Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2083

کتاب الحج

بچہ بالغ، آزاد غلام اور ذمی مسلمان ہوجائے تو ان کے حج کا حکم

3 hadiths in this chapter

9853

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9853

Sahih

(۹۸۴۸)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ السَّبِیعِیُّ عَنْ أَبِی السَّفَرِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : أَسْمِعُونِی مَا تَقُولُونَ وَافْہَمُوا مَا أَقُولُ لَکُمْ أَلاَ لاَ تَخْرُجُوا فَتَقُولُوا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَیُّمَا غُلاَمٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ فَبَلَغَ مَبْلَغَ الرِّجَالِ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ فَإِنْ مَاتَ فَقَدْ قَضَی حَجَّتَہُ ، وَأَیُّمَا عَبْدٍ مَمْلُوکٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ فَیُعْتَقُ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ وَإِنْ مَاتَ فَقَدْ قَضَی حَجَّتَہُ۔ [صحیح۔ ابن ابی شیبہ ۱۴۱۸۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٤٨) ابوسفر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : مجھے اپنی بات سناؤ جو تم کہتے ہو اور اس بات کو سمجھو جو میں تمہیں کہتا ہوں۔ خبردار ! تم نکلو نہیں۔ تم کہتے ہو کہ جس بچہ کے گھر وہ لوں نے اس کی طرف سے حج کیا، پھر وہ بچہ بالغ ہوگیا تو اس پر حج ہے، اگر وہ فوت ہوگیا تو اس کا حج پورا ہوگیا اور جس غلام کی جانب اس کے گھر والوں نے حج کیا وہ آزاد کردیا گیا تو اس پر حج ہے، اگر فوت ہوگیا تو اس کا حج پورا ہوگیا۔

9854

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9854

Sahih

(۹۸۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَہُ قَالَ : أَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ ثُمَّ بَلَغَ الْحِنْثَ فَعَلَیْہِ أَنْ یَحُجَّ حَجَّۃً أُخْرَی وَأَیُّمَا أَعْرَابِیٍّ حَجَّ ثُمَّ ہَاجَرَ فَعَلَیْہِ أَنْ یَحُجَّ حَجَّۃً أُخْرَی وَأَیُّمَا عَبْدٌ حَجَّ ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ أُخْرَی قَالَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا بِہِ مَرْفُوعًا قَالَ الشَّیْخُ : تَفَرَّدَ بِرَفْعِہِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ زُرَیْعٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَرَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ شُعْبَۃَ مَوْقُوفًا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ مَوْقُوفًا وَہُوَ الصَّوَابُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٤٩) ابو ظبیان ابن عباس (رض) سے مرفوعاًنقل فرماتے ہیں کہ جس بچے نے حج کیا پھر بالغ ہوگیا، اس پر دوسرا حج واجب ہے اور جس دیہاتی نے حج کیا ، پھر ہجرت کی ، اس کے ذمہ بھی دوسرا حج ہے اور جس غلام نے حج کیا پھر آزاد کردیا گیا تو اس پر بھی دوسرا واجب ہے۔

9855

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9855

Sahih

(۹۸۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُوسَعْدٍ الْمَالِینِیُّ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُوأَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا شُرَیْحُ بْنُ عَقِیلٍ حَدَّثَنَا أَبُومَرْوَانَ الْعُثْمَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ ابْنَیْ جَابِرٍ عَنْ أَبِیہِمَا جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَالَ : لَوْ حَجَّ صَغِیرٌ حَجَّۃً لَکَانَتْ عَلَیْہِ حَجَّۃٌ إِذَا بَلَغَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَیْہِ سَبِیلاً ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ فِی الْعَبْدِ وَالأَعْرَابِیِّ عَلَی ہَذَا النَّسَقِ۔ وَحَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ ضَعِیفٌ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ وَعَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ فِی مَمْلُوکٍ أَہَلَّ بِالْحَجِّ ثُمَّ عُتِقَ قَالاَ : إِنْ أُعْتِقَ بِعَرَفَۃَ أَجْزَأَہُ وَإِنْ أُعْتِقَ بِجَمْعٍ فَکَانَ فِی مُہَلٍّ فَلْیَرْجِعْ إِلَی عَرَفَۃَ وَیَجْزِیہِ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابن عدی فی الکامل ۲/۴۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٨٥٠) حضرت جابر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے چھوٹی عمر میں حج کیا جب وہ بالغ ہوجائے ، اگر زاد راہ کی استطاعت رکھے تو اس پر حج ہے۔ (ب) حسن بصری اور عطاء بن ابی رباح ایک غلام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس نے حج کیا، پھر آزاد کردیا گیا، فرماتے ہیں : اگر وہ عرفہ میں آزاد کیا گیا تو یہ حج ہی کفایت کر جائے گا۔ اگر مزدلفہ میں آزاد کیا گیا تو پھر دوبارہ عرفہ لوٹے تو یہ حج بھی اس سے کفایت کر جائے گا۔