Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1940

کتاب الحج

دخول مکہ کے متعلق ابواب مکہ میں داخل ہونے کے لیے غسل کرنا

3 hadiths in this chapter

9204

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9204

Sahih

(۹۱۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ لاَ یَقْدَمُ مَکَّۃَ إِلاَّ بَاتَ بِذِی طُوًی حَتَّی یُصْبِحَ وَیَغْتَسِلَ ثُمَّ یَدْخُلُ مَکَّۃَ نَہَارًا وَیَذْکُرُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ أَنَّہُ فَعَلَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَیُّوبَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۸۰۔ مسلم ۱۲۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٩٩) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) جب بھی مکہ جاتے تو رات ذی طوی میں گزارتے، صبح کو غسل کرتے ، پھر دن کے وقت مکہ میں داخل ہوتے اور فرماتے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسا ہی کرتے تھے۔

9205

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9205

Sahih

(۹۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ حَاتِمٍ وَیَعْقُوبُ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ وَہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ أَخْبَرَنَا أَیُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِذَا دَخَلَ أَدْنَی الْحَرَمِ أَمْسَکَ عَنِ التَّلْبِیَۃِ ثُمَّ یَبِیتُ بِذِی طُوًی ثُمَّ یُصَلِّی بِنَا الصُّبْحَ وَیَغْتَسِلُ وَیُحَدِّثُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۹۸۔ احمد ۲/ ۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٠٠) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) جب حرم کے قریب پہنچتے تو تلبیہ سے رک جاتے اور رات ذی طوی میں گزارتے، پھر ہمیں صبح کی نماز پڑھاتے اور غسل کرتے اور فرماتے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسے ہی کیا کرتے تھے۔

9206

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9206

Sahih

(۹۲۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا دَنَا مِنْ مَکَّۃَ بَاتَ بِذِی طُوًی بَیْنَ الثَّنِیَّتَیْنِ حَتَّی یُصْبِحَ ثُمَّ یَدْخُلُ مِنَ الثَّنِیَّۃِ الَّتِی بِأَعْلَی مَکَّۃَ وَلاَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ إِذَا خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا حَتَّی یَغْتَسِلَ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِذِی طُوًی وَیَأْمُرُ مَنْ مَعَہُ فَیَغْتَسِلُونَ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلُوا۔ وَرُوِّینَا فِی الْغُسْلِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ وَعَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ [صحیح۔ مالک ۷۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٠١) نافع فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) جب مکہ کے قریب ہوتے تو ذی طوی میں رات دونوں ٹیلوں کے درمیان گزارتے حتیٰ کہ صبح ہوجاتی، پھر مکہ میں بالائی چوٹی سے داخل ہوتے اور جب بھی حج یا عمرہ کرنے کے لیے نکلتے تو ذی طوی میں غسل کیے بغیر مکہ میں داخل نہ ہوتے اور اپنے ساتھیوں کو بھی داخل ہونے سے پہلے غسل کرنے کا حکم دیتے۔