Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1885

کتاب الحج

جس نے کسی غرض سے احرام باندھا اور پھر اس کو فسخ کرنا چاہا تو وہ فسخ نہیں ہوگا اور اس کے علاوہ کی طرف نہیں پھرے گا

2 hadiths in this chapter

9007

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9007

Zaeef

(۹۰۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ الطُّوسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَحْیَی بْنُ أَبِی مَسَرَّۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ الْحُمَیْدِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ رَبِیعَۃَ بْنَ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ یُحَدِّثُ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ بِلاَلِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا خَاصَّۃً أَوْ لِمَنْ أَتَی قَالَ : ((بَلْ ہِیَ لَنَا خَاصَّۃً))۔ [ضعیف۔ ابوداود ۱۸۰۸۔ نسائی ۲۸۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٠٠٤) بلال بن حارث اپنے والد حارث سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حج کو فسخ کرنا ہمارے لیے ہی خاص ہے یا بعد والوں کے لیے بھی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ ہمارے لیے خاص ہے۔

9008

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9008

Sahih

(۹۰۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْمُرَقِّعُ الأُسَیِّدِیُّ وَکَانَ رَجُلاً مَرْضِیًّا أَنَّ أَبَا ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَاحِبَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : کَانَتْ رُخْصَۃً لَنَا لَیْسَتْ لأَحَدٍ بَعْدَنَا یَعْنِی فَسْخَ الْحَجِّ بِالْعُمْرَۃِ۔ قَالَ یَحْیَی وَحَقَّقَ ذَلِکَ عِنْدَنَا : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ لَمْ یَنْقُضُوا الْحَجَّ بِعُمْرَۃٍ وَلَمْ یُرَخِّصُوا فِیہِ لأَحَدٍ وَکَانُوا ہُمْ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَبِمَا فَعَلَ فِی حَجِّہِ ذَلِکَ مِمَّنْ شَہِدَ بَعْضَہُ۔ [حسن۔ حمیدی ۱۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

٩٠٠٥) ابوذر (رض) نے فرمایا کہ یہ رخصت صرف ہمارے لیے ہی تھی، ہمارے بعد کسی کے لیے بھی نہیں ہے ، یعنی حج کو عمرہ کے ساتھ فسخ کرنا۔ یحییٰ کہتے ہیں کہ ہمارے نزدیک ثابت شدہ بات یہی ہے کہ ابوبکر و عمر و عثمان (رض) نے حج کو عمرہ کے ساتھ نہیں بدلا اور نہ ہی انھوں نے اس بات کی کسی کو رخصت دی اور وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے حج کے افعال کو زیادہ جاننے والے تھے۔