Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2338

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

مجبور کی بیع کا بیان

6 hadiths in this chapter

11080

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11080

Zaeef

(۱۱۰۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : ہِبَۃُ اللَّہِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَنْصُورٍ الطَّبَرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ نَضْلَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحٍ التَّمَّارُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لأَلْقِیَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ أُعْطِیَ أَحَدًا مِنْ مَالِ أَحَدٍ شَیْئًا بِغَیْرِ طِیبِ نَفْسِہِ إِنَّمَا الْبَیْعُ عَنْ تَرَاضٍ۔ [اخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر و سنن ابن ماجہ ۲۱۸۵، و ابن حبان ۴۹۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٧٥) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس سے پہلے کہ میں کسی کو کسی کا مال اس کی خوشی کے بغیر دے دوں ، میں مرجانا چاہتا ہوں ، بیع تو رضامندی کا نام ہے۔

11081

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11081

Zaeef

(۱۱۰۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ حَدَّثَنَا شَیْخٌ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ قَالَ : خَطَبَنَا عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَوْ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ : سَیَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ عَضُوضٌ یَعَضُّ الْمُوسِرُ عَلَی مَا فِی یَدَیْہِ وَلَمْ یُؤْمَرْ بِذَلِکَ قَالَ اللَّہُ جَلَّ ثَنَاؤُہُ {وَلاَ تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَیْنَکُمْ} وَتَنْہَدُ الأَشْرَارُ وَیُسْتَذَلُّ الأَخْیَارُ وَیُبَایِعُ الْمُضْطَرُّونَ وَقَدْ نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ بَیْعِ الْمُضْطَرِّ وَعَنْ بَیْعِ الْغَرَرِ وَعَنْ بَیْعِ الثَّمَرَۃِ قَبْلَ أَنْ تُطْعِمَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٧٦) صالح بن رستم کہتے ہیں کہ ہمیں بنو تمیم کے ایک شیخ نے بتایا کہ ہمیں حضرت علی (رض) نے خطبہ دیا : لوگوں پر کاٹ کھانے والا زمانہ آئے گا، خوشحال آدمی اپنے مال پر اپنے ہاتھ کاٹے گا، حالانکہ اسے اس بات کا حکم نہیں دیا گیا، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَلاَ تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَیْنَکُمْ } [البقرہ ٢٣٧] اس زمانے میں برے لوگ با عزت بن بیٹھیں گے اور بھلے لوگوں کو ذلیل کیا جائے گا، مجبور لوگ بیع کریں گے حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجبور کی بیع، دھوکے کی بیع اور کچے پھل کی بیع سے منع کیا ہے۔

11082

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11082

Zaeef

(۱۱۰۷۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا سُرَیْجُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْمُزَنِیِّ حَدَّثَنَا شَیْخٌ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ قَالَ : خَطَبَنَا عَلِیٌّ فَقَالَ : یَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ تُقَدَّمُ الأَشْرَارُ لَیْسَتَ بِالأَخْیَارِ وَیُبَایَعُ الْمُضْطَرُّ وَقَدْ نَہَی رَسُولُ اللَّہُ -ﷺ- عَنْ بَیْعِ الْمُضْطَرِّ وَبَیْعِ الْغَرَرِ وَبَیْعِ الثَّمَرَۃِ قَبْلَ أَنْ تُدْرِکَ۔ أَبُو عَامِرٍ ہَذَا ہُوَ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ الْخَزَّازُ الْبَصْرِیُّ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ عَلِیٍّ وَابْنِ عُمَرَ وَکُلُّہَا غَیْرُ قَوِیَّۃٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٧٧) ابو عامر مزنی کہتے ہیں کہ ہمیں بنو تمیم کے ایک شیخ نے بتایا کہ ہمیں حضرت علی (رض) نے خطبہ دیا اور فرمایا : لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ برے لوگوں کو مقدم سمجھا جائے گا، مجبور آدمی سے بیع کی جائے گی، حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجبور کی بیع ، دھوکے کی بیع اور کچے پھل کی بیع سے منع کیا ہے۔

11083

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11083

Zaeef

(۱۱۰۷۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ عُمَرَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ بَشِیرِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَرْکَبَنَّ رَجُلٌ بَحْرًا إِلاَّ غَازِیًا أَوْ مُعْتَمِرًا أَوْ حَاجًّا فَإِنَّ تَحْتَ الْبَحْرِ نَارًا وَتَحْتَ النَّارِ بَحْرٌ وَتَحْتَ الْبَحْرِ نَارٌ وَلاَ یُشْتَرَی مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ فِی ضَغْطَۃٍ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٧٨) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سمندری سفر صرف غازی ، عمرہ کرنے والا اور حج کرنے والاکرے، ان کے علاوہ کوئی اور سمندری سفر نہ کرے؛کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور آگ کے نیچے پانی ہے اور اس پانی کے نیچے آگ ہے اور کسی مجبور مسلمان کا مال نہ خریدا جائے۔

11084

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11084

Zaeef

(۱۱۰۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الشَّعْرَانِیُّ وَأَحْمَدُ بْنُ بِشْرٍ الْمَرْثَدِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زَکَرِیَّا عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ بَشِیرٍ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَرْکَبُ الْبَحْرَ إِلاَّ حَاجٌّ أَوْ مُعْتَمِرٌ أَوْ غَازِی فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَإِنَّ تَحْتَ الْبَحْرِ نَارًا وَتَحْتَ النَّارِ بَحْر۔ وَقَالَ: لاَ یَشْتَرِ مِنْ ذِی ضَغْطَۃِ سُلْطَانٍ شَیْئًا۔ لَفْظُ حَدِیثٍ الشَّعْرَانِیِّ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ عَنْ بِشْرٍ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ بَشِیرِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٧٩) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غازی ، حاجی اور عمرہ کرنے والے کے علاوہ کوئی اور سمندری سفر نہ کرے؛ کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور آگ کے نیچے سمندر ہے اور فرمایا : کسی مجبور اور تنگ دست سے کوئی چیز نہ خریدی جائے۔

11085

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11085

Zaeef

(۱۱۰۸۰) أَخْبَرَنَا الشَّیْخُ أَبُو الْفَتْحِ الْعُمَرِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدٍ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : لاَ یَجُوزُ عَلَی مُضْطَہَدٍ نِکَاحٌ وَلاَ بَیْعٌ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن الجعد رقم ۲۱۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٨٠) امام شریح (رح) فرماتے ہیں : مجبور آدمی پر نکاح اور بیع جائز نہیں ہے۔