Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2056

کتاب الحج

بچے کا حج کرنا

17 hadiths in this chapter

9706

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9706

Sahih

(۹۷۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ قَفَلَ فَلَمَّا کَانَ بِالرَّوْحَائِ لَقِیَ رَکْبًا فَسَلَّمَ عَلَیْہِمْ وَقَالَ : مَنِ الْقَوْمُ؟ ۔ فَقَالُوا : المُسْلِمُونَ فَمَنِ الْقَوْمُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ رَسُولُ اللَّہِ فَرَفَعَتْ إِلَیْہِ امْرَأَۃٌ صَبِیًّا لَہَا مِنْ مِحَفَّۃٍ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلِہَذَا حَجٌّ قَالَ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠١) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوٹے، جب روحاء پہنچے تو ایک قافلہ آپ کو ملا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں سلام کہا اور پوچھا : یہ کون لوگ ہیں، انھوں نے کہا : ہم مسلمان ہیں، آپ کون لوگ ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوں، تو ایک عورت نے ایک بچے کو پنگورے سے اٹھایا اور پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا اس کا بھی حج ہے، آپ نے فرمایا : ہاں ! اور تیرے لیے اجر ہے۔

9707

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9707

Zaeef

(۹۷۰۲)حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ مَرَّ بِامْرَأَۃٍ وَہِیَ فِی مِحَفَّتِہَا فَقِیلَ لَہَا : ہَذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِیٍّ کَانَ مَعَہَا فَقَالَتْ : أَلِہَذَا حَجٌّ؟ فَقَالَ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ الرَّبِیعُ عَنِ الشَّافِعِیُّ مَوْصُولاً۔ وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ أَبِی مُصْعَبٍ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ الزَّعْفَرَانِیُّ فِی کِتَابِ الْقَدِیمِ عَنِ الشَّافِعِیِّ مُنْقَطِعًا دُونَ ذِکْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِیہِ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ وَغَیْرُہُ عَنْ مَالِکٍ مُنْقَطِعًا وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ مُنْقَطِعًا وَرَوَاہُ أَبُو نُعَیْمٍ عَنْ سُفْیَانَ مَوْصُولاً۔ [انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٢) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عورت کے پاس سے گزرے ، وہ اپنے ہودج میں تھی تو اس کو بتایا گیا کہ یہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، اس نے ایک بچے کا بازو پکڑا جو اس کے ساتھ تھا اور کہا : کیا اس کا حج ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! اور تیرے لیے اجر ہے۔

9708

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9708

Sahih

(۹۷۰۳)أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : رَفَعَتِ امْرَأَۃٌ ابْنًا لَہَا فِی مِحَفَّۃٍ تُرْضِعُہُ فِی طَرِیقِ مَکَّۃَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلِہَذَا حَجٌّ؟ قَالَ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ أَوْ کَمَا قَالَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٣) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مکہ کے راستے میں ایک عورت نے دودھ پیتے بچے کو ہودج سے بلند کیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا اس کے لیے حج ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اور تیرے لیے اجر ہے۔

9709

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9709

Sahih

(۹۷۰۴)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : رَفَعَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ صَبِیًّا فَقَالَتْ : لِہَذَا حَجٌّ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ایک بچے کو اٹھایا اور پوچھا : کیا اس کے لیے حج ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اور تیرے لیے اجر ہے۔

9710

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9710

Sahih

(۹۷۰۵)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ أَبِی عَبَّادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ یَسِیرُ بِطَرِیقِ مَکَّۃَ کَلَّمَتْہُ امْرَأَۃٌ فِی مِحَفَّۃٍ لَہَا وَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِیٍّ فَرَفَعَتْہُ فَقَالَتْ : أَلِہَذَا حَجٌّ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ : لَہُ حَجٌّ وَلَکِ أَجْرٌ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٥) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اس دوران کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ کے راستے میں چل رہے تھے ایک عورت نے آپ سے اپنے خیمہ میں سے مخاطب ہوئی اور بچے کے بازو سے پکڑا اور اٹھا کر کہنے لگی : اے اللہ کے رسول ! کیا اس کے لیے حج ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے لیے حج ہے اور تیرے لیے اجر ہے۔

9711

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9711

Sahih

(۹۷۰۶)وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی الْقَاضِی الزُّہْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ أَسْبَاطٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ عَلَی امْرَأَۃٍ وَہِیَ فِی مِحَفَّتِہَا وَمَعَہَا صَبِیٌّ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلِہَذَا حَجٌّ؟ قَالَ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَیُّوبَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : رَفَعَتِ امْرَأَۃٌ صَبِیًّا لَہَا مِنْ مِحَفَّۃٍ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلِہَذَا حَجٌّ؟ قَالَ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٦) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عورت کے پاس سے گزرے اور وہ اپنے ہودج میں تھی اور اس کے پاس بچہ تھا تو وہ کہنے لگی : اے اللہ کے رسول ! کیا اس کا حج ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! اور تیرے لیے اجر ہے۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنا بچہ ہودج سے بلند کیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا اس کے لیے حج ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اور تیرے لیے اجر ہے۔

9712

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9712

Sahih

(۹۷۰۷) قَالَ وَحَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ وَابْنُ مَہْدِیٍّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٧) یحییٰ بن سعید اور ابن مہدی سے سلمان نے اسی طرح روایت کی ہے۔

9713

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9713

Sahih

(۹۷۰۸)قَالَ وَحَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ حَدَّثَنَا الْحَضْرَمِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ کُلُّہُمْ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ مِثْلَہُ لَیْسَ فِیہِ مِنْ مِحَفَّۃٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُثْنَی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ وَعَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٨) لیکن سفیان کی روایت میں ” ہودج “ کا ذکر نہیں ہے۔

9714

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9714

Sahih

(۹۷۰۹)أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الأَحْمَسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : رَفَعَتِ امْرَأَۃٌ صَبِیًّا لَہَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ فِی حَجَّتِہِ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلِہَذَا حَجٌّ؟ قَالَ : نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ ۔ [صحیح۔ ترمذی ۹۲۴۔ ابن ماجہ ۲۹۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٠٩) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے ایک بچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے دوران اٹھایا اور کہا : کیا اس کے لیے حج ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! اور تیرے لیے اجر ہے۔

9715

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9715

Sahih

(۹۷۱۰)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْفَارْیَابِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ عَنِ الْجُعَیْدِ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ لِی السَّائِبُ : کَانَ الصَّاعُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ مُدًّا وَثُلُثَ مُدِّکُمُ الْیَوْمَ ، فَزِیدَ فِیہِ فِی زَمَنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ السَّائِبُ وَحُجَّ بِی فِی ثَقَلِ النَّبِیِّ -ﷺ وَأَنَا غُلاَمٌ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۳۳۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٠) جعید بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھے سائب نے کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں صاع تمہارے آج کے صاع کے حساب سے ایک اور ثلث مد کا تھا پھر اس میں عمر بن عبدالعزیز (رض) کے دور میں اضافہ کیا گیا ہے، سائب کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اہل بیت کے ساتھ مجھے بھی حج پر لے جایا گیا جب کہ میں بچہ تھا۔

9716

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9716

Sahih

(۹۷۱۱)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : حُجَّ بِی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ وَأَنَا ابْنُ سَبْعِ سِنِینَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ زُرَارَۃَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مَالِکٍ وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یُونُسَ عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۸۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١١) سائب بن یزید فرماتے ہیں : مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر حج کروایا گیا جب کہ میں سات سال کا تھا۔

9717

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9717

Sahih

(۹۷۱۲)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی یَزِیدَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یُحَدِّثُ قَالَ : بَعَثَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فِی الثَّقَلِ أَوْ فِی الضَّعَفَۃِ مِنْ جَمْعٍ بِلَیْلٍ فَصَلَّیْنَا وَرَمَیْنَا قَبْلَ أَنْ یَأْتِینَا النَّاسُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعْمَانَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۵۷۔ مسلم ۱۲۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٢) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کمزوروں کے ساتھ مزدلفہ سے رات کے وقت بھیجا تو ہم نے نماز ادا کی اور لوگوں کے آنے سے پہلے رمی کی۔

9718

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9718

Sahih

(۹۷۱۳)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْہَدَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ وَمَعَنَا النِّسَائُ وَالْوِلْدَانُ حَتَّی أَتَیْنَا ذَا الْحُلَیْفَۃِ فَلَبَّیْنَا بِالْحَجِّ وَأَہْلَلْنَا عَنِ الْوِلْدَانِ۔ [حسن لغیرہ۔ طبرانی کبیر ۶۵۶۴۔ ابن ماجہ ۳۰۳۸۔ ترمذی ۹۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٣) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے اور ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے بھی تھے، حتیٰ کہ ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو ہم نے حج کا تلبیہ کہا اور بچوں کی طرف سے بھی تلبیہ کہا۔

9719

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9719

Sahih

(۹۷۱۴)وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمِہْرَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ السَّخْتِیَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُکَیْرٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ عَنْ أَیْمَنَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ وَمَعَنَا النِّسَائُ وَالصِّبْیَانُ فَلَبَّیْنَا عَنِ الصِّبْیَانِ وَرَمَیْنَا عَنْہُمْ۔ [حسن لغیرہ۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٤) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا اور ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے تھے تو ہم نے بچوں کی طرف سے تلبیہ بھی کہا اور رمی بھی کی۔

9720

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9720

Sahih

(۹۷۱۵)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الصَّقْرِ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سَعْدُوَیْہِ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ فَذَکَرَہُ بِہَذَا اللَّفْظِ الَّذِی ذَکَرَہُ أَیْمَنُ بْنُ نَابِلٍ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٥) ابو الحسن بن عبدان نے بھی جابر (رض) سے انہی الفاظ میں روایت بیان کی ہے۔

9721

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9721

Sahih

(۹۷۱۶)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی ہَارُونُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِی السَّفَرِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ اسْمَعُوا مِنِّی مَا أَقُولُ لَکُمْ وَأَسْمِعُونِی مَا تَقُولُونَ وَلاَ تَذْہَبُوا فَتَقُولُوا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَنْ طَافَ بِالْبَیْتِ فَلْیَطُفْ مِنْ وَرَائِ الْحِجْرِ وَلاَ تَقُولُوا الْحَطِیمُ فَإِنَّ الرَّجُلَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ کَانَ یَحْلِفُ فَیُلْقِی سَوْطَہُ أَوْ نَعْلَہُ أَوْ قَوْسَہُ ، وَأَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ فَقَدْ قَضَتْ حَجَّتُہُ عَنْہُ مَا دَامَ صَغِیرًا فَإِذَا بَلَغَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ أُخْرَی ، وَأَیُّمَا عَبْدٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ فَقَدْ قَضَتْ عَنْہُ حَجَّتُہُ مَا دَامَ عَبْدًا فَإِذَا عُتِقَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ أُخْرَی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سُفْیَانَ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَسُقِ الْحَدِیثَ بِتَمَامِہِ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِیمَا مَضَی حَدِیثُ أَبِی ظَبْیَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا فِی حَجِّ الصَّبِیِّ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۶۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٦) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : لوگو ! جو میں کہتا ہوں وہ سنو اور جو تم کہتے ہو وہ مجھے سناؤ اور جا کر یہ نہ کہنا کہ ابن عباس (رض) نے یوں کہہ دیا ہے، جو شخص بھی بیت اللہ کا طواف کرے، وہ منڈیر کے پیچھے سے طواف کرے اور تم حطیم نہ کہو کیوں کہ آدمی جاہلیت میں قسم اٹھاتا اور اپنا کوڑا یا جوتا یا کمان پھینک دیتا اور جس بھی بچے کو اس کے گھر والے حج کرائیں تو جب تک وہ چھوٹا ہے اس کا حج ادا ہوچکا ، لیکن جونہی بالغ ہوا تو اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہے اور جس غلام کو اس کے مالک حج کروائیں تو جب تک وہ غلام ہے اس کا حج اس کو کفایت کرے گا ، لیکن جونہی وہ آزاد ہوا تو اس پر دوبارہ حج کرنا فرض ہے۔ امام بخاری (رح) نے یہ حدیث عبداللہ بن محمد از سفیان کے واسطہ سے نقل کی ہے ، لیکن وہ پوری نہیں ہے اور ہمیں گزشتہ روایات میں ابو ظبیان کے واسطہ سے ابن عباس کی حدیث بچے وغیرہ کے حج کے بارے میں مرفوعاً بھی اور موقوفاً بھی روایت کی گئی ہے۔

9722

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9722

Sahih

(۹۷۱۷)أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ عَطَائٍ : أَنَّ غُلاَمًا مِنْ قُرَیْشٍ قَتَلَ حَمَامَۃً مِنْ حَمَامِ مَکَّۃَ فَأَمَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ یُفْدَی عَنْہُ بِشَاۃٍ۔ [صحیح۔ شافعی ۱۶۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٧) عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ ایک قریشی بچے نے مکہ کے کبوتروں میں سے ایک کبوتر قتل کردیا تو ابن عباس (رض) نے اسے ایک بکری فدیہ میں دینے کو کہا۔