Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2270

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جس بیع میں دھوکا کیا گیا وہ درست ہے لیکن اس میں اختیار ہے

2 hadiths in this chapter

10741

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10741

Sahih

(۱۰۷۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ حَدَّثَنِی جَعْفَرُ بْنُ رَبِیعَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ تُصِرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ فَمَنِ ابْتَاعَہَا بَعْدَ ذَلِکَ فَإِنَّہُ بِخَیْرِ النَّظَرَیْنِ بَعْدَ أَنْ یَحْلُبَہَا إِنْ شَائَ أَمْسَکَہَا وَإِنْ شَائَ رَدَّہَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ کَمَا مَضَی۔ [صحیح۔ مضیٰ قریباً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٣٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اونٹوں اور بکریوں کے دودھ تھنوں میں مت روکو۔ جس نے اس کے بعد خرید لیا تو اس کو دودھ دوہنے کے بعددو اختیاروں میں سے ایک ہے۔ اگر چاہے تو جانور کو رکھ لے یا واپس کر دے۔ اگر واپس کرتا ہے تو ایک صاع کھجور کا بھی ساتھ دے۔

10742

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10742

Sahih

(۱۰۷۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ قَالَ : اشْتَرَی ابْنُ عُمَرَ مِنْ شَرِیکِ النَّوَّاسِ إِبِلاَ ہِیمًا۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی إِبِلاً ہِیَامًا مِنْ شَرِیکٍ لِرَجُلٍ یُقَالُ لَہُ نَوَّاسٌ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ فَأَخْبَرَ نَوَّاسًا أَنَّہُ بَاعَہَا مِنْ شَیْخٍ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ نَوَّاسٌ : وَیْلَکَ ذَاکَ ابْنُ عُمَرَ فَجَائَ نَوَّاسٌ إِلَی ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ : إِنَّ شَرِیکِی بَاعَکَ إِبِلاً ہِیَامًا وَلَمْ یَعْرِفْکَ قَالَ فَاسْتَقْہَا إِذًا قَالَ : فَلَمَّا ذَہَبَ لِیَسْتَاقَہَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ : دَعْہَا رَضِینَا بِقَضَائِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لاَ عَدْوَی۔ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ وَقَالَ : ہِیمٌ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۹۹۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٣٧) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے تو نو اس کے شریک سے پیاس کی بیماری والے اونٹ خرید لیے۔ (ب) عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے نواس کے شریک سے پیاس کی بیماری والے اونٹ خرید لیے تو اس نے نواس کو بتایا کہ میں نے فلاں شیخ کو فروخت کردیے ہیں۔ نواس کہنے لگے : افسوس تجھ پر وہ تو عبداللہ بن عمر (رض) تھے تو نواس حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس آگئے اور کہنے لگے کہ میرے ساتھی نے آپ کو پیاس کی بیماری والے اونٹ فروخت کردیے ہیں، وہ آپ کو جانتا نہ تھا۔ فرمایا : ان کو ہانک کرلے جاؤ۔ جب وہ لے جانے کے لیے ہانکنے لگا تو ابن عمر (رض) نے فرمایا : چھوڑو ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ پر راضی ہیں کہ بیماری متعدی نہیں ہوتی۔