Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1886

کتاب الحج

جس نے کسی دوسرے کے تلبیہ پر تلبیہ کہا تو اس کا احرام بھی وہی ہوگا جو اس دوسرے کا ہے

2 hadiths in this chapter

9009

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9009

Sahih

(۹۰۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَلْدِیُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ عَطَائٌ أَخْبَرَنِی قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیَّ قَالَ : أَہْلَلْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِالْحَجِّ خَالِصًا قَالَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ : فَقَدِمَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنْ سِعَایَتِہِ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((بِمَا أَہْلَلْتَ یَا عَلِیُّ؟))۔ قَالَ : بِمَا أَہَلَّ بِہِ النَّبِیُّ -ﷺ- قَالَ : فَأَہْدِ وَامْکُثْ حَرَامًا کَمَا أَنْتَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مَکِّیٍّ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ وَحَدِیثُ أَبِی مُوسَی قَدْ مَضَی فِی ذَلِکَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۸۲۔ مسلم ۱۲۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٠٠٦) جابر بن عبداللہ انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں نے خالصاً حج کا تلبیہ کہا تو علی بن ابی طالب (رض) اپنے کام سے واپس آئے تو ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : تو نے کس طرح تلبیہ کہا ہے اے علی ! تو انھوں نے کہا : وہی جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا ہے تو آپ نے فرمایا : پھر تو قربانی کر اور حرام ہی رہ جس طرح تو ہے۔

9010

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9010

Sahih

(۹۰۰۷) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِیُّ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی قَیْسُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِہَابٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ مُنِیخٌ بِالْبَطْحَائِ فَقَالَ لِی : ((بِمَا أَہْلَلْتَ؟))۔ قَالَ قُلْتُ : لَبَّیْکَ بِإِہْلاَلٍ کَإِہْلاَلِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((أَحْسَنْتَ))۔ فَأَمَرَنِی فَطُفْتُ بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۸۴۔ مسلم ۱۲۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٠٠٧) ابوموسیٰ اشعری (رض) فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچا جب کہ آپ بطحا میں سواری کو بٹھائے ہوئے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تو نے کیا تلبیہ کہا ہے ؟ تو میں نے عرض کیا : میں نے کہا ہے : لبیک با ہلال کاہلال النبی۔ ” اے اللہ میں نبی جیسا تلبیہ کہتے ہوئے حاضر ہوں “ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اچھا کیا ہے، پھر آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کیا۔