

(۱۷۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَحْمَدَ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَارِیَابِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ۔ وَعَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالاَ: کَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- مُؤَذِّنَانِ بِلاَلٌ وَابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ بِلاَلاً یُؤَذِّنَ بِلَیْلٍ ، فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ))۔ قَالَ الْقَاسِمُ: لَمْ یَکُنْ بَیْنَ أَذَانِہِمَا إِلاَّ أَنْ یَنْزِلَ ہَذَا وَیَرْقَی ہَذَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدَۃَ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٠) نافع اور ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو مؤذن بلال اور ابن ام مکتوم (رض) تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلال (رض) رات کی اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے۔

1791

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1791

Sahih

(۱۷۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَتْنِی عَمَّتِی أُنَیْسَۃَ قَالَتْ: کَانَ بِلاَلٌ وَابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ یُؤَذِّنَانِ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ((إِنَّ بِلاَلاً یُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ))۔ فَکُنَّا نَحْبِسُ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ عَنِ الأَذَانِ فَنَقُولُ: کَمَا أَنْتَ حَتَّی نَتَسَحَّرَ، کَمَا أَنْتَ حَتَّی نَتَسَحَّرَ، وَلَمْ یَکُنْ بَیْنَ أَذَانِہِمَا إِلاَّ أَنْ یَنْزِلَ ہَذَا وَیَصْعَدَ ہَذَا۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ وَجَمَاعَۃٌ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ الطیالسی ۱۶۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩١) خبیب بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میری چچی انیسہ فرماتی ہیں کہ سیدنا بلال اور ابن ام مکتوم (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اذان دیا کرتے تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بلال (رض) رات کی اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے ، ہم ابن ام مکتوم کو اذان کے لیے روکتے تھے ہم کہتے تھے : تو نے اپنی طرح سحری کردی اور ان کی اذان اس طرح تھی کہ یہ نیچے اترتے اور وہ اوپر چڑھتے۔

1792

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1792

Zaeef

(۱۷۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ وَأَبُو عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عَمَّتِی أُنَیْسَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ یُنَادِی بِلَیْلٍ ، فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُنَادِیَ بِلاَلٌ))۔ ہَکَذَا رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ الرَّازِیُّ عَنْہُمَا۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ الْکُدَیْمِیُّ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ کَمَا رَوَاہُ الطَّیَالِسِیُّ وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ۔ وَرَوَاہُ سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَجَمَاعَۃٌ بِالشَّکِّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٢) خبیب بن عبدالرحمن اپنی چچی انیسہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن ام مکتوم رات کو اذان دے تو تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ بلال اذان دے۔

1793

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1793

Sahih

(۱۷۹۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنِی خُبَیْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ عَمَّتِی وَکَانَتْ قَدْ حَجَّتْ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ بِلاَلاً یُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ أَوْ قَالَ إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ یُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُؤَذِّنَ بِلاَلٌ))۔ قَالَتْ: وَکَانَ یَصْعَدُ ہَذَا وَیَنْزِلُ ہَذَا ، فَکُنَّا نَتَعَلَّقُ بِہِ فَنَقُولُ: کَمَا أَنْتَ حَتَّی نَتَسَحَّرَ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ قَالَ: فَإِنْ صَحَّ رِوَایَۃُ أَبِی عُمَرَ وَغَیْرِہِ فَقَدْ یَجُوزُ أَنْ یَکُونَ بَیْنَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ وَبَیْنَ بِلاَلٍ نَوْبٌ ، فَکَانَ بِلاَلٌ إِذَا کَانَتْ نَوْبَتُہُ أَذَّنَ بِلَیْلٍ ، وَکَانَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ إِذَا کَانَتْ نَوْبَتُہُ أَذَّنَ بِلَیْلٍ۔ وَہَذَا جَائِزٌ صَحِیحٌ وَإِنْ لَمْ یَصِحَّ ، فَقَدْ صَحَّ خَبَرُ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَسَمُرَۃَ وَعَائِشَۃَ: إِنَّ بِلاَلاً کَانَ یُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثِ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ تَقْدِیمُ أَذَانِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٣) (الف) خبیب بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میں نے اپنی چچی انیسہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلال (رض) رات کی اذان دیتا ہے، پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے، یا فرمایا : ابن ام مکتوم (رض) رات کی اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ بلال (رض) اذان دے ، انھوں نے کہا : یہ چڑھتا تھا اور وہ اترتا تھا، ہم اس کے ساتھ چمٹ جاتے اور کہتے تو نے اپنی طرح سحری کردی۔ (ب) ابوبکر بن اسحاق فقیہ کہتے ہیں کہ اگر ابو عمر وغیرہ کی روایات صحیح ہوں تو جائز ہے کہ سیدنا ابن ام مکتوم اور بلال (رض) کے درمیان باری طے ہوں، جب سیدنا بلال (رض) کی باری ہوتی تو وہ رات کو اذان کہتے اور اگر سیدنا ابن ام مکتوم (رض) کی باری ہوتی تو وہ رات کو اذان کہتے۔ (ج) یہ روایت صحیح اور جائز ہے۔ اگرچہ درست نہیں۔ سیدنا ابن عمر، ابن مسعود، سمرہ (رض) اور سیدہ عائشہ (رض) کی روایت درست بلال (رض) رات کو اذان دیتے تھے۔ (د) شیخ کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ ابن ام مکتوم (رض) کی اذان سے تھی۔

1794

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1794

Sahih

(۱۷۹۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی الْمَدَنِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنِ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ رَجُلٌ أَعْمَی ، فَإِذَا أَذَّنَ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُؤَذِّنَ بِلاَلٌ))۔ قَالَتْ عَائِشَۃُ: وَکَانَ بِلاَلٌ یُبْصِرُ الْفَجْرَ۔ قَالَ ہِشَامٌ وَکَانَتْ عَائِشَۃُ تَقُولُ: غَلِطَ ابْنُ عُمَرَ۔ کَذَا رُوِیَ بِإِسْنَادِہِ وَحَدِیثُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ أَصَحُّ۔ وَرَوَاہُ الْوَاقِدِیُّ وَلَیْسَ بِحُجَّۃٍ بِإِسْنَادٍ لَہُ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۴۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٤) (الف) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن ام مکتوم نابینا آدمی ہے، جب وہ اذان دے تو کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ بلال (رض) اذان دے دے۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : بلال (رض) فجر کو روشن کرتے تھے۔ (ب) سیدہ عائشہ (رض) فرمایا کرتی تھیں کہ ابن عمر (رض) کی بات درست نہیں۔

1795

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1795

Sahih

(۱۷۹۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَأَبُو صَادِقٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِیُّ حَدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ مَوْلَی الأَسْوَدِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ یُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی یُؤَذِّنَ بِلاَلٌ))۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٥) سیدنا زید بن ثابت (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن ام مکتوم رات کی اذان دیتا ہے پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ بلال (رض) اذان دے۔

1796

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1796

Zaeef

(۱۷۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْحَاکِمُ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا شَبِیبُ بْنُ غَرْقَدَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ حِبَّانَ بْنَ الْحَارِثِ یَقُولُ: أَتَیْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَہُوَ مُعَسْکِرٌ بِدَیْرِ أَبِی مُوسَی فَوَجَدْتُہُ یَطْعَمُ فَقَالَ: ادْنُ فَکُلْ۔ فَقُلْتُ: إِنِّی أُرِیدُ الصَّوْمَ۔ فَقَالَ: وَأَنَا أُرِیدُ الصَّوْمَ۔ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہِ قَالَ لاِبْنِ النَّبَّاحِ: أَقِمِ الصَّلاَۃَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ عبد الرزاق ۷۶۰۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٩٦) حبان بن حارث کہتے ہیں کہ میں سیدنا علی بن أبی طالب (رض) کے پاس آیا، وہ ابو موسیٰ کے کنویں کے پاس لشکر میں تھے، میں نے انھیں کھانا کھاتے ہوئے پایا تو انھوں نے کہا : قریب ہو جاؤ اور کھاؤ، میں نے کہا : میں نے روزے کا ارادہ کیا ہے، انھوں نے کہا : میں نے بھی روزے کا ارادہ کیا تھا، جب کھانے سے فارغ ہوئے تو انھوں نے ابن نباح سے کہا : نماز کی اقامت کہو۔