Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2353

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

اس میں کوئی بھلائی نہیں کہ قرضہ معاف کرنے کی شرط پر جلدی ادا کیا جائے

4 hadiths in this chapter

11143

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11143

Zaeef

(۱۱۱۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ مَوْلَی السَّفَّاحِ أَنَّہُ قَالَ : بِعْتُ بَزًّا مِنْ أَہْلِ السُّوقِ إِلَی أَجَلٍ ثُمَّ أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَی الْکُوفَۃِ فَعَرَضُوا عَلَیَّ أَنْ أَضَعَ عَنْہُمْ وَیَنْقُدُونِی فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : لاَ آمُرُکَ أَنْ تَأْکُلَ ہَذَا وَلاَ تُؤْکِلَہُ۔ [موطا امام مالک ۱۳۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٣٨) ابو صالح فرماتے ہیں : میں نے بازار میں روٹی بیچی اور اس کی ادائیگی کا وقت مقرر کیا ۔ پھر میں نے کوفہ جانے کا ارادہ کیا تو انھوں نے مجھے سے شرط لگائی کہ میں کچھ قرض معاف کر دوں تو وہ وقت سے پہلے ادائیگی کردیں گے۔ میں نے یہ بات حضرت زید بن ثابت (رض) کو بتائی تو انھوں نے فرمایا : میں تجھے اس بات کا حکم نہیں دیتا کہ تو ایسا مال کھائے یا دوسروں کو کھلائے۔

11144

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11144

Zaeef

(۱۱۱۳۹) وَأَخْبَرَنَاأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ خَلْدَۃَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ یَکُونُ لَہُ الدَّیْنُ عَلَی رَجُلٍ إِلَی أَجَلٍ فَیَضَعُ عَنْہُ صَاحِبُہُ وَیُعَجِّلُ لَہُ الآخَرُ قَالَ فَکَرِہَ ابْنُ عُمَرَ ذَلِکَ وَنَہَی عَنْہُ۔ [موطاامام مالک ۱۳۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٣٩) سالم بن عبداللہ فرماتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کسی سے قرضہ لینا ہو مدت مقرر ہ تک اور قرضہ لینے والا کچھ قرضہ معاف کر کے وقت سے پہلے لے لیتا ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے اسے ناپسند کیا اور اس سے منع کردیا ۔

11145

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11145

Zaeef

(۱۱۱۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ : أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ لِرَجُلٍ عَلَیَّ دَیْنٌ فَقَالَ لِی عَجِّلْ لِی وَأَضَعْ عَنْکَ فَنَہَانِی عَنْہُ وَقَالَ : نَہَی أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ یَعْنِی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ أَنْ نَبِیعَ الْعَیْنَ بِالدَّیْنِ۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنِدٌ فِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ۔ [مصنف عبدالرزاق ۱۴۳۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٤٠) ابو منہال فرماتے ہیں : میں نے ابن عمر (رض) سے سوال کیا کہ مجھ سے اپنے ایک قرضہ لینے والے نے کہا : تم مجھے قرضہ وقت سے پہلے دے دو ، میں تجھے کچھ قرضہ معاف کر دوں گا تو حضرت ابن عمر نے اسے روکا اور فرمایا : امیرالمومنین حضرت عمر (رض) نے اس سے روکا ہے کہ ہم قرضہ کے بدلے میں نقد چیز بیچیں۔

11146

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11146

Zaeef

(۱۱۱۴۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا غَانِمُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی الأَسْلَمِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الأَسْوَدِ قَالَ : أَسْلَفْتُ رَجُلاً مِائَۃَ دِینَارٍ ثُمَّ خَرَجَ سَہْمِی فِی بَعْثٍ بَعَثَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ لَہُ : عَجِّلْ لِی تِسْعِینَ دِینَارًا وَأَحُطَّ عَشْرَۃَ دَنَانِیرَ فَقَالَ : نَعَمْ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : أَکَلْتَ رِبًا یَا مِقْدَادُ وَأَطْعَمْتَہُ ۔ [اخرجہ ابو نعیم فی المرفۃ ۶۱۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١١٤١) حضرت مقداد بن اسود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی سے سو دینارادھار لیے، پھر ایک لشکر کے مال غنیمت میں سے میرا حصہ نکلا تو میں نے کہا : میں تمہیں ٩٠ دینار واپس کردیتا ہوں تو مجھے دس دینار معاف کر دے تو اس نے کہا : ٹھیک ہے۔ یہ بات اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتائی گئی تو آپ نے فرمایا : تو نے خود بھی سود کھایا ہے اور اسے بھی کھلایا ہے۔