Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2222

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

وہ اجناس جن کے بارے میں نص ہے کہ ان کے میں سود جاری ہوتا ہے

11 hadiths in this chapter

10479

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10479

Sahih

(۱۰۴۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُمْ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی الْقَعْنَبِیَّ وَأَبُو مُصْعَبٍ عَنْ مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ الْتَمَسَ صَرْفًا بِمِائَۃِ دِینَارٍ قَالَ فَدَعَانِی طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَتَرَاوَضْنَا حَتَّی اصْطَرَفَ مِنِّی وَأَخَذَ الذَّہَبُ یُقَلِّبُہَا فِی یَدِہِ ثُمَّ قَالَ : حَتَّی یَأْتِیَ خَازِنِی مِنَ الْغَابَۃِ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَسْمَعُ فَقَالَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَاللَّہِ لاَ تُفَارِقُہُ حَتَّی تَأْخُذَ مِنْہُ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ رِبًا إِلاَّ ہَا وَہَا وَالْوَرِقُ بِالْوَرِقِ رِبًا إِلاَّ ہَا وَہَا وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلاَّ ہَا وَہَا وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلاَّ ہَا وَہَا وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ رِبًا إِلاَّ ہَا وَہَا ۔ لَفْظُ حَدِیثِہِمْ سَوَاء ٌ إِلاَّ أَنَّ فِی حَدِیثِ الشَّافِعِیِّ : حَتَّی یَأْتِیَ خَازِنِی أَوْ حَتَّی تَأْتِیَ جَارِیَتِی مِنَ الْغَابَۃِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : قَرَأْتُہُ عَلَی مَالِکٍ صَحِیحًا لاَ شَکَّ فِیہِ ثُمَّ طَالَ عَلَیَّ الزَّمَانُ وَلَمْ أَحْفَظْ حِفْظًا فَشَکَکْتُ فِی جَارِیَتِی أَوْ خَازِنِی وَغَیْرِی یَقُولُ عَنْہُ خَازِنِی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَقَالَ حَتَّی یَأْتِیَ خَازِنِی وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ وَالْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ وَغَیْرِہِ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٧٤) حضرت مالک بن اوس بن حدثان فرماتے ہیں کہ میں نے سو دینار کے عوض سونا خریدا تو طلحہ بن عبیداللہ نے مجھے بلایا اور ہم نے آپس میں قیمت طے کی یہاں تک کہ اس نے مجھ سے خرید لیا اور سونے کو لے کر وہ اپنے ہاتھ میں الٹ پلٹ رہے تھے۔ پھر کہنے لگے : یہ رکھ لو جب تک میرا خزانچی غابہ نامی جگہ سے آجائے۔ حضرت عمر (رض) یہ سن رہے تھے، فرمانے لگے : اس سے جدا نہ ہونا۔ یہاں تک کہ اس سے قیمت وصول کرلو۔ پھر کہنے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونا سونے کے، چاندی چاندی کے، گندم گندم کے، کھجور کھجور اور کے جو جو کے عوض سود ہے ماسوائے نقد لین دین کے۔ (ب) شافعی کی حدیث میں ہے کہ جب تک میرا خزانچی یا میری لونڈی غابہ نامی جگہ سے واپس آجائے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : میں نے امام مالک کے سامنے اس کی صحیح تلاوت کی ۔ مجھے شک نہ تھا پھر ایک وقت گزر گیا، مجھے صحیح یاد نہ رہا تو مجھے شک پیدا ہوگیا کہ میرا خزانچی یا میری لونڈی، لیکن میرے علاوہ دوسرے خزانچی کے لفظ ہی بیان کرتے ہیں۔ (ب) عبداللہ بن یوسف امام مالک سے خزانچی کے لفظ ہی ذکر کرتے ہیں۔

10480

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10480

Sahih

(۱۰۴۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَغَیْرُہُمْ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَبْیَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ تَبِیعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ وَلاَ تُشِفُّوا بَعْضَہَا عَلَی بَعْضٍ وَلاَ تَبِیعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ وَلاَ تُشِفُّوا بَعْضَہَا عَلَی بَعْضٍ وَلاَ تَبِیعُوا غَائِبًا مِنْہَا بِنَاجِزٍ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی نَصْرٍ : وَلاَ تَبِیعُوا مِنْہَا غَائِبًا بِنَاجِزٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَدْ ذَکَرَ عُبَادَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَ مَعْنَاہُمَا وَأَوْضَحَ ثُمَّ ذَکَرَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٧٥) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونے کو سونے کے بدلے برابرسرابر ہی فروخت کرو۔ ایک دوسرے میں کمی زیادتی نہ کرو۔ اسی طرح چاندی کو چاندی کے بدلے برابر برابر ہی لو اور ایک دوسرے میں کمی بیشی نہ کرو اور نہ نقد کو ادھار کے عوض فروخت کرو۔ ابونضر کی روایت میں ہے کہ نقد کو ادھار کے عوض فروخت نہ کرو۔

10481

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10481

Sahih

(۱۰۴۷۶) مَا أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ وَرَجُلٍ آخَرَ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ تَبِیعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ وَلاَ الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ وَلاَ الْبُرَّ بِالْبُرِّ وَلاَ الشَّعِیرَ بِالشِّعِیرِ وَلاَ التَّمْرَ بِالتَّمْرِ وَلاَ الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ إِلاَّ سْوَائً بِسَوَائٍ عَیْنًا بِعَیْنٍ یَدًا بِیَدٍ وَلَکِنْ بِیعُوا الذَّہَبَ بِالْوَرِقِ وَالْوَرِقَ بِالذَّہَبِ وَالْبُرَّ بِالشِّعِیرِ وَالشَّعِیرَ بِالْبُرِّ وَالتَّمْرَ بِالْمِلْحِ وَالْمِلْحَ بِالتَّمْرِ یَدًا بِیَدٍ کَیْفَ شِئْتُمْ ۔ وَنَقَصَ أَحَدُہُمَا الْمِلْحَ أَوِ التَّمْرَ وَزَادَ أَحَدُہُمَا : مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَی ۔ الرَّجُلُ الآخَرُ یُقَالَ ہُوَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُبَیْدٍ۔ [صحیح۔ ۱۵۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٧٦) حضرت عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جَو جَو کے عوض، کھجور کھجور کے عوض اور نمک نمک کے بدلے فروخت نہ کرو لیکن برابر برابر، ایک جنس جنس کے بدلے، دست بدست نقد خریدو فروخت کرو۔ لیکن سونا چاندی کے عوض اور چاندی سونے کے بدلے، گندم جَو کے عوض اور جو گندم کے عوض اور کھجور نمک کے بدلے اور نمک کھجور کے عوض نقد بنقد جیسے تم چاہو خریدو فروخت کرو۔

10482

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10482

Sahih

(۱۰۴۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ عَلْقَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ یَسَارٍ وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُبَیْدٍ حَدَّثَاہُ قَالاَ : جَمَعَ الْمَنْزِلُ بَیْنَ عُبَادَۃَ وَمُعَاوِیَۃَ إِمَّا فِی بِیعَۃٍ أَوْ کَنِیسَۃٍ قَالَ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی الصَّرْفِ بِطُولِہِ وَہَذَا الْحَدِیثُ لَمْ یَسْمَعْہُ مُسْلِمُ بْنُ یَسَارٍ مِنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ إِنَّمَا سَمِعَہُ مِنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ عَنْ عُبَادَۃَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٧٧) مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عبید دونوں فرماتے ہیں کہ عبادہ اور معاویہ کے اکٹھے ہونے کی جگہ ایک یہودیوں کا معبد خانہ تھا یا عیسائیوں کا۔

10483

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10483

Sahih

(۱۰۴۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّہُ قَامَ فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّکُمْ قَدْ أَحْدَثْتُمْ بُیُوعًا مَا أَدْرِی مَا ہِیَ وَإِنَّ الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ تِبْرَہُ وَعَیْنَہُ وَزْنًا بِوَزْنٍ یَدًا بِیَدٍ وَالْفِضَّۃَ بِالْفِضَّۃِ یَدًا بِیَدٍ تِبْرُہَا وَعَیْنُہَا وَلاَ بَأْسَ بِبَیْعِ الذَّہَبِ بِالْفِضَّۃِ وَالْفِضَّۃُ أَکْثَرُہُمَا وَزْنًا بِوَزْنٍ یَدًا بِیَدٍ وَلاَ یَصْلُحُ نِسَائً وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ مُدًّا بِمُدٍّ یَدًا بِیَدٍ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ مُدْیٌ بِمُدْیٍ یَدًا بِیَدٍ وَلاَ بَأْسَ بِبَیْعِ الشَّعِیرِ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرِ أَکْثَرُہُمَا یَدًا بِیَدٍ وَلاَ یَصْلُحُ نَسِیئَۃً وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ حَتَّی عَدَّ الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ مِثْلاً بِمِثْلٍ یَدًا بِیَدٍ مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبِی۔ قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ عُبَادَۃُ بَدْرِیًّا عَقَبِیًّا أَحَدَ نُقَبَائِ الأَنْصَارِ وَکَانَ بَایَعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی أَنْ لاَ یَخَافَ فِی اللَّہِ لَوْمَۃَ لاَئِمٍ۔ کَذَا رَوَاہُ ابْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ۔ وَرَوَاہُ ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی وَہُوَ مِنَ الثِّقَاتِ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْخَلِیلِ عَنْ مُسْلِمٍ مَوْصُولاً مَرْفُوعًا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٧٨) حضرت عبادہ بن صامت (رض) فرما رہے تھے کہ اے لوگو ! تم ایسی بیوع کا تذکرہ کرتے ہو کہ میں ان کے متعلق نہیں جانتا۔ سونا سونے کے عوض اس کی ڈلی اور جنس وزن میں برابر دست بدست نقد خریدو فروخت اور چاندی چاندی کے عوض اس کی ڈلی اور اصل نقد دست بدست خریدو فروخت کرو اور سونا چاندی کے بدلے اور چاندی کا وزن سونے سے زیادہ ہو نقد دست بدست خریدو فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے اور ادھار درست نہیں ہے۔ گندم گندم کے عوض مد مد کے بدلے دست بدست نقد خریدو فروخت اور جَو جَو کے عوض ایک مَد مَد کے عوض نقد دست بدست خریدو فروخت کرو اور جو کو گندم کے عوض فروخت کرنا اور جو وزن میں زیادہ ہو نقد دست بدست خریدو فروخت کرو۔ لیکن ادھار درست نہیں ہے اور کھجور کھجور کے عوض یہاں تک نمک نمک کے بدلے تک شمار کیا برابر برابر، نقد دست بدست خریدو فروخت اور کاروبار کیا۔ قتادہ کہتے ہیں کہ یہ بدری تھے اور انصار کے سرداروں میں سے تھے، جنہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی تھی کہ وہ اللہ کے بارے میں کمی سے خوف نہ کھائیں گے۔

10484

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10484

Sahih

(۱۰۴۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ رَجَائٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْخَلِیلِ عَنْ مُسْلِمٍ الْمَکِّیِّ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ : أَنَّہُ شَہِدَ خُطْبَۃَ عُبَادَۃَ فَسَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ تِبْرُہُ وَعَیْنُہُ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ تِبْرُہَا وَعَیْنُہَا وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَی وَلاَ بَأْسَ بِبَیْعِ الشَّعِیرِ بِالْبُرِّ یَدًا بِیَدٍ وَالشَّعِیرِ أَکْثَرُہُمَا ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ۔ وَالْحَدِیثُ الثَّابِتُ صَحِیحٌ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ عَنْ عُبَادَۃَ مَرْفُوعًا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۵۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٧٩) ابوالاشعث صنعانی وہ حضرت عبادہ کے خطبہ کے وقت موجود تھے کہ میں نے ان سے سنا، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ سونا سونے کے عوض اس کی ڈلی اور اصل برابر وزن کے ساتھ اور چاندی چاندی کے عوض اس کی ڈلیاں اور جنس برابر وزن کے ساتھ اور گندم گندم کے ، جَو جَو کے، کھجور کھجور کے اور نمک نمک کے بدلے برابر وزن کے ساتھ، جس نے زائد دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا اس نے سود حاصل کیا اور جَو کو گندم کے بدلے دست بدست نقد خریدو فروخت کرنا اور جو زیادہ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

10485

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10485

Sahih

(۱۰۴۸۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ وَعُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِیرِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ : کُنْتُ بِالشَّامِ فِی حَلْقَۃٍ فِیہَا مُسْلِمُ بْنُ یَسَارٍ فَجَائَ أَبُو الأَشْعَثِ قَالَ قَالُوا أَبُو الأَشْعَثِ أَبُو الأَشْعَثِ فَجَلَسَ فَقُلْتُ لَہُ : حَدِّثْ أَخَانَا حَدِیثَ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : نَعَمْ غَزَوْنَا غَزَاۃً وَعَلَی النَّاسِ مُعَاوِیَۃُ فَغَنِمْنَا غَنَائِمَ کَثِیرَۃً وَکَانَ فِیمَا غَنِمْنَا آنِیَۃٌ مِنْ فِضَّۃٍ فَأَمَرَ مُعَاوِیَۃُ رَجُلاً أَنْ یَبِیعَہَا فِی أَعْطِیَاتِ النَّاسِ فَسَارَعَ النَّاسُ فِی ذَلِکَ فَبَلَغَ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَامَ فَقَالَ : إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَنْہَی عَنْ بَیْعِ الذَّہَبِ بِالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ بِالْفِضَّۃِ وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرِ بِالشَّعِیرِ وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ إِلاَّ سَوَائً بِسَوَائٍ عَیْنًا بِعَیْنٍ فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَی فَرَدَّ النَّاسُ مَا أَخَذُوا فَبَلَغَ ذَلِکَ مُعَاوِیَۃَ فَقَامَ خَطِیبًا فَقَالَ : أَلاَ مَا بَالُ رِجَالٍ یَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَحَادِیثَ قَدْ کُنَّا نَشْہَدُہُ وَنَصْحَبُہُ وَلَمْ نَسْمَعْہَا مِنْہُ فَقَامَ عُبَادَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَعَادَ الْقِصَّۃَ ثُمَّ قَالَ : لَنُحَدِّثَنَّ بِمَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَإِنْ کَرِہَ مُعَاوِیَۃُ أَوْ قَالَ وَإِنْ رَغِمَ مُعَاوِیَۃُ مَا أُبَالِی أَنْ لاَ أَصْحَبَہُ فِی جُنْدِہِ لَیْلَۃً سَوْدَائَ قَالَ حَمَّادٌ ہَذَا أَوْ نَحْوَہُ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ الْقَوَارِیرِیِّ۔ [صحیح۔ ۱۵۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٨٠) ابوقلابہ کہتے ہیں کہ میں شام میں اس مجلس میں تھا جس میں مسلم بن یسار موجود تھے۔ ابوالاشعث آئے تو انھوں نے کہا کہ ابوالاشعث، ابوالاشعث آگئے۔ وہ بیٹھ گئے، میں نے ان سے کہا : اے ہمارے بھائی ! آپ عبادہ بن صامت والی حدیث بیان کریں، فرمانے لگے : ہاں ہم نے غزوہ کیا اور ہمارے امیر حضرت معاویہ (رض) تھے۔ ہمیں بہت ساری غنیمت حاصل ہوئیں اور ہماری حاصل کردہ غنیمت میں چاندی کے برتن بھی تھے۔ حضرت معاویہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ ان کو لوگوں کو عطیات میں فروخت کردیں، لوگوں نے اس کے خریدنے میں جلدی کی۔ حضرت عبادہ بن صامت کو خبر ملی تو وہ کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جَوجَو کے بدلے۔ کھجور کھجور کے بدلے، نمک نمک کے بدلے، فروخت کرنے سے منع کیا ماسوائے برابر، برابر جنس جنس کے بدلے۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا۔ اس نے سود حاصل کیا، لوگوں نے جو لیا تھا واپس کردیا۔ حضرت معاویہ کو خبر ملی انھوں نے خطبہ ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی احادیث بیان کرتے ہیں کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ہم نے آپ سے نہیں سنی، حضرت عبادہ کھڑے ہوگئے۔ انھوں نے قصہ دوبارہ دہرایا۔ پھر فرمایا کہ ہم وہ بیان کرتے ہیں جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے ، اگرچہ معاویہ (رض) کو ناپسند ہی کیوں نہ ہو، یا فرمایا : اگرچہ معاویہ رنجیدہ ہی کیوں نہ ہوں۔ مجھے کوئی پروا نہیں کہ میں اس کے لشکر کے ساتھ اندھیری رات میں چلوں۔

10486

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10486

Sahih

(۱۰۴۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ عَلَیْنَا مُعَاوِیَۃُ فَأَصَبْنَا ذَہَبًا وَفِضَّۃً فَأَمَرَ مُعَاوِیَۃُ رَجُلاً أَنْ یَبِیعَہَا النَّاسَ فِی أَعْطِیَاتِہِمْ فَتَسَارَعَ النَّاسُ فِیہَا فَقَامَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَنَہَاہُمْ فَرَدُّوہَا فَأَتَی الرَّجُلُ مُعَاوِیَۃَ فَشَکَا إِلَیْہِ فَقَامَ مُعَاوِیَۃُ خَطِیبًا فَقَالَ : مَا بَالُ رِجَالٍ یَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَحَادِیثَ یَکْذِبُونَ فِیہَا عَلَیْہِ لَمْ نَسْمَعْہَا مِنْہُ۔ فَقَامَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ فَقَالَ : وَاللَّہِ لَنُحَدِّثَنَّ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَإِنْ کَرِہَ مُعَاوِیَۃُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَبِیعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ وَلاَ الْفِضَّۃَ بِالْفِضَّۃِ وَلاَ الْبُرَّ بِالْبُرِّ وَلاَ الشَّعِیرَ بِالشَّعِیرِ وَلاَ الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ وَلاَ التَّمْرَ بِالتَّمْرِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ سَوَائً بِسَوَائٍ عَیْنًا بِعَیْنٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٨١) ابوقلابہ حضرت ابوالاشعت سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں تھے، ہمارے امیر حضرت معاویہ (رض) تھے، ہمیں مال غنیمت میں سونا چاندی ملا۔ حضرت معاویہ (رض) نے لوگوں کے عطیات میں ایک آدمی کو فروخت کرنے کا حکم دے دیا تو لوگوں نے اس کے خریدنے میں جلدی کی۔ حضرت عبادہ بن صامت (رض) نے اس سے منع کردیا، لوگوں نے سامان واپس کردیا، ایک آدمی اگر حضرت معاویہ کو شکایت کردی۔ حضرت معاویہ نے خطبہ دیا اور فرمانے لگے کہ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی احادیث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ ہم نے وہ احادیث آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں سنی۔ حضرت عبادہ کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے احادیث بیان کریں گے اگرچہ معاویہ کو ناپسند ہی کیوں نہ لگیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے ، گندم گندم کے بدلے، جَو جَو کے بدلے نمک نمک کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، فروخت کرنے سے منع کیا ماسوائے برابر اور برابر جنس جنس کے بدلے۔

10487

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10487

Sahih

(۱۰۴۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلاً بِمِثْلٍ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ مِثْلاً بِمِثْلٍ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ مِثْلاً بِمِثْلٍ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلاً بِمِثْلٍ فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَی فَبِیعُوا الذَّہَبَ بِالْفِضَّۃِ یَدًا بَیْدٍ کَیْفَ شِئْتُمْ وَالتَّمْرُ بِالْمَلْحِ یَدًا بَیْدٍ وَالشَّعِیرَ بِالْبُرِّ یَدًا بَیْدٍ کَیْفَ شِئْتُمْ ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٨٢) حضرت عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونا سونے کے بدلے برابر، برابر اور چاندی چاندی کے عوض برابر وزن کے ساتھ اور نمک نمک کے بدلے برابر وزن کے ساتھ اور جَو جَو کے بدلے برابر، اور گندم گندم کے بدلے اور کھجور کھجور کے بدلے برابر، جس نے زیادہ دیا یا زیادتی کا مطالبہ کیا، اس نے سود لیا تم سونے کو چاندی کے عوض دست بدست نقد فروخت کرو جیسے تم چاہو اور کھجور کو نمک کے عوض نقد فروخت کرو اور جَو کو گندم کے عوض دست بدست نقد فروخت کرو جیسے تم چاہو۔

10488

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10488

Sahih

(۱۰۴۸۳) وَرَوَاہُ وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلاً بِمِثْلٍ سَوَائً بِسَوَائٍ یَدًا بِیَدٍ فَإِذَا اخْتِلَفَ ہَذِہِ الأَصْنَافُ فَبِیعُوا کَیْفَ شِئْتُمْ إِذَا کَانَ یَدًا بِیَدٍ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَإِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٨٣) وکیع حضرت سفیان سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے جَو جَو کے بدلے کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے برابر برابر اور نقد خریدو فروخت کرو۔ یہ چیزیں باہم مختلف ہوں تو دست بدست جس طرح چاہو خریدو فروخت کرو۔

10489

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10489

Sahih

(۱۰۴۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : الذَّہَبُ الْکِفَّۃُ بِالْکِفَّۃِ وَالْفِضَّۃُ الْکِفَّۃُ بِالْکِفَّۃِ ۔ حَتَّی خَصَّ أَنْ قَالَ : الْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ۔ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : إِنَّ ہَذَا لاَ یَقُولُ شَیْئًا۔ فَقَالَ عُبَادَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَشْہَدُ أَنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ النسائی ۴۵۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٤٨٤) حضرت عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ سونے کی ایک مٹھی سونے کی ایک مٹھی کے عوض اور چاندی کی ایک مٹھی چاندی کی مٹھی کے عوض یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نمک نمک کے عوض۔ حضرت معاویہ کہنے لگے : یہ کچھ بھی نہیں ہے۔ حضرت عبادہ (رض) فرمانے لگے : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔