Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 339

نماز کا بیان

مغرب کی نماز کا وقت

13 hadiths in this chapter

1717

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1717

Sahih

(۱۷۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَیَّاشٍ حَدَّثَنِی حَکِیمُ بْنُ حَکِیمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَمَّنِی جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ عِنْدَ الْبَیْتِ مَرَّتَیْنِ))۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ : ((ثُمَّ صَلَّی بِیَ الْمَغْرِبَ حِینَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ)) ۔ وَقَالَ فِی الْمَرَّۃِ الأُخْرَی : ((ثُمَّ صَلَّی بِیَ الْمَغْرِبَ حِینَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ))۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧١٨) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے بیت اللہ کے پاس میری دو مرتبہ امامت کرائی ۔۔۔ اس میں ہے پھر مجھے مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت روزے داروں نے افطار کرلیا اور دوسری مرتبہ فرمایا : پھر مجھے مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت روزے داروں نے افطار کرلیا۔

1718

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1718

Sahih

(۱۷۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السِّیَّارِیُّ وَأَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ حَکِیمٍ الْمَرْوَزِیَّانِ بِمَرْوٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْفَزَارِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ أَخْبَرَنِی وَہْبُ بْنُ کَیْسَانَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ قَالَ: جَائَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- حِینَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ یَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الظُّہْرَ۔ فَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرَ حِینَ زَالَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ مَکَثَ حَتَّی کَانَ فَیْئُ الرَّجُلِ مِثْلَہُ ، فَجَائَہُ فَقَالَ: قُمْ یَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الْعَصْرَ۔ فَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ مَکَثَ حَتَّی غَابَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ الْمَغْرِبَ۔ فَقَامَ فَصَلاَّہَا حِینَ غَابَتْ سَوَائً ، ثُمَّ مَکَثَ حَتَّی ذَہَبَ الشَّفَقُ ، فَجَائَہُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ الْعِشَائَ۔ فَقَامَ فَصَلاَّہَا ، ثُمَّ جَائَہُ حِینَ سَطَعَ الْفَجْرُ لِلصُّبْحِ فَقَالَ: قُمْ یَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ۔ فَقَامَ فَصَلَّی الصُّبْحَ ، ثُمَّ جَائَہُ مِنَ الْغَدِ حِینَ کَانَ فَیْئُ الرَّجُلِ مِثْلَہُ فَقَالَ: قُمْ یَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الظُّہْرَ۔ فَقَامَ فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ جَائَہُ حِینَ کَانَ فَیْئُ الرَّجُلِ مِثْلَیْہِ فَقَالَ: قُمْ یَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ۔ فَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ جَائَہُ الْمَغْرِبَ حِینَ غَابَتِ الشَّمْسُ وَقْتًا وَاحِدًا لَمْ یَزُلْ عَنْہُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ الْمَغْرِبَ۔ ثُمَّ جَائَہُ الْعِشَائَ حِینَ ذَہَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ الأَوَّلُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ الْعِشَائَ۔ ثُمَّ جَائَہُ الصُّبْحَ حِینَ أَسْفَرَ جِدًّا فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ الصُّبْحَ۔ ثُمَّ قَالَ: مَا بَیْنَ ہَذَیْنِ کُلُّہُ وَقْتٌ۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۵۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧١٩) سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت سورج ڈھل چکا تھا، اس نے کہا : اے محمد ! کھڑے ہوں ظہر کی نماز پڑھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور ظہر کی نماز پڑھائی، جس وقت سورج ڈھل گیا، پھر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ آدمی کا سایہ اس کی مثل ہوگیا، وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوں عصر کی نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور عصر کی نماز پڑھائی، پھر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ سورج غائب ہوگیا، پھر جبرائیل نے کہا : کھڑے ہوں مغرب کی نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور نماز پڑھائی، جس وقتسورج مکمل غائب ہوگیا پھر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ سرخی چلی گئی وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : کھڑے ہوں عشا کی نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے جس وقت فجر صبح کے لیے طلوع ہونے لگی اور کہا : اے محمد ! کھڑے ہوں اور نماز پڑھیں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور صبح کی نماز پڑھائی، پھر دوسرے روز آئے جس وقت آدمی کا سایہ اس کی دو مثل ہوگیا تھا اس نے کہا : اے محمد ! کھڑے ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور عصر کی نماز پڑھی، پھر مغرب کو ایک ہی وقت میں آئے جس وقت سورج غائب ہوگیا۔ اس نے کہا : کھڑے ہوں مغرب کی نماز پڑھیں پھر عشاکو آئے جس وقت پہلی رات کا اول حصہ چلا گیا اور کہا : کھڑے ہوں عشا کی نماز پڑھیں، پھر صبح کو آئے جس وقت خوب روشنی ہوگئی جبرائیل نے کہا : کھڑے ہوں صبح کی نماز پڑھیں، پھر فرمایا : ان دونوں وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

1719

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1719

Sahih

(۱۷۲۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الصَّوَّافُ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ بِشْرٍ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- یُعَلِّمُہُ الصَّلاَۃَ ، فَجَائَہُ حِینَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ ، وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الظُّہْرَ ، ثُمَّ جَائَہُ حِینَ صَارَ الظِّلُّ مِثْلَ قَامَۃِ شَخْصِ الرَّجُلِ ، فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ جَائَہُ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الْمَغْرِبَ۔ ثُمَّ ذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ وَقَالَ فِیہِ: ثُمَّ أَتَاہُ الْیَوْمَ الثَّانِیَ جَائَہُ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ لِوَقْتٍ وَاحِدٍ ، فَتَقَدَّمَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَلْفَہُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی الْمَغْرِبَ۔ قَالَ وَقَالَ فِی آخِرِہِ ثُمَّ قَالَ: مَا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ وَقْتٌ۔ قَالَ: فَسَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ الصَّلاَۃِ فَصَلَّی بِہِمْ کَمَا صَلَّی بِہِ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ ، ثُمَّ قَالَ : ((أَیْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلاَۃِ؟ مَا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ وَقْتٌ)) ۔ [صحیح لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٠) سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ جبرائیل (علیہ السلام) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نماز سکھانے کے لیے آئے۔ جب سورج ڈھل چکا تھا جبرائیل (علیہ السلام) آگے ہوئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے، ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آئے جس وقت سایہ آدمی کے قد کے برابر ہوگیا۔ جبرائیل (علیہ السلام) آگے ہوئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے، مغرب کی نماز پڑھائی، پھر باقی حدیث ذکر کی اس میں ہے کہ پھر دوسرے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ہی وقت میں آئے جس وقت سورج غروب ہوگیا۔ جبرائیل (علیہ السلام) آگے ہوئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے تھے اور لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے۔ مغرب کی نماز پڑھائی اور اس کے آخر میں فرمایا : ان دونوں (نمازوں) وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے، ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز کے متعلق سوال کیا تو آپ نے ان کو نماز پڑھائی، جس طرح آپ کو جبرائیل (علیہ السلام) نے پڑھائی تھی، پھر فرمایا : نماز کے متعلق سوال کرنے والا کہاں ہے ؟ دو ( نمازوں) وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

1720

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1720

Sahih

(۱۷۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْفَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی حَاتِمٍ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ فِیمَا کَتَبَ إِلَیَّ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ وَقْتَ الصَّلَوَاتِ فَصَلَّی الظُّہْرَ حِینَ فَائَ الْفَیْئُ ، وَصَلَّی الْعَصْرَ حِینَ کَانَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مِثْلَہُ ، وَصَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ ، وَصَلَّی الْعِشَائَ حِینَ غَابَ الشَّفَقُ ، وَصَلَّی الصُّبْحَ حِینَ بَدَأَ أَوَّلُ الْفَجْرِ ، ثُمَّ صَلَّی الظُّہْرَ الْیَوْمَ الثَّانِیَ حِینَ کَانَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مِثْلَہُ ، وَصَلَّی الْعَصْرَ حِینَ کَانَ ظِلُّ کُلِّ شَیْئٍ مَثْلَیْہِ ، وَصَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ ، وَصَلَّی الْعِشَائَ فِی ثُلُثِ اللَّیْلِ ، وَصَلَّی الصُّبْحَ بَعْدَ مَا أَسْفَرَ ، ثُمَّ قَالَ : ((إِنَّ جِبْرِیلَ أَمَّنِی لِیُعَلِّمَکُمْ أَنَّ مَا بَیْنَ ہَذَیْنِ وَقْتٌ))۔ [حسن لغیرہٖ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢١) سیدنا عمرو بن شعیب اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نمازوں کے متعلق سوال کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز پڑھائی جس وقت سایہ لوٹ آیا اور عصر کی نماز پڑھائی جس وقت ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہوگیا اور مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا اور عشا کی نماز پڑھائی جس وقت سرخی غائب ہوگئی اور صبح کی نماز پڑھائی جس وقت پہلی فجر ظاہر ہوئی، پھر دوسرے دن ظہر کی نماز پڑھائی جس وقت ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہوگیا اور عصر کی نماز پڑھائی جس وقت ہر چیز کا سایہ اس کی دو مثل ہوگیا اور مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا اور عشا کی نماز ایک تہائی رات میں پڑھائی اور صبح کی نماز روشنی کے بعد پڑھائی، پھر فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے میری امامت کرائی تاکہ وہ مجھے سکھائے کہ ان دونوں وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

1721

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1721

Sahih

(۱۷۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّیَّارِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((ہَذَا جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ یُعَلِّمُکُمْ دِینَکُمْ))۔ ثُمَّ ذَکَرَ مَوَاقِیتَ الصَّلاَۃِ ، ثُمَّ ذَکَرَ أَنَّہُ صَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، ثُمَّ لَمَّا جَائَہُ مِنَ الْغَدِ صَلَّی الْمَغْرِبَ حِینَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فِی وَقْتٍ وَاحِدٍ۔ [حسن۔ أخرجہ النسائی ۵۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٢) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ جبرائیل (علیہ السلام) ہیں، تمہیں تمہارا دین سکھانے کے لیے آئے ہیں، پھر نماز کے اوقات بیان کیے پھر ذکر کیا کہ مغرب کی نماز پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا، پھر جب اگلے دن آئے تو مغرب کی نماز اسی وقت میں پڑھائی جس وقت سورج غروب ہوگیا۔

1722

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1722

Zaeef

(۱۷۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ: الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُسَیْدٍ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حَدَّثَہُمْ أَنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ أَتَاہُ فَصَلَّی بِہِ الصَّلَوَاتِ فِی وَقْتَیْنِ إِلاَّ الْمَغْرِبَ قَالَ : فَجَائَنِی فِی الْمَغْرِبِ فَصَلَّی بِی سَاعَۃَ غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ جَائَنِی مِنَ الْغَدِ فِی الْمَغْرِبِ فَصَلَّی بِی سَاعَۃَ غَابَتِ الشَّمْسُ لَمْ یُغَیِّرْہُ ۔ مُحَمَّدٌ ہُوَ ابْنُ عَمَّارِ بْنُ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ وَعَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ فِی ہَذِہِ الْقِصَّۃِ فِی صَلاَۃِ الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ ذَلِکَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم ۱/۳۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٣) محمد نے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور مجھے سوائے مغرب کے، دو وقتوں میں نماز پڑھائی۔ میرے پاس مغرب کے وقت آئے مجھے اس وقت نماز پڑھائی کہ جب سورج غروب ہوگیا، پھر دوسرے روز میرے پاس مغرب کے وقت آئے تو مجھے نماز پڑھائی اور سورج غروب ہونے کو تھا اور اسے بر قرار رکھا۔

1723

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1723

Sahih

(۱۷۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ: بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا مَکِّیٌّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ سَلَمَۃَ یَعْنِی ابْنَ الأَکْوَعِ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْمَغْرِبَ إِذَا تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مَکِّیِّ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَزِیدَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٤) سیدنا سلمہ بن اکوع سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے جب سورج پردوں میں چھپ جاتا۔

1724

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1724

Sahih

(۱۷۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنِی الأَوْزَاعِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّجَاشِیِّ حَدَّثَنِی رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ الأَنْصَارِیُّ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی الْمَغْرِبَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَإِنَّہُ لَیَنْظُرُ إِلَی مَوَاقِعِ نَبْلِہِ۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٥) سیدنا رافع بن خدیج انصاری سے روایت ہے کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مغرب کی نماز پڑھتے تھے ، ہم میں کوئی واپس لوٹ کر اپنے تیر گرنے کی جگہ کو دیکھ لیتا تھا۔

1725

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1725

Sahih

(۱۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِی بَنِی سَلِمَۃَ فَلَوْ رَمَیْنَا لَرَأَیْنَا مَوَاقِعَ نَبْلِنَا۔ [صحیح۔ أخرجہ الطیالسی ۹۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٦) سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے، پھر ہم بنی سلمہ آتے اور تیر پھینکتے تو ہم تیر گرنے کی جگہ دیکھ لیتے۔

1726

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1726

Sahih

(۱۷۲۷) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَۃِ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِی السُّوقَ فَلَوْ رَمَیْنَا بِالنَّبْلِ لَرَأَیْنَا مَوَاقِعَہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٧) سیدنا زید بن خالد جہنی سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے پھر ہم بازار آتے، اگر ہم تیر پھینکتے تو ہم اس کی جگہ دیکھ لیتے۔

1727

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1727

Sahih

(۱۷۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَاضِی بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ وَہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْیَزَنِیِّ قَالَ: قَدِمَ عَلَیْنَا أَبُو أَیُّوبَ غَازِیًا وَعُقْبَۃُ بْنُ عَامِرٍ یَوْمَئِذٍ عَلَی مِصْرَ فَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ ، فَقَامَ إِلَیْہِ أَبُو أَیُّوبَ فَقَالَ: مَا ہَذِہِ الصَّلاَۃُ یَا عُقْبَۃُ؟ فَقَالَ: شُغِلْنَا۔ فَقَالَ: أَمَا وَاللَّہِ مَا آسَی إِلاَّ أَنْ یَظُنَّ النَّاسُ أَنَّکَ رَأَیْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ تَصْنَعُ ہَکَذَا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((لاَ تَزَالُ أُمَّتِی بِخَیْرٍ أَوْ عَلَی الْفِطْرَۃِ مَا لَمْ یُؤَخِّرُوا الْمَغْرِبَ حَتَّی تَشْتَبِکَ النُّجُومُ))۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۴۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٨) مرثد بن عبداللہ یزنی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ابو ایوب غازی بن کر آئے اور عقبہ بن عامر ان دنوں مصر میں تھے۔ انھوں نے مغرب کو مؤخر کردیا تو ابو ایوب ان کی طرف بڑھے اور کہا : اے عقبہ ! یہ کونسی نماز ہے ؟ انھوں نے کہا : ہم کو مشغول کردیا گیا تھا، ایوب نے کہا : اللہ کی قسم ! مجھے قطعاً افسوس نہیں ہے مگر یہ لوگ گمان کریں گے کہ آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (اس طرح) کرتے دیکھا اور پھر اس طرح تو کرے گا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ میری امت ہمیشہ بھلائی یا فطرت پر رہے گی جب تک مغرب کو مؤخر نہیں کریں گی حتی کہ ستارے چمکنے لگ جائیں۔

1728

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1728

Sahih

(۱۷۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَمِّہِ أَبِی سُہَیْلِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَتَبَ إِلَی أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ: أَنْ صَلِّ الظُّہْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ ، وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَیْضَائُ نَقِیَّۃٌ قَبْلَ أَنْ تَدْخُلَہَا صُفْرَۃٌ ، وَالْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، وَالْعِشَائَ مَا لَمْ تَنَمْ ، وَصَلِّ الصُّبْحَ وَالنُّجُومُ بَادِیَۃٌ ، وَاقْرَأْ فِیہَا سُورَتَیْنِ طَوِیلَتَیْنِ مِنَ الْمُفَصَّلِ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم ۲/۳۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٩) سہیل بن مالک اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب (رض) نے سیدنا ابی موسیٰ اشعری (رض) کی طرف لکھا کہ ظہر کی نماز اس وقت پڑھا جب سورج ڈھل جائے اور عصر کی اس حالت میں کہ سورج سفید صاف ہو، زردی کے داخل ہونے سے پہلے اور مغرب کی جب سورج غروب ہوجائے اور عشا کی (اس وقت ) جب تک تو سو نہ جائے اور صبح کی نماز پڑھا کہ ستارے ابھی ظاہر ہوں اور اس میں مفصل سورتوں میں سے دو لمبی سورتیں پڑھ۔

1729

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1729

Sahih

(۱۷۳۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ وَعُمَارَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ: کَانَ عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ یُصَلِّی الْمَغْرِبَ وَنَحْنَ نُرَی أَنَّ الشَّمْسَ طَالِعَۃٌ قَالَ فَنَظَرْنَا یَوْمًا إِلَی ذَلِکَ فَقَالَ: مَا تَنْظُرُونَ؟ قَالُوا: إِلَی الشَّمْسِ۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ: ہَذَا وَالَّذِی لاَ إِلَہَ غَیْرُہُ مِیقَاتُ ہَذِہِ الصَّلاَۃِ ثُمَّ قَالَ {أَقِمِ الصَّلاَۃَ لِدُلُوکِ الشَّمْسِ إِلَی غَسَقِ اللَّیْلِ} فَہَذَا دُلُوکُ الشَّمْسِ۔ صحیح أخرجہ الحاکم [۲/۳۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٠) عبد الرحمن بن یزید سے روایت ہے کہعبداللہ بن مسعود (رض) مغرب کی نماز پڑھایا کرتے تھے، جب کہ ہم دیکھتے تھے کہ سورج طلوع ہونے والا ہو تاہم نے ایک دن اس کی طرف دیکھا تو اس نے کہا : تم کیا دیکھ رہے ہو ؟ انھوں نے کہا : ہم سورج کو دیکھ رہے ہیں۔ عبداللہ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، یہ اس نماز کے اوقات ہیں، پھر فرمایا : { أَقِمِ الصَّلاَۃَ لِدُلُوکِ الشَّمْسِ إِلَی غَسَقِ اللَّیْلِ }[الاسراء ٧٨] یہ سورج کا ڈھل جانا ہے۔