Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2328

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

کتوں کو قتل کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

11023

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11023

Zaeef

(۱۱۰۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ بِقْتَلِ الْکِلاَبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٨) نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔

11024

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11024

Zaeef

(۱۱۰۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ فَذَکَرَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔[متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠١٩) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کے قتل کا حکم دیا ہے، یہی حدیث امام بخاری (رح) نے عبداللہ بن یو سف عن مالک سے اور امام مسلم نے یحی بن یحی سے روایت کی ہے۔

11025

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11025

Sahih

(۱۱۰۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلاَبِ بِالْمَدِینَۃِ فَأُخْبِرَ بِامْرَأَۃٍ لَہَا کَلْبٌ فِی نَاحِیَۃِ الْمَدِینَۃِ فَأَرْسَلَ إِلَیْہَا فَقُتِلَ۔[مصنف عبدالرزاق، حدیث ۱۹۶۱۰، اس کی سند صحیح ہے]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٢٠) حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں : مدینہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کے قتل کا حکم دیا تھا، آپ کو خبر دی گئی کہ مدینہ میں فلاں عورت کے پاس کتا ہے تو آپ نے وہاں آدمی بھیج کر کتا قتل کرادیا۔