Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 340

نماز کا بیان

مغرب کے دو وقتوں کا ذکر امام شافعی (رح) نے اس ثبوت کی خبر کو معلق ذکر کیا ہے۔

8 hadiths in this chapter

1730

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1730

Sahih

(۱۷۳۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ قَالَ قُرِئَ عَلَی عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْفَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدٍ الإِخْمِیمِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ: الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیُّ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّہُ أَتَاہُ سَائِلٌ فَسَأَلَہُ عَنْ مَوَاقِیتِ الصَّلاَۃِ ، فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیْہِ شَیْئًا ، فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِینَ انْشَقَّ الْفَجْرُ وَالنَّاسُ لاَ یَکَادُ یَعْرِفُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الظُّہْرَ حِینَ زَالَتِ الشَّمْسُ وَالْقَائِلُ یَقُولُ انْتَصَفَ النَّہَارُ وَہُوَ کَانَ أَعْلَمُ مِنْہُمْ ، وَأَمَرَہُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِینَ وَقَعَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْعِشَائَ حِینَ غَابَ الشَّفَقُ ، ثُمَّ أَخَّرَ الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ حَتَّی انْصَرَفَ مِنْہَا وَالْقَائِلُ یَقُولُ طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ کَادَتْ ، ثُمَّ الظُّہْرَ حِینَ کَانَ قَرِیبًا مِنَ الْعَصْرِ ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعَصْرَ حَتَّی انْصَرَفَ مِنْہَا وَالْقَائِلُ یَقُولُ احْمَرَّتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّی کَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ ، ثُمَّ أَخَّرَ الْعِشَائَ حَتَّی کَانَ ثُلُثُ اللَّیْلِ الأَوَّلُ ، ثُمَّ أَصْبَحَ فَدَعَا السَّائِلَ ثُمَّ قَالَ : ((الْوَقْتُ فِیمَا بَیْنَ ہَذَیْنِ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ یُوسُفَ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ بِہَذَا اللَّفْظِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۶۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣١) سیدنا ابوبکر بن ابی موسیٰ اشعری کے والد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک سائل آیا اور اس نے نماز کے اوقات کے متعلق سوال کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال کو حکم دیا، اس نے فجر کی اقامت کہی، جس وقت فجر پھوٹ گئی اور لوگ ایک دوسرے کو پہچان نہیں پائے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا اور ظہر کی اقامت کہی گئی جس وقت سورج ڈھل گیا اور کہنے والا کہتا تھا کہ آدھا دن ہوگیا جب کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے زیادہ جاننے والے تھے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا : اس نے عصر کی اقامت کہی اس حال میں کہ سورج بلند تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو اس نے مغرب کی اقامت کہی اس وقت کہ جب سورج غروب ہوچکا تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو اس نے عشا کی اقامت کہی جس وقت سرخی غائب ہوگی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اگلے دن فجر کو موخر کردیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس لوٹے اور کہنے والا کہہ رہا تھا کہ سورج طلوع ہوگیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کو مؤخر کیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھرے تو کہنے والا کہہ رہا تھا، سورج سرخ ہوگیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کو مؤخر کیا، یہاں تک کہ سرخی غروب ہونے کے قریب ہوگئی، پھر عشاء کو مؤخر کیا یہاں تک کہ پہلی رات کا تہائی وقت ہوگیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کے وقت سائل کو بلایا اور فرمایا : نماز کا وقت ان دونوں کے درمیان ہے۔

1731

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1731

Sahih

(۱۷۳۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِ حَدَّثَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَۃَ: عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ الْیَشْکُرِیُّ وَأَبُو أَیُّوبَ النَّہْرَوَانِیُّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الأَنْصَارِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- رَجُلٌ فَسَأَلَہُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاَۃِ فَقَالَ : ((صَلِّ مَعَنَا ہَذَیْنِ))۔ فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِلاَلاً فَأَذَّنَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ یَعْنِی الظُّہْرَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ بَیْضَائُ نَقِیَّۃٌ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِینَ غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْعِشَائَ حِینَ غَابَ الشَّفَقُ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِینَ طَلَعَ الْفَجْرُ ، فَلَمَّا کَانَ مِنَ الْغَدِ أَمَرَہُ فَأَقَامَ الظُّہْرَ فَأَبْرَدَ بِہَا ، فَأَنْعَمَ أَنْ یُبْرِدَ بِہَا ، وَأَمَرَہُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَیْضَائُ فَأَخَّرَہَا فَوْقَ ذَلِکَ الَّذِی کَانَ ، وَأَمَرَہُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ یَغِیبَ الشَّفَقُ ، وَأَمَرَہُ فَأَقَامَ الْعِشَائَ حِینَ ذَہَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ ، وَأَمَرَہُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِہَا ، ثُمَّ قَالَ : وَقْتُ صَلاَتِکُمْ کَمَا رَأَیْتُمْ ۔ زَادَ أَبُو أَیُّوبَ فِی حَدِیثِہِ ثُمَّ قَالَ : ((أَیْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاَۃِ))۔ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : ((وَقْتُ صَلاَتِکُمْ بَیْنَ ما رَأَیْتُمْ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی صَالِحٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی قُدَامَۃَ: عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ سَعِیدٍ وَفِی عِلَلِّ أَبِی عِیسَی التِّرْمِذِیِّ عَنِ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ قَالَ: حَدِیثُ أَبِی مُوسَی حَسَنٌ وَحَدِیثُ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ فِی الْمَوَاقِیتِ ہُوَ حَدِیثٌ حَسَنٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۶۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٢) سیدنا سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا اور نماز کے اوقات کے متعلق سوال کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے ساتھ ان دو وقتوں میں نماز پڑھیں۔ جب سورج ڈھل گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال (رض) کو حکم دیا، انھوں نے اذان کہی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا، انھوں نے ظہر کی اقامت کہی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے عصر کی اقامت کہی اور سورج بلند سفید اور صاف تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے مغرب کی اقامت کہی، جس وقت سورج کا کنارہ غائب ہوگیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے عشا کی اقامت کہی جس وقت سرخی غائب ہوگی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے فجر کی اقامت کہی جس وقت فجر طلوع ہوگئی، جب اگلا دن ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے ظہر کی اقامت کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو خوب اچھی طرح ٹھنڈا کیا، پھر حکم دیا تو انھوں نے عصر کی اقامت کہی اور سورج سفید تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پہلے سے زیادہ مؤخر کیا اور حکم دیا تو انھوں نے مغرب کی اقامت کہی، سرخی غائب ہونے سے پہلے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے عشا کی اقامت کہی جس وقت تہائی رات کا وقت چلا گیا اور پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو انھوں نے فجر کی اقامت کہی اور اس کو روشن کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (یہ ہے) تمہاری نماز کا وقت جس طرح تم نے دیکھا ہے۔ ابو ایوب نے اپنی حدیث میں زیادہ کیا ہے کہ پھر آپ نے فرمایا : کہاں ہے نماز کے وقت کا سوال کرنے والا۔ اس شخص نے کہا : میں (یہاں) ہوں، اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہاری نماز کا وقت اس کے درمیان ہے جو تم نے دیکھا ہے۔

1732

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1732

Sahih

(۱۷۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو - قَالَ شُعْبَۃُ: وَکَانَ أَحْیَانًا یَرْفَعُہُ وَأَحْیَانًا لاَ یَرْفَعُہُ - قَالَ: وَقْتُ الظُّہْرِ مَا لَمْ تَحْضُرِ الْعَصْرُ ، وَوَقْتُ الْعَصْرِ مَا لَمْ تَحْضُرِ الْمَغْرِبُ ، وَوَقْتُ الْمَغْرِبِ مَا لَمْ یَسْقُطْ ثَوْرُ الشَّفَقِ ، وَوَقْتُ الْعِشَائِ مَا لَمْ یَنْتَصِفِ اللَّیْلُ ، وَوَقْتُ الصُّبْحِ مَا لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَفِی بَعْضِہَا لَمْ یَرْفَعْہُ مَرَّتَیْنِ وَرَفَعَہُ مَرَّۃً۔ وَقَدْ رَفَعَہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ وَہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ قَتَادَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٣) شعبہ کبھی اس کو مرفوع بیان کرتے ہیں اور کبھی غیر مرفوع ۔ فرماتے ہیں کہ نماز ظہر کا وقت جب تک عصر نہ ہو اور عصر کا وقت جب تک مغرب نہ ہو اور مغرب کا وقت جب تک سرخی ساقط نہ ہوجائے اور عشاء کا وقت جب رات نصف نہ ہوجائے اور صبح کا وقت جب تک سورج طلوع نہ ہو۔

1733

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1733

Sahih

(۱۷۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا صَلَّیْتُمُ الْفَجْرَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ یَطْلُعَ قَرْنُ الشَّمْسِ الأَوَّلُ ، ثُمَّ إِذَا صَلَّیْتُمُ الظُّہْرَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ یَحْضُرَ الْعَصْرُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمُ الْعَصْرَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ تَصْفَرَّ الشَّمْسُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمُ الْمَغْرِبَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی أَنْ یَسْقُطَ الشَّفَقُ ، فَإِذَا صَلَّیْتُمُ الْعِشَائَ فَإِنَّہُ وَقْتٌ إِلَی نِصْفِ اللَّیْلِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۶۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٤) سیدنا عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم فجر کی نماز پڑھو تو اس کا وقت سورج کے پہلے کنارے کے طلوع ہونے تک ہے، پھر جب تم ظہر کی نماز پڑھو تو اس کا وقت عصر کے حاضر ہونے تک ہے اور جب تم عصر کی نماز پڑھو تو اس کا وقت سورج زرد ہونے تک ہے اور جب تم مغرب کی نماز پڑھو تو اس کا وقت سرخی غائب ہونے تک ہے اور جب تم عشاپڑھو تو اس کا وقت نصف رات تک ہے۔

1734

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1734

Sahih

(۱۷۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِیُّ حَدَّثَنِی ثَوْرُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ وَقْتِ الصَّلاَۃِ فَقَالَ : صَلِّ مَعَنَا ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ ، وَقَالَ فِی الْیَوْمِ الثَّانِی: ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ قَبْلَ غَیْبُوبَۃِ الشَّفَقِ۔ وَرَوَاہُ بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ عَطَائٍ فَذَکَرَ قِصَّۃَ إِمَامَۃِ جِبْرِیلَ النَّبِیَّ -ﷺ- وَذَکَرَ وَقْتَ الْمَغْرِبِ وَاحِدًا وَتِلْکَ قِصَّۃٌ ، وَسُؤَالُ السَّائِلِ عَنْ أَوْقَاتِ الصَّلَوَاتِ قِصَّۃٌ أُخْرَی ، کَمَا نَظُنُّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنْ قَوْلِہِ: وَقْتُ الْمَغْرِبِ إِلَی الْعِشَائِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٥) سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : ایک شخص نے نماز کے اوقات کے متعلق سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے ساتھ نماز پڑھیں۔۔۔ اس میں ہے پھر مغرب کی نماز پڑھی جب سورج غروب ہوچکا تھا اور دوسرے دن فرمایا : پھر مغرب کی نماز سرخی غائب ہونے سے پہلے پڑھی۔

1736

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1736

Sahih

(۱۷۳۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْفِرْیَابِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مَسْعُودٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ أَخْبَرَنَا أَبِی عَنْ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ یَغْلِبَنَّکُمُ الأَعْرَابُ عَلَی اسْمِ صَلاَتِکُمْ ، فَإِنَّ الأَعْرَابَ تُسَمِّیہَا عَتْمَۃً))۔ قَالَ الشَّیْخُ أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ: حَدِیثُ أَبِی مَسْعُودٍ یَدُلُّ عَلَی أَنَّہُ فِی صَلاَۃِ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ ، وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی الْعِشَائِ الآخِرَۃِ۔ قَالَ الشَّیْخُ: إِلاَّ أَنَّ الَّذِینَ رَوَوْہُ عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ عَلَی اللَّفْظِ الأَوَّلِ أَکْثَرُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٧) (الف) سیدنا عبداللہ بن مغفل (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیہاتی غالب نہ آجائیں تمہاری نماز کے نام پر ، وہ اس کا نام عتمہ رکھتے ہیں۔ (ب) شیخ ابوبکر اسماعیلی کہتے ہیں کہ حدیث ابی مسعود عشا کی نماز کے آخری ہونے پر دلالت کرتی ہے، اس طرح ابن عمر (رض) سے منقول ہے کہ عشا کی نماز ہی آخری نماز ہے۔

1738

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1738

Sahih

(۱۷۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی رَوَّادٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الطَّائِفِ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ شُرَحْبِیلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ یَغْلِبَنَّکُمُ الأَعْرَابُ مِنَ اسْمِ صَلاَتِکُمْ فَإِنَّہَا فِی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ الْعِشَائُ ، وَإِنَّمَا سَمَّتْہَا الأَعْرَابُ الْعَتَمَۃَ مِنْ أَجْلِ إِبِلِہَا لِحِلاَبِہَا)) ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ البزار]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٩) سیدنا عبد الرحمن بن عوف (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیہاتی تمہاری نماز کے نام پر غالب نہ آجائیں وہ (نماز) اللہ کی کتاب میں عشا ہے۔ دیہاتیوں نے اس کا نام عتمہ اس لیے رکھا ہے کہ (اس وقت) وہ اپنے اونٹوں کا دودھ نکالتے تھے۔

1739

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1739

Sahih

(۱۷۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَیَّاشِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ الزُّرَقِیِّ عَنْ حَکِیمِ بْنِ حَکِیمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَیْفٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَمَّنِی جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ عِنْدَ الْبَیْتِ مَرَّتَیْنِ))۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ : وَصَلَّی بِیَ الْعِشَائَ حِینَ غَابَ الشَّفَقُ ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٤٠) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیت اللہ کے پاس دو مرتبہ جبرائیل (علیہ السلام) نے میری امامت کرائی ۔۔۔ اس میں ہے اور مجھے عشا کی نماز پڑھائی جس وقت سرخی غائب ہوچکی تھی۔