Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2151

کتاب الحج

اونٹ کو نحر کرنا گائے اور بکری کو ذبح کرنے کا بیان نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ کو اپنے ہاتھ سے نحر کیا ۔

3 hadiths in this chapter

10225

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10225

Sahih

(۱۰۲۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ السِّمَرِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: ضَحَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِکَبْشَیْنِ أَمْلَحَیْنِ أَقْرَنَیْنِ فَرَأَیْتُہُ وَاضِعًا قَدَمَہُ عَلَی صِفَاحِہِمَا یُسَمِّی وَیُکَبِّرُ فَذَبَحَہُمَا بِیَدِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۲۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٢١ ) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھے قربان کیے۔ میں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی گردنوں پر اپنے قدم رکھے ہوئے تھے، پھر بسم اللہ واللہ اکبر کہا۔ ان دونوں کو اپنے ہاتھوں سے ذبح کیا۔

10226

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10226

Sahih

(۱۰۲۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : ذَبَحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا بَقَرَۃً یَوْمَ النَّحْرِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٢٢ ) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کے دن حضرت عائشہ (رض) کی جانب سے ایک گائے ذبح کی۔

10227

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10227

Sahih

(۱۰۲۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمُوسَوِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِیسَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی صِفَّۃِ حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ نَحَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثَلاَثًا وَسِتِّینَ وَنَحَرَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَا غَبَرَ وَکَانَتْ مَعَہُ مِائَۃُ بَدَنَۃٍ ثُمَّ أُخِذَ مِنْ لَحْمِ کُلِّ بَدَنَۃٍ بَضْعَۃٌ وَطُبِخَ جَمِیعًا فَأَکَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَعَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَشَرِبَا مِنَ الْمَرَقِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٢٣ ) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کا طریقہ بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کے دن ٦٣ اونٹ خود نحر کیے اور باقی حضرت علی (رض) نے نحر کیے۔ آپ کی سو قربانیاں تھیں۔ پھر ہر قربانی سے گوشت کا ایک ٹکڑا لیا گیا اور ان تمام کو اکٹھا پکا دیا گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت علی (رض) نے گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔