Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2150

کتاب الحج

اونٹ کو کھڑے کر کے بغیر باندھے نحر کیا جائے یا رسی سے باندھا جائے اللہ کا فرمان : { فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُھَا } الآیۃ (الحج : ٣٦) ” جب وہ کروٹوں پر گرجائیں۔ “ مجاہد کہتے ہیں : اس کا معنی یہ ہے کہ جب وہ زمین پر گرپڑے۔

7 hadiths in this chapter

10218

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10218

Sahih

(۱۰۲۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ثَوْرٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ لُحَیٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُرْطٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَفْضَلُ الأَیَّامِ عِنْدَ اللَّہِ یَوْمُ النَّحْرِ ثُمَّ یَوْمُ الْقَرِّ یَسْتَقِرُّ فِیہِ النَّاسُ ۔ وَہُوَ الَّذِی یَلِی یَوْمَ النَّحْرِ قُدِّمْنَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِ بَدَنَاتٌ خَمْسٌ أَوْ سِتٌّ فَطَفِقْنَ یَزْدَلِفْنَ إِلَیْہِ بِأَیَّتِہِنَّ یَبْدَأُ فَلَمَّا وَجَبَتْ جُنُوبُہَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- کَلِمَۃً خَفِیَّۃً لَمْ أَفْہَمْہَا فَقُلْتُ لِلَّذِی إِلَی جَنْبِی مَا قَالَ قَالَ : مَنْ شَائَ اقْتَطَعَ ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۱۷۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٤ ) عبداللہ بن فرط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے ہاں افضل دن قربانی کے ہیں، پھر قربانی کا دوسرا دن جس میں لوگ ٹھہرتے ہیں، یعنی وہ دن جو قربانی کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے چھ یا سات قربانی کے جانور کیے گئے۔ وہ قربانیاں آپ کے قریب ہونا شروع ہوئیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے کس سے ابتدا کرتے ہیں۔ جب وہ اپنے پہلوں کے بل گرپڑے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ہلکا سا کوئی کلمہ) آہستہ کوئی بات کہی، میں اس کو سمجھ نہ پایا۔ میں نے اس شخص سے کہا جو میرے پہلو میں تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا ہے ؟ اس نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو چاہے کاٹ لے۔

10219

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10219

Sahih

(۱۰۲۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍعَنْ زِیَادِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَتَی عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یَنْحَرُ بَدَنَتَہُ بَارِکَۃً فَقَالَ : ابْعَثْہَا قِیَامًا مُقَیَّدَۃً سُنَّۃَ نَبِیِّکُمْ -ﷺ-۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ یَزِیدَ بْنِ زُرَیْعٍ عَنْ یُونُسَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٥ ) زیاد بن جبیر فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو اپنے اونٹ کو بٹھا کر ذبح کر رہا تھا، فرمانے لگے : اس کو کھڑا کرے باندھ لو ، یہ تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔

10220

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10220

Sahih

(۱۰۲۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَنْحَرُ بَدَنَتَہُ وَہِیَ قَائِمَۃٌ مَعْقُولَۃٌ إِحْدَی یَدَیْہَا صَافِنَۃٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٦ ) سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) کو دیکھا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو کھڑا کر کے اس کی اگلی ٹانگوں میں سے ایک باندھ دی، وہ تین ٹانگوں پر کھڑا تھا اور آپ نحر کر رہے تھے۔

10221

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10221

Sahih

(۱۰۲۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ جَعْفَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْعَلَوِیُّ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْعَبْسِیُّ أَخْبَرَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ کَانَ یَقْرَأُ ہَذَا الْحَرْفَ {فَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّہِ عَلَیْہَا صَوَافِنَ} یَقُولُ : مَعْقُولَۃً عَلَی ثَلاَثٍ یَقُولُ بِاسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ قَالَ فَسُئِلَ عَنْ جُلُودِہَا فَقَالَ : یَتَصَدَّقُ بِہَا أَوْ یَنْتَفِعُ بِہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ الطبری فی تفسیرہ ۹/ ۱۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٧ ) ابوظبیان فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) یہ حرف تلاوت کرتے فَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْھَا صَوَآفَّ ” تم اللہ کا نام ذکر کرو ان پر پنڈلیوں کو باندھ کر “ اور فرماتے کہ تینوں پنڈلیاں باندھی ہوں۔ پھر فرماتے : باسم اللہ واللہ اکبر، اے اللہ ! تیری طرف سے ہے اور تیرے لیے ہے۔ راوی کہتے ہیں : قربانی کی کھال کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمانے لگے کہ صدقہ کر دے یا خود نفع اٹھالے۔

10222

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10222

Sahih

(۱۰۲۱۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : مَنْ قَرَأَہَا صَوَافِنَ قَالَ مَعْقُولَۃً وَمَنْ قَرَأَہَا صَوَافَّ تُصَفُّ بَیْنَ یَدَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٨ ) مجاہد فرماتے ہیں کہ جس نے صَو َآفَّینَ پڑھا، فرماتے ہیں کہ وہ بندھا ہوا ہو اور جس نے صَوَآفَّ پڑھا ہے ، مراد سامنے صف باندھے ہوئے۔ [صحیح۔ اخرجہ الطبری فی تفسیرہ ٩/ ١٥٢]

10223

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10223

Zaeef

(۱۰۲۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- وَأَصْحَابَہُ کَانُوا یَنْحَرُونَ الْبَدَنَۃَ مَعْقُولَۃَ الْیُسْرَی قَائِمَۃً عَلَی مَا بَقِیَ مِنْ قَوَائِمِہَا۔ حَدِیثُ ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ مَوْصُولٌ وَحَدِیثُہُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ مُرْسَلٌ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۱۷۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢١٩ ) عبدالرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ (رض) اونٹوں کو نحر کرتے تو الٹا پاؤں باندھتے تھے اور وہ باقی تین ٹانگوں پر کھڑا ہوتا تھا۔

10224

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10224

Sahih

(۱۰۲۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَیَّانَ الْبَصْرِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَرْمَلَۃَ بْنِ عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ الأَزْدِیِّ قَالَ سَمِعْتُ غَرْفَۃَ بْنَ الْحَارِثِ الْکِنْدِیَّ قَالَ : شَہِدْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ وَأُتِیَ بِالْبُدْنِ فَقَالَ : ادْعُوا لِی أَبَا حَسَنٍ ۔ فَدُعِیَ لَہُ عَلِیٌّ فَقَالَ لَہُ : خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَۃِ ۔ وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِأَعْلاَہَا ثُمَّ طَعَنَا بِہَا الْبُدْنَ فَلَمَّا فَرَغَ رَکِبَ بَغْلَتَہُ وَأَرْدَفَ عَلِیًّا۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۱۷۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٢٠ ) عبداللہ بن حارث ازدی کہتے ہیں کہ میں نے عرفہ بن حارث کندی سے سنا کہ میں حجۃ الوداع میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ موجود تھا، اونٹ لائے گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوحسن کو بلاؤ تو حصرت علی (رض) کو بلایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : برچھی کی نیچے والی جانب پکڑو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برچھی کی اوپر والی جانب پکڑی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ کو ماری جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوئے تو اپنے خچر پر سوار ہوئے اور حضرت علی (رض) کو پیچھے سوار کیا۔