Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2352

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

وقت سے پہلے کچھ ادائیگی کر دے تو وہ قبول کرلے اور مقروض کا کچھ قرضہ معاف کردے اور دونوں کی رضا مندی سے طے پائے

4 hadiths in this chapter

11139

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11139

Zaeef

(۱۱۱۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا رِبْعِیُّ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ قَیْسٍ عَنْ أَبِی الْیَسَرِ صَاحِبِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یُظِلَّہُ اللَّہُ فِی ظِلِّہِ فَلْیَنْظِرْ مُعْسِرًا أَوْ لِیَضَعْ لَہُ ۔ قَدْ مَضَی فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : مَنْ سَرَّہُ أَنْ یُنْجِیَہُ اللَّہُ مِنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ فَلْیَنْظِرْ مُعْسِرًا أَوْ لِیَضَعْ عَنْہُ ۔ [مسند احمد ۱۵۰۹۵، مسلم ۳۰۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٣٤) حضرت ابو یسر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص یہ پسند کرے کہ اللہ تعالیٰ اسے اس دن سایہ نصیب کرے جس دن کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ تو تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا کچھ قرض معاف کر دے۔ حضرت ابو قتادہ والی حدیث گزر چکی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن کی سختی دور کرے تو وہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرضہ معاف کرے ۔

11140

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11140

Zaeef

(۱۱۱۳۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ : أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَقُولَ : أُعَجِّلُ لَکَ وَتَضَعُ عَنِّی۔وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنَدٌ فِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ۔ [ابن ابی شیبہ ۲۲۲۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٣٥) عمرو بن دینارفرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ مقروض کہے : میں تجھے وقت سے پہلے ادائیگی کردیتا ہوں، لیکن تو مجھے کچھ قرض معاف کر۔

11141

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11141

Zaeef

(۱۱۱۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْجَوْہَرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الدَّوْرَقِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدَنِیُّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٣٦) عبدالعزیزبن مدنی سے روایت ہے۔

11142

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11142

Zaeef

(۱۱۱۳۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو نَصْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ جَزَرَۃُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی أَبُو صَالِحٍ وَہَذَا لَفْظُہُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِیُّ الْمَکِّیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ یَزِیدَ بْنِ رُکَانَۃَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا أَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِإِخْرَاجِ بَنِی النَّضِیرِ مِنَ الْمَدِینَۃِ جَائَ ہُ نَاسٌ مِنْہُمْ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ أَمَرْتَ بِإِخْرَاجِہِمْ وَلَہُمْ عَلَی النَّاسِ دُیُونٌ لَمْ تَحِلَّ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا أَوْ قَالَ وَتَعَاجَلُوا ۔ وَرَوَاہُ الْوَاقِدِیُّ فِی سِیَرِہِ عَنِ ابْنِ أَخِی الزُّہْرِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ۔ [الطبرانی فی الاوسط ۸۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٣٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو نضیر کو مدینہ سے جلا وطن کرنے کا حکم دیا تو ان کے کچھ لوگ آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! آپ نے انھیں نکالنے کا حکم دیا ہے اور انھوں نے لوگوں سے قرض لینا ہے تو آپ نے فرمایا : معاف کرواؤاور جلدی ادا کرو یا فرمایا : اپنے لین دین جلدی نمٹا لو۔