Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2327

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

کتوں وغیرہ جیسی حرام چیزوں کو بیچنے کے مسائل کتے کی قیمت لینے کی نہی کا بیان

12 hadiths in this chapter

11011

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11011

Sahih

(۱۱۰۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُومُحَمَّدِ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ وَأَبُوزَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُونَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ الشِّیرَازِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- نَہَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَہْرِ الْبَغِیِّ وَحُلْوَانِ الْکَاہِنِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ البخاری ۲۲۳۷۔۲۲۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٦) حضرت ابومسعود انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتے کی قیمت لینے سے منع فرمایا ہے ، زانیہ کی اجرات اور کاہن کی مزدوری سے بھی منع فرمایا۔

11012

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11012

Sahih

(۱۱۰۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا َبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِی جُحَیْفَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی وَاشْتَرَی غُلاَمًا حَجَّامًا فَعَمَدَ إِلَی الْمَحَاجِمِ فَکَسَرَہَا وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَعَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَہْرِ الْبَغِیِّ وَلَعَنَ آکِلَ الرِّبَا وَمُؤْکِلَہُ وَالْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃَ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ البخاری ۲۲۳۸،۲۰۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٧) عون بن ابی جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ انھوں نے ایک حجام غلام خریدا تو اس کے حجامت کے اوزار توڑ دیے اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خون نکالنے کی قیمت سے منع فرمایا ہے۔ کتے کی قیمت اور زانیہ کی اجرت سے روکا ہے۔ سود کھانے والے اور کھلانے والے پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعنت کی ہے۔ گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تصویر بنانے والے پر لعنت کی ہے۔

11013

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11013

Sahih

(۱۱۰۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو الأَزْہَرِ وَحَمْدَانُ السُّلَمِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قَارِظٍ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کَسْبُ الْحَجَّامِ خَبِیثٌ وَکَسْبُ الْبَغِیِّ خَبِیثٌ وَثَمَنُ الْکَلْبِ خَبِیثٌ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِالرَّزَّاقِ۔[صحیح۔ مسلم ۱۵۶۸ و ابن حبان ۵۱۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٨) حضرت رافع بن خدیج (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حجام کی کمائی، زانیہ کی اجرت اور کتے کی قیمت خبیث ہے۔

11014

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11014

Zaeef

(۱۱۰۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ دَنُوقَا حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ عَنْ قَیْسِ بْنِ حَبْتَرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ ثَمَنِ الْخَمْرِ وَمَہْرِ الْبَغِیِّ وَثَمَنِ الْکَلْبِ وَقَالَ : إِذَا جَاء یَطْلُبُ ثَمَنَ الْکَلْبِ فَامْلأَْ کَفَّہُ تُرَابًا ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ أَبِی تَوْبَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو مُخْتَصَرًا۔ [مسند احمد ۲۳۵۱ حدیث ۲۰۹۴ وسنن ابی داؤد۲۴۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتے کی قیمت ، زانیہ کی اجرت اور شراب کی قیمت سے منع فرمایا ہے اور فرمایا : جب تیرے پاس کوئی کتے کی قیمت لینے آئے تو اس کے منہ پر مٹی مار ۔

11015

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11015

Zaeef

(۱۱۰۱۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَعْرُوفُ بْنُ سُوَیْدٍ الْجُذَامِیُّ أَنَّ عُلَیَّ بْنَ رَبَاحٍ اللَّخْمِیَّ حَدَّثَہُمْ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَحِلُّ ثَمَنُ الْکَلْبِ وَلاَ حُلْوَانُ الْکَاہِنِ وَلاَ مَہْرُ الْبَغِیِّ۔ [اخرجہ ابن وھب فی موطا ۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٠) حضرت ابوہریرہ ہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کتے کی قیمت کا ہن کی مزدوری اور فاحشہ کی اجرت حلال نہیں ہے۔

11016

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11016

Zaeef

(۱۱۰۱۱) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخَبَرَنَا َبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الشَّیْخِ الأَصْبَہَانِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ مَالِکٍ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَیْلاَنَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قَیْسٌ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : نَہَی عَنْ مَہْرِ الْبَغِیِّ وَعَسْبِ الْفَحْلِ وَعَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ وَعَنِ الْکَلْبِ إِلاَّ کَلْبَ صَیْدٍ۔ فَہَکَذَا رَوَاہُ قَیْسُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَطَائٍ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ عَنْہُ وَرِوَایَۃُ حَمَّادٍ عَنْ قَیْسٍ فِیہَا نَظَرٌ۔ وَرَوَاہُ الْوَلِیدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ وَالْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ثَلاَثٌ کُلُّہُنَّ سُحْتٌ ۔ فَذَکَرَ کَسْبَ الْحَجَّامِ وَمَہْرَ الْبَغِیِّ وَثَمَنَ الْکَلْبِ إِلاَّ کَلْبًا ضَارِیًا۔ وَالْوَلِیدُ وَالْمُثَنَّی ضَعِیفَانِ۔ [مذکورہ روایت کی سند میں ولید اور مثنی ضعیف ہیں ۔]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١١) حضرت ابوہریرہ (رض) نے زانیہ کی اجرت، سا نڈ دکھانے کی قیمت اور بلے اور کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے سوائے شکاری کتے کی قیمت سے کہ وہ حلال ہے۔ ایک دوسری روایت میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تین چیزیں بالکل حرام ہیں : اس حدیث میں آپ نے حجام کی مزدوری ، زانیہ کی اجرت اور کتے کی قیمت کا تذکرہ کیا۔

11017

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11017

Sahih

(۱۱۰۱۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَخْبَرَنَا أَبُو یَزِیدَ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نُہِیَ عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَالسِّنَّوْرِ إِلاَّ کَلْبَ صَیْدٍ۔ فَہَکَذَا رَوَاہُ عَبْدُ الْوَاحِدِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُوَیْدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ حَمَّادٍ ثُمَّ قَالَ وَلَمْ یَذْکُرْ حَمَّادٌ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَرَوَاہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنْ حَمَّادٍ بِالشَّکِّ فِی ذِکْرِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِ وَرَوَاہُ الْہَیْثَمُ بْنُ جَمِیلٍ عَنْ حَمَّادٍ فَقَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَرَوَاہُ الْحَسَنُ بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَالأَحَادِیثُ الصِّحَاحُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی النَّہْیِ عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ خَالِیَۃٌ عَنْ ہَذَا الاِسْتِثْنَائِ وَإِنَّمَا الاِسْتِثْنَائُ فِی الأَحَادِیثِ الصِّحَاحِ فِی النَّہْیِ عَنْ الاِقْتِنَائِ وَلَعَلَّہُ شُبِّہَ عَلَی مَنْ ذَکَرَ فِی حَدِیثِ النَّہْیِ عَنْ ثَمَنِہِ مِنْ ہَؤُلاَئِ الرُّوَاۃِ الَّذِینَ ہُمْ دُونَ الصَّحَابَۃِ وَالتَّابِعِینَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [روایت ضعیف ہے ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٢) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : کتے اور بلے کی قیمت سے منع کیا گیا سوائے شکاری کتے کی قیمت کے ۔ جن صحیح احادیث میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتے کی قیمت لینے کا ذکر ہے ان میں استثنا موجود نہیں ہے۔ استثنا صرف اقتناء سے منع کردہ احادیث میں ہے، شاید یہ راویوں کی غلطی ہے۔

11018

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11018

Sahih

(۱۱۰۱۳) وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رِوَایَتُہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْعَبَّاسِ عَنِ الرَّبِیعِ عَنِ الشَّافِعِیِّ عَنْ بَعْضِ مَنْ کَانَ یُنَاظِرُہُ فِی ہَذِہِ الْمَسْأَلَۃِ فَقَالَ أَخْبَرَنِی بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی أَنَسٍ : أَنَّ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَغْرَمَ رَجُلاً ثَمَنَ کَلْبٍ قَتَلَہُ عِشْرِینَ بَعِیرًا۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فَقُلْتُ لَہُ : أَرَأَیْتَ لَوْ ثَبَتَ ہَذَا عَنْ عُثْمَانَ کُنْتَ لَمْ تَصْنَعْ شَیْئًا فِی احْتِجَاجِکَ عَلَی شَیْئٍ ثَبَتَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَالثَّابِتُ عَنْ عُثْمَانَ خِلاَفُہُ قَالَ فَاذْکُرْہُ قُلْتُ أَخْبَرَنَا الثِّقَۃُ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ یَخْطُبُ وَہُوَ یَأْمُرُ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَکَیْفَ یَأْمُرُ بِقَتْلِ مَا یَغْرَمُ مَنْ قَتَلَہُ قِیمَتَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ : ہَذَا الَّذِی رُوِیَ عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی تَضْمِینِ الْکَلْبِ مُنْقَطِعٌ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیِّ أَنَّہُ ذَکَرَہُ عَنْ عُثْمَانَ فِی قِصَۃٍ ذَکَرَہَا مُنْقَطِعَۃً وَرُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٣) عمران بن ابی انس فرماتے ہیں : سیدنا عثمان (رض) نے کتا مارنے پر ایک آدمی کو بیس اونٹ جرمانہ لگایا ۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : میں نے اسے کہا : تمہارا کیا خیال ہے، اگر عثمان (رض) سے ثابت ہوجائے تو تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت شدہ احادیث کے بارے میں کوئی احتجاج نہیں کرے گا ؟ حال یہ ہے کہ عثمان (رض) سے اس کا خلاف ثابت ہے۔ اس نے کہا : بیان کیجیے، میں نے کہا : حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عثمان (رض) کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ کتوں کے قتل کا حکم دے رہے تھے امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : وہ کیسے کتوں کے قتل کا حکم دے سکتے تھے حالانکہ انھوں نے کتا قتل کرنے پر قیمت ادا کرنے کا جر مانہ لگایا تھا روایت ضعیف ہے عمران کا عثمان (رض) سے سماع ثابت نہیں ہے۔

11019

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11019

Zaeef

(۱۱۰۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : أَنَّہُ قَضَی فِی کَلْبِ صَیْدٍ قَتَلَہُ رَجُلٌ بِأَرْبَعِینَ دِرْہَمًا وَقَضَی فِی کَلْبِ مَاشِیَۃٍ بِکَبْشٍ۔ ہَذَا مَوْقُوفٌ۔ وَابْنُ جُرَیْجٍ لاَ یَرَوْنَ لَہُ سَمَاعًا مِنْ عَمْرٍو قَالَ الْبُخَارِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ لَمْ یَسْمَعْہُ۔[روایت ضعیف ہے اس کی سند میں ابن جریج مدلس ہے]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٤) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے شکا ری کتا قتل کرنے والے پر چالیس درہم کا جرمانہ لگایا تھا اور جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتے کو قتل کرنے پر ایک مینڈھا دینے کا فیصلہ کیا تھا، یہ روایت موقوف ہے۔

11020

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11020

Zaeef

(۱۱۰۱۵) قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَسْتَاسٍ وَلَیْسَ بِالْمَشْہُورِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قُضِیَ فِی کَلْبِ الصَّیْدِ أَرْبَعُونَ دِرْہَمًا وَفِی کَلْبِ الْغَنَمِ شَاۃً مِنَ الْغَنَمِ وَفِی کَلْبِ الزَّرْعِ بِفَرَقٍ مِنْ طَعَامٍ وَفِی کَلْبِ الدَّارِ فَرَقٌ مِنْ تُرَابٍ حَقٌّ عَلَی الَّذِی قَتَلَہُ أَنْ یُعْطِیَہُ وَحَقٌّ عَلَی صَاحِبِ الْکَلْبِ أَنْ یَقْبَلَ مَعَ نَقَصٍ مِنَ الأَجْرِ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ فَذَکَرَہُ۔ [روایت ضعیف ہے]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٥) شیخ فرماتے ہیں : اس روایت کو اسماعیل بن جستاس نے روایت کیا ہے اور یہ عبداللہ بن عمرو بن عاص سے مشہور نہیں ہے، وہ فرماتے ہیں : شکاری کتے کے بارے میں چالیس درہم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بکریوں کی نگرانی والے کتے کے لیے ایک بکری کا جرمانہ مقرر کیا گیا اور کھیتی کی نگرانی کرنے والے کتے کا جرمانہ گندم کا ایک بڑا برتن ہے اور گھریلوکتے کے جرمانہ کا مٹی کے ایک بڑے برتن کا فیصلہ کیا گیا۔ جو کسی کتے کو مارے اس پر واجب ہے کہ وہ مطلوبہ جرمانہ ادا کرے اور کتے کا مالک بھی نیکیوں میں خسارے کے ساتھ اس کو تبدیل کرے۔

11021

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11021

Zaeef

(۱۱۰۱۶) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ ہُوَ ابْنُ جَسْتَاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو قَضَی فِی کَلْبِ الصَّیْدِ أَرْبَعِینَ دِرْہَمًا۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَہَذَا حَدِیثٌ لَمْ یُتَابَعْ عَلَیْہِ قَالَ الشَّیْخُ : وَالصَّحِیحُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو خِلاَفُ ہَذَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٦) اسماعیل بن جستاس فرماتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے شکاری کتے کا چالیس درہم جرمانہ لگایا ہے ۔ امام بخاری (رح) فرماتے ہیں : اس حدیث کی موافقت نہیں کی گئی اور شیخ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر کا یہ موقف نہیں بلکہ اس سے مختلف ہے۔

11022

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11022

Zaeef

(۱۱۰۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ زِیَادٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا جَدِّی أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا حُصَیْنٌ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : نَہَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَہْرِ الْبَغِیِّ وَأَجْرِ الْکَاہِنِ وَکَسْبِ الْحَجَّامِ۔ [مستدرک حاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٧) مجاہد سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتے کی قیمت، فاحشہ کی اجرت اور کاہن کی مزدوری اور حجام کی اجرت سے منع کیا ہے۔