Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2022

کتاب الحج

جس نے تیز چلنا پسند نہ کیا

3 hadiths in this chapter

9535

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9535

Sahih

(۹۵۳۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ کَثِیرِ بْنِ شِنْظِیرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّمَا کَانَ بَدْئُ الإِیضُاعِ مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ کَانُوا یَقِفُونَ حَافَتَیِ النَّاسِ قَدْ عَلَّقُوا الْقِعَابَ وَالْعُصِیَّ فَإِذَا أَفَاضُوا تَقَعْقَعُوا فَأَنْفَرَتْ بِالنَّاسِ فَلَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ وَإِنَّ ذِفْرَیْ نَاقَتِہِ لَتَمَسُّ حَارِکَہَا وَہُوَ یَقُولُ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ عَلَیْکُمْ بِالسَّکِینَۃِ))۔[حسن۔ ابن خزیمہ ۲۸۶۳۔ حاکم ۱/۶۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٣٠) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ تیز چلنا بدویوں نے شروع کیا ، وہ لوگوں کے اطراف میں کھڑے ہوتے ، انھوں نے لاٹھیاں لٹکا رکھی ہوتیں ۔ جب وہ لوٹتے تو تیزی کرتے اور لوگوں کو جلدی میں ڈالتے اور میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے کہ آپ کی اونٹنی کی گردن کجاوے کے ساتھ لگ رہی ہوتی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے : اے لوگو ! تم سکون کو لازم پکڑو۔

9536

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9536

Sahih

(۹۵۳۱)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَیَانٍ حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الأَعْمَشُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مِنْ عَرَفَۃَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی قَوْلِہِ حَتَّی أَتَی جَمْعًا قَالَ ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ وَقَالَ : ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ الْبِرَّ لَیْسَ بِإِیجَافِ الْخَیْلِ وَالإِبِلِ فَعَلَیْکُمْ بِالسَّکِینَۃِ))۔ فَمَا رَأَیْتُہَا رَافِعَۃً یَدَیْہَا حَتَّی أَتَی مِنًی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٣١) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفہ سے لوٹے جمع پہنچتے ۔ پھر فضل بن عباس (رض) کو ردیف بنایا اور فرمایا : اے لوگو ! نیکی اونٹوں اور گھوڑوں کو دوڑانے میں نہیں ہے۔ لہٰذا تم سکون کو لازم پکڑو۔ میں نے اس سواری کو اپنے اگلے پاؤں اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منیٰ آگئے۔

9537

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9537

Sahih

(۹۵۳۲)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ حَدَّثَنِی عَزْرَۃُ أَنَّ الشَّعْبِیَّ حَدَّثَہُ وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی عِیسَی حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عَزْرَۃَ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ أَفَاضَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ مِنْ عَرَفَۃَ فَلَمْ تَرْفَعْ رَاحِلَتُہُ رِجْلَیْہَا عَادِیَۃً حَتَّی بَلَغَ جَمْعًا قَالَ وَحَدَّثَنِی الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ کَانَ رَدِیفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ مِنْ جَمْعٍ فَلَمْ تَرْفَعْ رَاحِلَتُہُ رِجْلَیْہَا عَادِیَۃً حَتَّی رَمَی الْجَمْرَۃَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْمُقْرِئُ وَفِی رِوَایَۃِ عَفَّانَ أَنَّ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَدَّثَ : أَنَّہُ کَانَ رَدِیفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ عَشِیَّۃَ عَرَفَۃَ فَلَمَّا أَفَاضَ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ الثَّانِی إِنَّ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَہُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ طَاوُسٍ الْیَمَانِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ ہَکَذَا وَکَانَ یُنْکِرُ الإِیضَاعَ۔ وَعَنْ عَطَائٍ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّمَا أَحْدَثَ ہَؤُلاَئِ الإِسْرَاعَ یُرِیدُونَ أَنْ یَفُوتُوا الْغُبَارَ وَقَدْ رُوِّینَا الإِیضَاعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ ثُمَّ عَنْ جَمَاعَۃٍ مِنَ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ وَالْقَوْلُ فِی مِثْلِ ہَذَا قَوْلُ مَنْ أَثْبَتَ دُونَ قَوْلِ مَنْ نَفَی وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [احمد ۱/ ۲۱۳۔ ابویعلی ۶۷۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٣٢) اسامہ بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عرفہ سے لوٹے ، آپ کی سواری نے اپنے پاؤں زیادہ نہیں اٹھائے حتیٰ کہ مزدلفہ پہنچے اور مجھے فضل بن عباس (رض) نے بتایا کہ وہ مزدلفہ سی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ردیف تھے ۔ آپ کی سواری نے پاؤں زیادہ نہیں اٹھائے حتیٰ کہ جمرہ کو کنکریاں ماریں۔ عفان کی روایت میں ہے کہ اسامہ بن زید نے حدیث بیان کی کہ وہ عرفہ کی رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوٹے۔۔۔ اور دوسری حدیث میں فرماتے ہیں کہ فضل بن عباس نے انھیں حدیث بیان کی۔ [صحیح ] طاؤس یمانی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے اور وہ سواری کو بھگانے کی نفی کرتے تھے۔ اور عطاء سے منقول ہے کہ یہ انھوں نے ایجاد کی ہے۔ ہم نے وادیٔ محسر میں سواری بھگانا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کیا ہے، پھر صحابہ کی ایک کثیر تعداد سے بھی منقول ہے۔ اس بارے میں صحیح قول اس کا ہے، جس نے ثابت کیا ہے، ما سوائے اس کے قول کے جس نے اس کی نفی کی ہے۔ وباللہ التوفیق