Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2057

کتاب الحج

بیت اللہ میں داخل ہونے اور اس میں نماز پڑھنے کا بیان

10 hadiths in this chapter

9723

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9723

Sahih

(۹۷۱۸)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ سَنَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ وَثَلاَثِمِائَۃٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی الذُّہْلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ عَلَی نَاقَۃٍ لأُسَامَۃَ بْنِ زَیْدِ حَتَّی أَنَاخَ بِفِنَائِ الْکَعْبَۃِ فَدَعَا عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَۃَ بِالْمِفْتَاحِ فَجَائَ بِہِ فَفَتَحَ فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ وَأُسَامَۃُ وَبِلاَلٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَۃَ فَأَجَافُوا عَلَیْہِمُ الْبَابَ مَلِیًّا ثُمَّ فَتَحُوہُ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : فَبَادَرْتُ النَّاسَ فَوَجَدْتُ بِلاَلاً عَلَی الْبَابِ فَقُلْتُ : أَیْنَ صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -؟ قَالَ : بَیْنَ الْعَمُودَیْنِ المُقَدَّمَیْنِ قَالَ وَنَسِیتُ أَنْ أَسْأَلَہُ کَمْ صَلَّی۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٨) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے دن اسامہ بن زید کی اونٹنی پر سوار ہو کر داخل ہوئے حتیٰ کہ اسے کعبہ کے صحن میں بٹھایا، پھر عثمان بن طلحہ سے چابیاں منگوائیں ، وہ لے کر آیا اور اس نے کعبہ کو کھولا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اسامہ، بلال اور عثمان بن طلحہ (رض) داخل ہوئے اور انھوں نے تھوڑی دیر تک دروازہ بند کرلیا، پھر انھوں نے دروازہ کھولا تو میں جلدی سے آگے بڑھا تو بلال کو دروازہ پر پایا ۔ میں نے پوچھا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہاں نماز پڑھی ہے ؟ انھوں نے کہا : اگلے دو ستوں کے درمیان، کہتے ہیں : میں یہ پوچھنا بھول ہی گیا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں ہیں ؟

9724

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9724

Sahih

(۹۷۱۹)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ ہُوَ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَۃَ الْحَجَبِیُّ وَبِلاَلٌ فَأَغْلَقَہَا عَلَیْہِ وَمَکَثَ فِیہَا قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلاَلاً حِینَ خَرَجَ: مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -؟ فَقَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ یَسَارِہِ وَعَمُودَیْنِ عَنْ یَمِینِہِ وَثَلاَثَۃَ أَعْمِدَۃٍ وَرَائَ ہُ وَکَانَ الْبَیْتُ یَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّۃِ أَعْمِدَۃٍ ثُمَّ صَلَّی۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْقَعْنَبِیِّ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ وَغَیْرِہِ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : عَمُودَیْنِ عَنْ یَسَارِہِ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ الشَّافِعِیُّ عَنْ مَالِکٍ فِی أَحَدِ الْمَوْضِعَیْنِ وَقَالَ فِی مَوْضِعٍ آخَرَ عَمُودًا عَنْ یَمِینِہِ وَعَمُودًا عَنْ یَسَارِہِ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَأَبُو دَاوُدَ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ وَیَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مَالِکٍ کَمَا رُوِّینَا وَکَذَلِکَ قَالَہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ مَالِکٍ : عَمُودَیْنِ عَنْ یَمِینِہِ وَعَمُودًا عَنْ یَسَارِہِ وَہُوَ الصَّحِیحُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧١٩) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اسامہ بن زید، عثمان بن طلحہ اور بلال (رض) کعبہ میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کرلیا اور اس میں ٹھہرے ، جب نکلے تو میں نے بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ستون اپنے بائیں اور دو دائیں کیے اور تین ستون کے پیچھے پھر نماز پڑھی۔ ان دنوں کعبہ کے چھ ستون ہوتے تھے۔ [صحیح۔ بخاری ٤٨٣، مسلم ١٣٢٩) اسی کو امام مسلم (رض) نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے مگر اس نے کہا کہ دو ستون بائیں جانب رکھے۔ اور اسی طرح شافعی (رض) نے مالک (رض) سے روایت کرتے ہوئے ایک جگہ کہا ہے اور ایک جگہ کہا ہے کہ دوسری ستون دائیں جانب اور ایک ستون بائیں جانب تھا۔ اسی طرح عبداللہ بن یوسف نے اور ابوداؤد نے بواسطہ قعنبی، ابن ابی اویس اور یحییٰ بن بکیر سب نے مالک سے روایت کیا ہے۔ اسی طرح عبدالرحمن بن مہدی نے مالک (رض) سے روایت کی ہے کہ دو ستون دائیں اور ایک ستون بائیں جانب اور یہی بات صحیح ہے۔

9725

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9725

Sahih

(۹۷۲۰)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الطَّالْقَانِیُّ سَنَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ وَمِائَتَیْنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ سَأَلَ بِلاَلاً أَیْنَ صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ یَعْنِی فِی الْکَعْبَۃِ فَأَرَاہُ بِلاَلٌ حَیْثُ صَلَّی وَلَمْ یَسْأَلْہُ کَمْ صَلَّی وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا دَخَلَ الْبَیْتَ مَشَی قِبَلَ وَجْہِہِ وَجَعَلَ الْبَابَ قِبَلَ ظَہْرِہِ ثُمَّ مَشَی حَتَّی یَکُونَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجِدَارِ قَرِیبًا مِنْ ثَلاَثَۃِ أَذْرُعٍ ثُمَّ صَلَّی یَتَوَخَّی الْمَکَانَ الَّذِی أَخْبَرَہُ بِلاَلٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ صَلَّی فِیہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری۱۵۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٠) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ انھوں نے بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کعبہ میں کہاں نماز ادا کی ہے ؟ تو بلال نے ان کو دکھایا، جہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی اور انھوں نے یہ نہیں پوچھا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں اور ابن عمر (رض) جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تو آگے کو چلتے اور دروازہ اپنے پیچھے چھوڑ دیتے ، پھر چلتے حتیٰ کہ ان کے اور دیوار کے درمیان تقریباً تین ذراع کا فاصلہ رہ جاتا ، پھر نماز پڑھتے، وہ جگہ تلاش کرتے تھے ۔ جہاں پر بلال (رض) نے بتایا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی ہے۔

9726

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9726

Sahih

(۹۷۲۱)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ قَالَ وَقَالَ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ أَخْبَرَنِی نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ أَقْبَلَ یَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلَی مَکَّۃَ عَلَی رَاحِلَتِہِ فَرَدِفَ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ وَمَعَہُ بِلاَلٌ وَمَعَہُ عُثْمَانُ بْنُ طَلْحَۃَ مِنَ الْحَجَبَۃِ حَتَّی أَنَاخَ فِی الْمَسْجِدِ فَأَمَرَہُ أَنَّ یَأْتِیَ بِمِفْتَاحِ الْبَیْتِ فَفَتَحَ وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَمَعَہُ أُسَامَۃُ وَبِلاَلٌ وَعُثْمَانُ فَمَکَثَ فِیہَا نَہَارًا طَوِیلاً ثُمَّ خَرَجَ فَاسْتَبَقَ النَّاسُ فَکَانَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ أَوَّلَ مَنْ دَخَلَ فَوَجَدَ بِلاَلاً وَرَائَ الْبَابِ قَائِمًا فَسَأَلَہُ أَیْنَ صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -؟ فَأَشَارَ لَہُ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : فَنَسِیتُ أَنْ أَسْأَلَہُ کَمْ صَلَّی مِنْ سَجْدَۃٍ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ اللَّیْثُ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢١) عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح والے دن مکہ کے بالائی حصہ سے اپنی اونٹنی پر آئے اور اسامہ بن زید (رض) آپ کے ردیف تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بلال (رض) تھے اور دربانوں میں سے عثمان بن طلحہ (رض) بھی تھے حتیٰ کہ مسجد میں اونٹنی کو بٹھایا اور اس کو بیت اللہ کی چابی لانے کو کہا، اس نے کھولا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اسامہ، بلال اور عثمان (رض) داخل ہوئے اور لمبے دن تک اس میں ٹھہرے، پھر نکلے تو لوگ جلدی سے آگے بڑھے ۔ عبداللہ بن عمر (رض) سب سے پہلے داخل ہوئے اور انھوں نے بلال (رض) کو دروازے کے پیچھے کھڑا پایا تو ان سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہاں نماز پڑھی ہے ؟ تو انھوں نے اس جگہ کی طرف اشارہ کیا جہاں نماز پڑھی تھی، عبداللہ کہتے ہیں کہ میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں۔

9727

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9727

Sahih

(۹۷۲۲)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی وَأَبُو عِمْرَانَ التُّسْتَرِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ لَمَّا قَدِمَ یَعْنِی مَکَّۃَ أَبَی أَنْ یَدْخُلَ الْبَیْتَ وَفِیہِ الآلِہَۃُ قَالَ فَأَمَرَ بِہَا فَأُخْرِجَتْ قَالَ فَأَخْرَجُوا صُورَۃَ إِبْرَاہِیمَ وَإِسْمَاعِیلَ فِی أَیْدِیہِمَا الأَزْلاَمُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : قَاتَلَہُمُ اللَّہُ أَمَا وَاللَّہِ لَقَدْ عَلِمُوا أَنَّہُمَا لَمْ یَسْتَقْسِمَا بِہَا قَطُّ ۔ قَالَ فَدَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِی نَوَاحِیہِ وَلَمْ یُصَلِّ فِیہِ۔ ہَذَا لَفْظُ حَدِیثِ أَبَی عِمْرَانَ وَحَدِیثُ الْقَاضِی مُخْتَصَرٌ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ دَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِی نَوَاحِیہِ ثُمَّ نَزَلَ وَلَمْ یُصَلِّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبَی مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ وَالْقَوْلُ قَوْلُ مَنْ قَالَ صَلَّی لأَنَّہُ شَاہِدٌ وَالَّذِی قَالَ لَمْ یُصَلِّ لَیْسَ بِشَاہِدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٢) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ آئے تو انھوں نے بیت اللہ میں اس وقت تک داخل ہونے سے انکار کردیا جب تک اس میں بت رکھے ہیں، آپ نے حکم دیا اور ان بتوں کو نکالا گیا تو وہاں سے ابراہیم اور اسماعیل (علیہ السلام) کے بت بھی نکلے جن کے ہاتھوں میں قسمت آزمائی کے تیر تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ان کو ہلاک کرے، اللہ کی قسم ! یہ لوگ جانتے ہیں کہ انھوں نے کبھی ان کے ساتھ قسمت آزمائی نہیں کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے ، اس کے کونوں میں تکبیر کہی اور اس میں نماز نہیں پڑھی۔ یہ ابو عمران کی حدیث کے الفاظ ہیں اور قاضی کی حدیث مختصر ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ میں داخل ہوئے، ان کے کونوں میں تکبیر کہی ، پھر اترے اور نماز نہیں پڑھی۔ اور درست بات اسی کی ہے جس نے یہ کہا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی ہے، کیوں کہ وہ شاہد ہے اور جس نے یہ کہا ہے کہ آپ نے نماز نہیں پڑھی وہ گواہ نہیں ہے۔

9728

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9728

Sahih

(۹۷۲۳)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الأَعْوَرُ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَزْعُمُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ نَہَی عَنِ الصُّوَرِ فِی الْبَیْتِ وَنَہَی الرَّجُلَ أَنْ یَصْنَعَہُ ، وَأَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ أَمَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ زَمَنَ الْفَتْحِ بِالْبَطْحَائِ أَنْ یَأْتِیَ الْکَعْبَۃَ فَیَمْحُو کُلَّ صُورَۃٍ فِیہَا وَلَمْ یَدْخُلِ الْبَیْتَ حَتَّی مُحِیَتْ کُلُّ صُورَۃٍ فِیہِ۔ [صحیح۔ ابن حبان ۵۸۴۴۔ احمد ۳/ ۳۳۵۔ ابو یعلی ۲۲۴۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٣) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ میں تصویریں رکھنے سے منع کیا اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ کوئی انھیں بنائے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بطحا سے ہی عمر بن خطاب (رض) کو فتح والے سال حکم دیا کہ وہ کعبہ جائیں اور ہر تصویر مٹا ڈالیں جو اس میں ہے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت تک داخل نہیں ہوئے جب تک کہ ساری تصویریں مٹا نہیں دی گئیں۔

9729

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9729

Sahih

(۹۷۲۴)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرٌو أَنَّ بُکَیْرًا حَدَّثَہُ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ حِینَ دَخَلَ الْبَیْتَ فَوَجَدَ فِیہِ صُورَۃَ إِبْرَاہِیمَ وَمَرْیَمَ فَقَالَ: أَمَّا ہُمْ فَقَدْ سَمِعُوا أَنَّ الْمَلاَئِکَۃَ لاَ تَدْخُلُ بَیْتًا فِیہِ صُورَۃٌ ہَذَا إِبْرَاہِیمُ مُصَوَّرٌ فَمَا بَالَہُ یَسْتَقْسِمُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۱۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت اللہ میں داخل ہوئے تو اس میں ابراہیم (علیہ السلام) اور مریم[ کی تصویریں پائیں تو فرمایا : انھوں نے سنا ہوا ہے کہ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو اور یہ ابراہیم (علیہ السلام) کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ ان کو کیا ہے کہ قسمت آزمائی کر رہے ہیں ؟

9730

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9730

Zaeef

(۹۷۲۵)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُؤَمَّلِ عَنِ ابْنِ مُحَیْصِنٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : مَنْ دَخَلَ الْبَیْتَ دَخَلَ فِی حَسَنَۃٍ وَخَرَجَ مِنْ سَیِّئَۃٍ وَخَرَجَ مَغْفُورًا لَہُ ۔تَفَرَّدَ بِہِ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ وَلَیْسَ بِقَوِیٍّ۔ [ضعیف۔ ابن خزیمہ ۳۰۱۳۔ طبرانی کبیر ۱۱۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٥) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوا وہ نیکی میں داخل ہوا اور برائی سے نکلا اور اس حال میں نکلا کہ اسے بخش دیا گیا۔

9731

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9731

Zaeef

(۹۷۲۶)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِیسَی بْنِ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مَالِکٍ اللَّخْمِیُّ بِتِنِّیسَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ التِّنِّیسِیُّ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَکِّیُّ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَقُولُ : عَجَبًا لِلْمَرْئِ الْمُسْلِمِ إِذَا دَخَلَ الْکَعْبَۃَ کَیْفَ یَرْفَعُ بَصَرَہُ قِبَلَ السَّقْفِ یَدَعُ ذَلِکَ إِجْلاَلاً لِلَّہِ وَإِعْظَامًا دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ الْکَعْبَۃَ مَا خَلَّفَ بَصَرُہُ مَوْضِعَ سُجُودِہِ حَتَّی خَرَجَ مِنْہَا۔ [باطل۔ حاکم ۱/ ۶۵۲۔ ابن خزیمہ۳۰۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٦) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ مسلمان آدمی پر تعجب ہے کہ وہ جب کعبہ میں داخل ہوتا ہے تو کیسے اپنی نگاہ چھت کی طرف اٹھاتا ہے وہ اسے اللہ کی جلالت و عظمت کی خاطر چھوڑ دے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نگاہ سجدہ والی جگہ سے نہ ہٹائی حتیٰ کہ وہاں سے نکل گئے۔

9732

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9732

Sahih

(۹۷۲۷)حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قِرَائَ ۃً قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ کُلُّ نِسَائِکَ قَدْ دَخَلْنَ الْبَیْتَ غَیْرِی قَالَ : فَاذْہَبِی إِلَی ذِی قَرَابَتِکِ فَلْیَفْتَحْ لَکِ ۔ قَالَتْ فَأَتَیْتُہُ فَقُلْتُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ یَأْمُرُکَ أَنْ تَفْتَحَ لِی قَالَتْ فَاحْتَمَلَ الْمَفَاتِیحَ ثُمَّ ذَہَبَ مَعَہَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَاللَّہِ مَا فَتَحْتُ الْبَابَ بِلَیْلٍ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ وَلاَ فِی الإِسْلاَمِ فَقَالَ لِعَائِشَۃَ : إِنَّ قَوْمَکِ حِینَ بَنَوُا الْبَیْتَ قَصَّرَتْ بِہِمُ النَّفَقَۃُ فَتَرَکُوا بَعْضَ الْبَیْتِ فِی الْحِجْرِ فَاذْہَبِی فَصَلِّی فِی الْحِجْرِ رَکْعَتَیْنِ ۔ [صحیح لغیرہ۔ احمد ۶/ ۶۷۔ طبرانی اوسط ۷۰۹۸۔ ابوداود ۲۰۲۸۔ ترمذی ۸۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٧٢٧) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں میں نے کہا میرے سوا آپ کی تمام ازواج بیت اللہ میں داخل ہوئی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے رشتہ داروں کے پاس جا وہ تیرے لیے بھی دروازہ کھول دیں گے، کہتی ہیں کہ میں گئی اور کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو حکم دیتے ہیں میرے لیے دروازہ کھولو۔ تو اس نے چابیاں اٹھائیں اور ان کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ کی قسم بیت اللہ کا دروازہ رات کے وقت نہ تو جاہلیت میں کھولا گیا ہے نہ اسلام میں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ عائشہ (رض) کو فرمایا تیری قوم نے جب بیت اللہ تعمیر کیا تو ان کے پاس خرچہ کم ہوگیا تو انھوں نے بیت اللہ کا کچھ حصہ منڈیر میں چھوڑ دیا تو وہاں جا اور دو رکعتیں پڑھ لے۔