Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2326

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

غلام کے لین دین کا بیان

2 hadiths in this chapter

11009

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11009

Sahih

(۱۱۰۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ عَنْ أَبِی وَہْبٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ۔وَعَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَلَہُ مَالُہُ وَعَلَیْہِ دَیْنُہُ إِلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ وَمَنْ أَبَّرَ نَخْلاً فَبَاعَہُ بَعْدَ تَوْبِیرِہِ فَلَہُ ثَمَرَتُہُ إِلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ۔ وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ الْعَبْدَ الْمَأَذُونَ لَہُ فِی التِّجَارَۃِ إِذَا کَانَ فِی یَدِہِ مَالٌ وَفِیہِ دَیْنٌ یَتَعَلَّقُ بِہِ فَالسَّیِّدُ یَأْخُذُ مَالَہُ وَیَقْضِی مِنْہُ دِینَہُ۔ [مسند احمد ۳/۳۰۹ ۔ سنن نسائی حدیث ۴۹۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٤) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اپنا غلام بیچے اور اس کا مال ہو تو یہ اسی کا ہوگا اور اس کا قرضہ بھی اسی کے ذمہ ہوگا، مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی شرط لگائے اور جو شخص کھجوروں کی پیوندکاری کرے اور اس کے بعد بیچے تو اس کا پھل بھی اسی کا ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی شرط لگائے ۔ یہ حدیث اگر صحیح ہو تو غلام سے مراد وہ غلام ہے جس کے با رے میں تجارت کی اجازت ہو، اس کا آقا اس کا مال بھی لے گا اور قرض بھی ادا کرے گا۔

11010

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11010

Zaeef

(۱۱۰۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الرَّفَّائُ الْبَغْدَادِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْفُقَہَائِ التَّابِعِینَ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ دَیْنُ الْمَمْلُوکِ فِی ذِمَّتِہِ وَمَا أَصَابَ مِنْ أَمْوَالِ النَّاسِ سِوَی الدَّیْنِ مِثْلَ الشَّیْئِ یَخْتَلِسُہُ أَوِ الْمَالِ یَغْتَصِبُہُ أَوِ الْبَعِیرِ یَنْحَرُہُ فَذَلِکَ کُلُّہُ بِمَنْزِلَۃِ الْجُرْحِ یَجْرَحُہُ إِمَّا أَنْ یَفْدِیَہِ سَیِّدُہُ وَإِمَّا أَنْ یُسَلِّمَ عَبْدَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٠٥) عبدالرحمن بن ابی زناد اپنے والدسینقل فرماتے ہیں کہ مدینہ کے فقہاے تابعین فرمایا کرتے تھے کہ غلام کا قرض آقا کے ذمہ ہے اور جو وہ لوگوں کے مال میں سے لے سوائے قرض کے۔ مثلاًوہ کسی سے کوئی چیز چھین لے یا مال غصب کرلے یا کسی کا اونٹ ذبح کر دے تو یہ زخم کے مانند ہے جو اسے لگتا ہے یا تو آقا اس کا ہر جا نہ دے گا یا پھر اپنا غلام سپرد کر دے گا۔