Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2103

کتاب الحج

حرمِ مدینہ کے احکام

21 hadiths in this chapter

9956

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9956

Sahih

(۹۹۵۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لَوْ رَأَیْتُ الظِّبَائَ تَرْتَعُ بِالْمَدِینَۃِ مَا ذَعَرْتُہَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا حَرَامٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔وَرَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ : حَرَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مَا بَیْنَ لاَبَتَیِ الْمَدِینَۃِ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ فَلَوْ وَجَدْتُ الظِّبَائَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا مَا ذَعَرْتُہَا وَجَعَلَ حَوْلَ الْمَدِینَۃِ اثْنَیْ عَشَرَ مِیلاً حِمًی۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوالْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۷۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٢) سعید بن مسیب ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اگر میں مدینہ میں ہرن کو چرتا دیکھوں تو میں اس کو خوف زدہ نہ کروں گا، کیوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان حرم ہے۔ (ب) ابن مسیب حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے، ابوہریرہ (رض) فرماتے تھے کہ اگر میں دو پہاڑوں کے درمیان کسی ہرن کو چرتا دیکھوں تو اس کو خوف زدہ نہ کروں گا۔ اور مدینہ کے اردگرد ١٢ میل تک چراگاہ ہے۔

9957

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9957

Sahih

(۹۹۵۲)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الْغَضَائِرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو : عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : الْمَدِینَۃُ حَرَمٌ مَا بَیْنَ عَیْرٍ إِلَی ثَوْرٍ فَمَنْ أَحْدَثَ فِیہَا حَدَثًا أَوْ آوَی مُحْدِثًا فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللَّہِ وَالْمَلاَئِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۸۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٣) ابو صالح حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عیر اور ثور کے درمیان مدینہ کا علاقہ حرم ہے۔ جس نے اس کے اندر بدعت کی یا بدعتی کو جگہ دی اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔

9958

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9958

Sahih

(۹۹۵۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ مِثْلَہُ وَزَادَ لاَ یُقْبَلُ مِنْہُ صَرْفٌ وَلاَ عَدْلٌ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ زَائِدَۃَ وَغَیْرِہِ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٤) احمد بن عبدالجبار اپنی سند سے ذکر کرتے ہیں کہ ان کا فرض و نفل بھی قبول نہ کیا جائے گا۔

9959

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9959

Sahih

(۹۹۵۵)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّ إِبْرَاہِیمَ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَدَعَا لَہَا وَحَرَّمْتُ الْمَدِینَۃَ کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ مَکَّۃَ وَدَعَوْتُ لَہَا فِی مُدِّہَا وَصَاعِہَا مِثْلَی مَا دَعَا إِبْرَاہِیمُ لِمَکَّۃَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ وُہَیْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٥) عبداللہ بن زید رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی۔ میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا جیسے ابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس کے مد اور صاع میں برکت کی دعا کی جیسے ابراہیم نے مکہ کے لیے کی۔

9960

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9960

Sahih

(۹۹۵۶)وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَجَائِ بْنِ السِّنْدِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ الْجَحْدَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ عَنْ عَمِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ قَالَ : إِنَّ إِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَإِنِّی حَرَّمْتُ الْمَدِینَۃَ کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ مَکَّۃَ وَدَعَوْتُ لَہَا فِی مُدِّہَا وَصَاعِہَا مِثْلَ مَا دَعَا إِبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ لِمَکَّۃَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کَامِلٍ الْجَحْدَرِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٦) عباد بن تمیم اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا، جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں نے اس کے مد اور صاع میں برکت کی دعا کی جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کے لیے دعا کی تھی۔

9961

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9961

Sahih

(۹۹۵۷)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِیفٍ الْفَرَّائُ الْمِصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْمَوْتِ الْمَکِّیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا عَلِیُّ ہُوَ ابْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْخَیْرِ : جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ المُحَمَّدَابَاذِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ المُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِی عَمْرٍو مَوْلَی الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ طَلَعَ لَہُ أُحُدٌ فَقَالَ : ہَذَا جَبَلٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہُ اللَّہُمَّ إِنَّ إِبْرَاہِیمَ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَإِنِّی أُحَرِّمُ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۱۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٧) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے احدپہاڑ تھا، آپ نے فرمایا : یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں، اے اللہ ! ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کو حرم قرار دیتا ہوں۔

9962

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9962

Sahih

(۹۹۵۸)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّیرَازِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِی عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَالَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِطُولِہِ فِی قِصَّۃِ خَیْبَرَ قَالَ فَلَمَّا بَدَا لَنَا أُحُدٌ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : جَبَلٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہُ ۔ فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَی الْمَدِینَۃِ قَالَ : اللَّہُمَّ إِنِّی أُحَرِّمُ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ مَکَّۃَ اللَّہُمَّ بَارِکْ لَہُمْ فِی صَاعِہِمْ وَمُدِّہِمْ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٨) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ آپ نے غزوہ خیبر کا طویل قصہ سنایا جب احد ظاہر ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ جب مدینہ کی طرف جھانکا تو فرمایا : اے اللہ ! میں مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان کو حرم قرار دیتا ہوں جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔ اے اللہ ! ان کے صاع اور مد میں برکت عطا فرما۔

9963

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9963

Sahih

(۹۹۵۹)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ یَزِیدَ أَبُو زَیْدٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَحْوَلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ قَالَ : إِنَّ الْمَدِینَۃَ حَرَمٌ آمِنٌ مِنْ کَذَا إِلَی کَذَا لاَ یُقْطَعُ شَجَرُہَا وَلاَ یُحْدَثُ فِیہَا حَدَثٌ فَمَنْ أَحْدَثَ فِیہَا حَدَثًا فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللَّہِ وَالْمَلاَئِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ لاَ یُقْبَلُ مِنْہُ صَرْفٌ وَلاَ عَدَلٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَارِمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٥٩) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ یہاں سے لے کر یہاں تک حرم اور امن کی جگہ ہے، نہ تو اس کا درخت کاٹا جائے اور نہ ہی اس میں بدعت کی جائے اور جس نے بدعت کی اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ ان کا فرض و نفل قبول نہ کیا جائے گا۔

9964

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9964

Sahih

(۹۹۶۰)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ : أَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ الْمَدِینَۃَ؟ قَالَ : نَعَمْ ہِیَ حَرَامٌ حَرَّمَہَا اللَّہُ وَرَسُولُہُ لاَ یُخْتَلَی خَلاَہَا فَمَنْ یَعْمَلْ بِذَلِکَ فَعَلَیْہِ لَعْنَۃُ اللَّہِ وَالْمَلاَئِکَۃِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ مُحَمَّدٍ وَفِی رِوَایَۃِ إِبْرَاہِیمَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ وَالْبَاقِی سَوَائٌ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ یَزِیدِ بْنِ ہَارُونَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٠) عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک (رض) سے سوال کیا گیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کو حرم قرار دیا ہے ؟ فریا : ہاں یہ حرم ہے، جس کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حرم قرار دیا ہے، اس کا گھاس نہ کاٹا جائے گا۔ جس نے یہ کام کیا اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔

9965

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9965

Sahih

(۹۹۶۱)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : إِنِّی أُحَرِّمُ مَا بَیْنَ لاَبَتَیِ الْمَدِینَۃِ أَنْ یُقْطَعَ عِضَاہُہَا أَوْ یُقْتَلَ صَیْدُہَا ۔ وَقَالَ : الْمَدِینَۃُ خَیْرٌ لَہُمْ لَوْ کَانُوا یَعْلَمُونَ لاَ یَخْرُجُ عَنْہَا أَحَدٌ رَغْبَۃً إِلاَّ أَبْدَلَ اللَّہُ فِیہَا مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنْہُ وَلاَ یَثْبُتُ أَحَدٌ عَلَی لأْوَائِہَا وَجَہْدِہَا إِلاَّ کُنْتُ لَہُ شَہِیدًا أَوْ شَفِیعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦١) عامر بن سعد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان والی جگہ کو حرم قرار دیتا ہوں۔ اس کے کانٹے دار درخت نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی شکار قتل کیا جائے اور فرمایا : مدینہ ان کے لیے بہتر ہے۔ اگر وہ جائیں اور کوئی اس سے بےرغبتی کرتے ہوئے نکلے تو اللہ اس میں بھلائی کو پیدا کر دے گا اور جو کوئی اس کی مشقت وغیرہ برداشت کرتے ہوئے اس میں ٹھہرا رہتا ہے، میں کل قیامت کے دن اس کا سفارشی اور گواہ ہوں گا۔

9966

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9966

Sahih

(۹۹۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنِ ابْنِ الْہَادِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : إِنَّ إِبْرَاہِیمَ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَإِنِّی أُحَرِّمُ مَا بَیْن لاَبَتَیْہَا ۔ یُرِیدُ الْمَدِینَۃَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٢) رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیتا ہوں۔

9967

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9967

Sahih

(۹۹۶۳)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عُتْبَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ خَطَبَ النَّاسَ فَذَکَرَ مَکَّۃَ وَأَہْلَہَا وَحُرْمَتَہَا فَنَادَاہُ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ فَقَالَ : مَا لِی أَسْمَعُکَ ذَکَرْتَ مَکَّۃَ وَأَہْلَہَا وَحُرْمَتَہَا وَلَمْ تَذْکُرِ الْمَدِینَۃَ وَأَہْلَہَا وَحُرْمَتَہَا وَقَدْ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا وَذَلِکَ عِنْدَنَا فِی أَدِیمٍ خَوْلاَنِیٍّ إِن شِئْتَ أَقْرَأْتُکَہُ قَالَ فَسَکَتَ مَرْوَانَ ثُمَّ قَالَ قد سَمِعْتُ بَعْضَ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٣) نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ مروان بن حکم نے لوگوں کو خطبہ دیا، تو مکہ، اس کے رہنے والے اور حرم کا تذکرہ کیا۔ رافع بن خدیج نے آواز دی تو اس نے کہا : کیا ہو کہ میں تجھے سن رہا ہوں، تو مکہ، اس کے رہنے والوں اور اس کے حرم کے بیان کر رہا ہے لیکن تم نے مدینہ، اس کے رہنے والوں اور اس کی حرمت کا تذکرہ نہیں کیا حالاں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا تھا اور یہ ہمارے پاس ہرنی کے چمڑے میں لکھا ہوا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں پڑھا دیتا ہوں، کہتے ہیں : مروان خاموش ہوگئے۔ پھر کہا : میں نے بعض باتیں سن رکھی ہیں۔

9968

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9968

Sahih

(۹۹۶۴)أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِیہِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ یَقُولُ : إِنِّی حَرَّمْتُ مَا بَیْنَ لاَبَتَیِ الْمَدِینَۃِ کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ مَکَّۃَ ۔ قَالَ وَکَانَ أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ یَجِدُ فِی یَدَیْ أَحَدِنَا الطَّیْرَ فَیَأْخُذُہُ فَیَفُکُّہُ مِنْ یَدِہِ ثُمَّ یُرْسِلُہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٤) ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : میں نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے جیسے ابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا۔ (ب) فرماتے ہیں کہ ابو سعید خدری (رض) ہمارے ہاتھوں میں پرندوں کو پاتے۔ اس کو پکڑتے اور مٹھی کھول دیتے اور چھوڑ دیتے۔

9969

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9969

Sahih

(۹۹۶۵)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْہَاشِمِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو : أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّاز حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُلاَعِبِ بْنِ حَیَّانَ الْمُخَرِّمِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنِی أَسِیرُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ سَہْلَ بْنَ حُنَیْفٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ یَقُولُ وَأَوْمَأَ بِیَدِہِ إِلَی الْمَدِینَۃِ فَقَالَ : إِنَّہَا حَرَمٌ آمِنٌ ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٥) اسید بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے سہل بن حنیف سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے مدینہ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : یہ احترام اور امن کی جگہ ہے۔

9970

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9970

Sahih

(۹۹۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ یُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ قَالَ : أَہْوَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ بِیَدِہِ إِلَی الْمَدِینَۃِ فَقَالَ : إِنَّہَا حَرَمٌ آمِنٌ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٦) یسیر بن عمرو حضرت سہل بن حنیف سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ مدینہ کی طرف جھکایا اور فرمایا : یہ حرم اور امن کی جگہ ہے۔

9971

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9971

Sahih

(۹۹۶۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَیُّوبَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : إِنَّ إِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ حَرَّمَ مَکَّۃَ وَإِنِّی حَرَّمْتُ الْمَدِینَۃَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا لاَ یُقْطَعُ عِضَاہُہَا وَلاَ یُصَادُ صَیْدُہَا ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیتا ہوں۔ اس کے کانٹے دار درخت نہ کاٹے جائیں اور اس کا شکار نہ کیا جائے۔

9972

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9972

Sahih

(۹۹۶۸)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَۃَ : أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ اللَّیْثِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَۃَ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُبَادَۃَ الزُّرَقِیَّ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ کَانَ یَصِیدُ الْعَصَافِیرَ فِی بِئْرِ إِہَابٍ وَکَانَتْ لَہُمْ فَرَآنِی عُبَادَۃُ وَقَدْ أَخَذْتُ عُصْفُورًا فَانْتَزَعَہُ مِنِّی فَأَرْسَلَہُ وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ حَرَّمَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ مَکَّۃَ وَکَانَ عُبَادَۃُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُول اللَّہِ -ﷺ -۔ [صحیح لغیرہ۔ احمد ۳۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٨) یعلی بن عبدالرحمن بن ہرمز عبداللہ بن عبادہ زرقی سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ اہاب کے کنویں پر چڑیوں کا شکار کرتے تھے جو وہاں تھیں، عبادہ نے مجھے دیکھ لیا، میں نے چڑیا پکڑ رکھی تھیں، اس نے مجھ سے چھین لیں اور چھوڑ دیں، پھر فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے، جیسے ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے اور عبادہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تھے۔

9973

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9973

Sahih

(۹۹۶۹)أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عِیسَی أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو ثَابِتٍ : عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ مَوْلَی الْمُنْبَعِثِ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : اصْطَدْتُ طَیْرًا بِالْقُنْبُلَۃِ فَخَرَجْتُ بِہِ فِی یَدِی فَلَقِیَنِی أَبِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا فِی یَدِکَ؟ قُلْتُ : طَیْرًا اصْطَدْتُہُ بِالْقُنْبُلَۃِ فَعَرَکَ أُذُنِی عَرْکًا شَدِیدًا وَاسْتَنْزَعَہُ مِنْ یَدِی فَأَرْسَلَہُ وَقَالَ : حَرَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ صَیْدَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا۔ قَالَ أَبُو مُصْعَبٍ یَعْنِی حَرَّتَیِ الْمَدِینَۃِ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ عَبْدَانَ وَفِی رِوَایَۃِ الْمُؤَمَّلِیِّ قَالَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : أَنَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ حَرَّمَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا یَعْنِی الْمَدِینَۃَ وَلَمَ یَذْکُرِ الْقَصَّۃَ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ البزار ۳۔ رقم ۱۰۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٦٩) صالح بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے بم یا گولی کے ذریعہ پرندوں کا شکار کیا، میں ان کو اپنے ہاتھوں میں لے کر نکلا۔ مجھے ابوعبدالرحمن بن عوف ملے۔ اس نے کہا : تیرے ہاتھ میں کیا ہے ؟ میں نے کہا : میں نے گولی یا بم سے پرندوں کا شکار کیا ہے، اس نے میرے کانوں کو خوب مسلا، رگڑا اور انھیں میرے ہاتھ سے چھین لیا اور چھوڑ دیا اور کہنے لگے : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دو پہاڑوں یا فرمایا : مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے۔ (ب) عبدالرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے اور قصہ کا تذکرہ نہیں کیا۔

9974

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9974

Sahih

(۹۹۷۰)أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یُونُسَ بْنِ یُوسُفَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّہُ وَجَدَ غِلْمَانًا قَدْ أَلْجَئُوا ثَعْلَبًا إِلَی زَاوِیَۃٍ فَطَرَدَہُمْ عَنْہُ قَالَ مَالِکٌ : وَلاَ أَعْلَمُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : أَفِی حَرَمِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ یُصْنَعُ ہَذَا۔قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَیَّ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَنَا بِالأَسْوَافِ وَقَدِ اصْطَدْتُ نُہَسًا فَأَخَذَہُ زَیْدٌ مِنْ یَدِی فَأَرْسَلَہُ۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ النُّہَسَائُ الطَّیْرُ الصَّغِیرُ فَوْقَ الْعُصْفُورِ شَبِیہٌ بِالْقُنْبُرَۃِ۔ الرَّجُلُ الَّذِی لَمْ یُسَمِّہِ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ رَحِمَنَا اللَّہُ وَإِیَّاہُ یُقَالُ ہُوَ شُرَحْبِیلُ أَبُو سَعْدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۱۵۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٧٠) عطاء بن یسار حضرت ابو ایوب انصاری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے دو بچوں کو پایا جو مدینہ کے اطراف میں لومڑی کو مجبور یا خوف زدہ کر رہے تھے تو انھوں نے ان کو اس لومڑی سے بھگایا۔ امام مالک (رض) فرماتے ہیں مجھے معلوم نہیں مگر انھوں نے کہا : کیا اللہ کے رسول کے حرم میں یہ کیا جا رہا ہے۔ (ب) مالک ایک شخص سے روایت فرماتے ہیں کہ زید بن ثابت میرے پاس آئے اور میں اسواف نامی جگہ پر تھا۔ میں نے نہس کا شکار کیا۔ (لٹور کے مانند ایک پرندہ جو ہمیشہ دم ہلاتا رہتا ہے اور چڑیوں کا شکار کرتا ہے) تو زید نے میرے ہاتھ سے پکڑ لیا اور چھوڑ دیا۔

9975

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9975

Sahih

(۹۹۷۱)أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ حَدَّثَنِی شُرَحْبِیلُ أَبُو سَعْدٍ : أَنَّہُ دَخَلَ الأَسْوَافَ مَوْضِعٌ مِنَ الْمَدِینَۃِ فَاصْطَادَ بِہَا نُہَسًا یَعْنِی طَیْرًا فَدَخَلَ عَلَیْہِ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَہُوَ مَعَہُ قَالَ فَعَرَکَ أُذُنِی ثُمَّ قَالَ : خَلِّ سَبِیلَہُ لاَ أُمَّ لَکَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ حَرَّمَ صَیْدَ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا وَرُوِیَ فِیہِ أَیْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ مَرْفُوعًا۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن ابی شیبہ ۳۶۲۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٧١) ولید کہتے ہیں کہ شرحبیل ابو سعید نے مجھے بیان کیا کہ وہ مدینہ کی جگہ اسواف میں داخل ہوا۔ اس نے ہنس پرندے کا شکار کیا۔ ان کے پاس زید بن ثابت آئے تو وہ پرندہ ان کے پاس ہی تھا۔ اس نے میرے کان ملے یا رگڑے پھر فرمایا : اس کا راستہ چھوڑو تیری ماں نہ رہے۔ کیا تو جانتا نہیں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ کے ان دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ میں شکار کو حرام قرار دیا ہے۔

9976

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9976

Sahih

(۹۹۷۲)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَتَّابٍ الْعَبْدِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَرْزُوقٍ أَبُو عَوْفٍ الْبُزُورِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْقَطَوَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ سَعْدًا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَکِبَ إِلَی قَصْرِہِ بِالْعَقِیقِ فَوَجَدَ عَبْدًا یَقْطَعُ شَجَرًا فَاسْتَلَبَہُ فَلَمَّا رَجَعَ جَائَ ہُ أَہْلُ الْعَبْدِ یَسْأَلُونَہُ أَنْ یَرُدَّ عَلَیْہِمْ مَا أَخَذَ مِنْ عَبْدِہِمْ قَالَ : مَعَاذَ اللَّہِ أَنْ أَرُدَّ شَیْئًا نَفَّلَنِیہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَلَمْ یَرُدَّ إِلَیْہِمْ شَیْئًا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٩٧٢) عامر بن سعد کہتے ہیں کہ سعد عقیق نامی جگہ کی طرف سوار ہو کر اپنے گھر گئے۔ انھوں نے ایک غلام کو پایا وہ درخت کاٹ رہا تھا۔ انھوں نے ان سے چھین لیا۔ جب وہ غلام گھر واپس گیا تو اس کے گھر والے آگئے۔ وہ سوال کر رہے تھے کہ واپس کریں جو ان کے غلام سے لیا گیا ہے۔ کہنے لگے : معاذ اللہ ! اللہ کی پناہ کہ میں کوئی چیز واپس کروں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے غنیمت میں دی ہے اور ان کی طرف کچھ بھی واپس نہ کیا۔