Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2085

کتاب الحج

محرم کا جان بوجھ کر یا غلطی سے شکار کو قتل کرنا

4 hadiths in this chapter

9862

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9862

Zaeef

(۹۸۵۷)أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ قُرَیْرٍ الْبَصْرِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : إِنِّی أَجْرَیْتُ أَنَا وَصَاحِبِی فَرَسَیْنِ لَنَا نَسْتَبِقُ إِلَی ثُغْرَۃِ ثَنِیَّۃٍ فَأَصَبْنَا ظَبْیًا وَنَحْنُ مُحْرِمَانِ فَمَاذَا تَرَی فِی ذَلِکَ؟ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِرَجُلٍ إِلَی جَنْبِہِ : تَعَالَ حَتَّی أَحْکُمُ أَنَا وَأَنْتَ قَالَ فَحَکَمَا عَلَیْہِ بِعَنْزٍ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ قَالَ وَہُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک ۹۳۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٥٧) عبدالملک بن قریر بصری محمد بن سیرین سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر فاروق (رض) کے پاس آیا، اس نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی نے اپنے گھوڑے دوڑائے اور ہم ” ثغرۃ ثنیۃ “ نامی جگہ تک آئے ، وہاں ہم نے ہرن کو پایا اور ہم دونوں محرم تھے، آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے تو حضرت عمر (رض) نے اس آدمی سے کہا، جو ان کے پہلو میں تھا۔ آؤ ہم دونوں مل کر فیصلہ کرلیتے ہیں۔۔۔ تو انھوں نے ایک تیسرے پر فیصلہ کیا۔ وہ عبدالرحمن بن عوف تھے۔

9863

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9863

Zaeef

(۹۸۵۸)أَخْبَرَنَا أَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ مُحْرِمًا أَلْقَی جُوَالِقَ فَأَصَابَ یَرْبُوعًا فَقَتَلَہُ فَقَضَی فِیہِ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِجَفْرٍ أَوْ جَفْرَۃٍ۔[ضعیف۔ اخرجہ الشافعی فی الام ۷/ ۴۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٥٨) ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ محرم نے ایک بورا انڈیلا، اس میں ایک جنگلی چوہا نکلاتو ابن مسعود (رض) نے اس کے بارے میں ایک بکری کے بچے کا فیصلہ کیا۔

9864

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9864

Sahih

(۹۸۵۹)أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ ہُوَ ابْنُ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَائٍ قَوْلُ اللَّہِ تَعَالَی ( لاَ تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ وَمَنْ قَتَلَہُ مِنْکُمْ مُتَعَمِّدًا) قَالَ قُلْتُ لَہُ : فَمَنْ قَتَلَہُ خَطَأً أَیُغَرَّمُ؟ قَالَ : نَعَمْ یُعَظِّمُ بِذَلِکَ حُرُمَاتِ اللَّہِ وَمَضَتْ بِہِ السُّنَنُ۔ [حسن۔ اخرجہ الشافعی ۶۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٥٩) ابن جریج فرماتے ہیں : میں نے عطاء سے کہا : اللہ کا ارشاد ہے : { لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ وَ مَنْ قَتَلَہٗ مِنْکُمْ مُّتَعَمِّدًا } (المائدۃ : ٩٥) ” تم احرام کی حالت میں شکار کو قتل مت کرو اور جس نے جان بوجھ کر قتل کیا تم میں سے۔ “ کہتے ہیں : میں نے کہا : جس نے غلطی سے قتل کیا اس پر چٹی ڈالی جائے گی ؟ فرمایا : ہاں۔ اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کی جائے گی۔ اس کے بارے میں سنتیں اور طریقے گزر چکے۔

9865

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9865

Sahih

(۹۸۶۰)قَالَ وَأَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِیدٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ قَالَ : رَأَیْتُ النَّاسَ یَغْرَمُونَ فِی الْخَطَإِ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ أَنَّہُ قَالَ : یُحْکَمُ عَلَیْہِ فِی الْخَطَإِ وَالْعَمْدِ۔ وَعَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : یُحْکَمُ عَلَی الْمُحْرِمِ فِی الْخَطَإِ۔ وَعَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَحْکُمُ عَلَیْہِ فِی الْخَطَإِ وَالْعَمْدِ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّہُ قَالَ فِی قَوْلِہِ ( عَفَا اللَّہُ عَمَّا سَلَفَ) قَالَ : عَمَّا کَانَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ (وَمَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللَّہُ مِنْہُ) قَالَ : وَمَنْ عَادَ فِی الإِسْلاَمِ فَیَنْتَقِمُ اللَّہُ مِنْہُ وَعَلَیْہِ فِی ذَلِکَ الْکَفَّارَۃُ ، وَعَنِ الْحَسَنِ وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَإِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ یُحْکَمُ عَلَیْہِ کُلَّمَا أَصَابَ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الشافعی ۶۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٦٠) ابن جریج حضرت عمرو بن دینار سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو دیکھا، وہ غلطی کی وجہ سے بھی چٹی بھرتے تھے۔ (ب) حسن بصری (رض) فرماتی ہیں کہ غلطی اور جان بوجھ کر عمل کرنے میں محرم کے خلاف فیصلہ کیا جائے گا۔ (ج) ابراہیم کہتے ہیں کہ محرم کے خلاف غلطی کی صورت میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ (د) حکم بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) غلطی اور جان بوجھ کر بھی عمل کرنے کی صورت میں محرم کے خلاففیصلہ کرتے تھے۔ (ح) عطاء بن ابی رباح اللہ تعالیٰ کے ارشاد { عَفَا اللّٰہُ عَمَّا سَلَفَ } ” جو پہلے ہوچکا (جاہلیت میں) اللہ نے معاف کردیا “ اور { وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰہُ مِنْہُ } ” اور جو کوئی پلٹا تو اللہ اس سے انتقام لے گا۔ فرماتے ہیں : جو اسلام میں واپس آیا اللہ اس سے انتقام لے گا، اس پر کفارہ ہے۔ (خ) ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ جب وہ غلطی کرلے تو ان کو سزا دی جائے گی۔