Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1938

کتاب الحج

جس نے محرم کے لیے سورج کا سامنا کرنا پسند کیا

3 hadiths in this chapter

9197

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9197

Sahih

(۹۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنِی نَافِعٌ قَالَ : أَبْصَرَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ رَجُلاً عَلَی بَعِیرِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ قَدِ اسْتَظَلَّ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الشَّمْسِ فَقَالَ لَہُ : أَضْحِ لِمَنْ أَحْرَمْتَ لَہُ۔ [صحیح۔ ابن ابی شیبہ ۱۴۲۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٩٢) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نے ایک شخص کو اپنے اونٹ پر سوار دیکھا جو سورج سے سایہ کیے ہوئے تھا جب کہ وہ محرم تھا تو انھوں نے فرمایا : جس کے لیے تو نے احرام باندھا ہے اس کے لیے ظاہر ہوجا۔

9198

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9198

Zaeef

(۹۱۹۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ وَأَبُو سَعِیدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ دِینَارٍ أَنَّ عَطَائً حَدَّثَہُ : أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ جَعَلَ عَلَی وَسَطِ رَاحِلَتِہِ عُودًا وَجَعَلَ ثَوْبًا یَسْتَظِلُّ بِہِ مِنَ الشَّمْسِ وَہُوَ مُحْرِمٌ فَلَقِیَہُ ابْنُ عُمَرَ فَنَہَاہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٩٣) عطاء فرماتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ بن ربیعہ کو دیکھا کہ انھوں نے اپنی اونٹنی کے درمیان میں لکڑی رکھی ہوئی تھی اور اس پر کپڑا رکھ کر سایہ حاصل کر رہے تھے۔ انھیں ابن عمر (رض) ملے تو انھوں نے اس کو منع فرما دیا۔

9199

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9199

Zaeef

(۹۱۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْمَدَنِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مَا مِنْ مُحْرِمٍ یَضْحَی لِلشَّمْسِ حَتَّی تَغْرُبَ إِلاَّ غَرَبَتْ بِذُنُوبِہِ حَتَّی یَعُودَ کَمَا وَلَدَتْہُ أُمُّہُ))۔ ہَذَا إِسْنَادٌ ضَعِیفٌ وَمَا قَبْلَہُ مَوْقُوفٌ وَحَدِیثُ أُمِّ الْحُصَیْنِ حَدِیثٌ صَحِیحٌ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [منکر۔ ابن ماجہ ۲۹۲۵۔ احمد ۳/ ۳۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩١٩٤) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو محرمشخص بھی سورج کی دھوپ میں رہے حتیٰ کہ سورج غروب ہوجائے تو وہ سورج اس کے گناہوں کو لے کر ڈوبتا ہے ، حتیٰ کہ وہ ایسا ہوجاتا ہے جیسے اس کو اس کی ماں نے جنم دیا۔