Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1841

کتاب الحج

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کا بیان

11 hadiths in this chapter

8734

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8734

Sahih

(۸۷۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ الْجُرَیْرِیُّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الشِّخِّیرِ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ : إِنِّی لأُحَدِّثُکَ الْحَدِیثَ لَعَلَّ اللَّہَ تَعَالَی یَنْفَعُکَ بِہِ بَعْدَ الْیَوْمِ وَاعْلَمْ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہُ -ﷺ- قَدْ أَعْمَرَ طَائِفَۃً مِنْ أَہْلِہِ فِی عَشْرِ ذِی الْحِجَّۃِ وَلَمْ یَنْزِلْ قُرْآنٌ یَنْسَخُہُ۔ رَأَی رَجُلٌ بَعْدُ مَا شَائَ أَنْ یَرَی۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الْجُرَیْرِیِّ وَزَادَ وَلَمْ یَنْہَ عَنْہُ حَتَّی مَضَی لِوَجْہِہِ۔ [صحیح مسلم ۱۲۲۶۔ ابن ماجہ ۲۹۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣١) مطرف کہتے ہیں کہ عمران بن حصین (رض) نے فرمایا کہ میں تجھے ایک حدیث سناتا ہوں، شاید کہ اللہ تعالیٰ اس دن کے بعد تجھے اس حدیث سے فائدہ پہنچائے اور جان لے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بعض اہل کو عشرہ ذوالحجہ میں عمرہ کروایا اور اس کو منسوخ کرنے کے لیے قرآن نازل نہیں ہوا، اب جس کی مرضی جو رائے قائم کرلے۔

8735

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8735

Sahih

(۸۷۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ عَنِ ابْنِ أَبِی زَائِدَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَاللَّہِ مَا أَعْمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَائِشَۃَ فِی ذِی الْحِجَّۃِ إِلاَّ لِیَقْطَعَ بِذَلِکَ أَمْرَ أَہْلِ الشِّرْکِ فَإِنَّ ہَذَا الْحَیَّ مِنْ قُرَیْشٍ وَمَنْ دَانَ دِینَہُمْ کَانُوا یَقُولُونَ : إِذَا عَفَا الْوَبَرْ وَبَرَأَ الدَّبَرْ وَدَخَلَ صَفَرْ حَلَّتِ الْعُمْرَۃُ لِمَنِ اعْتَمَرْ۔ فَکَانُوا یُحَرِّمُونَ الْعُمْرَۃَ حَتَّی یَنْسَلِخَ ذُو الْحِجَّۃِ وَالْمُحَرَّمُ۔ [حسن۔ ابوداود ۱۹۸۷۔ ابن حبان ۱۹۸۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٢) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ عائشہ (رض) کو صرف اس لیے ذوالحجہ میں عمرہ کروایا تھا تاکہ مشرکین کی بات کو ختم کرسکیں، کیوں کہ یہ قریشی اور ان کے ہم نوا کہا کرتے تھے : جب زخم ختم ہوجائیں اور نشانات چلے جائیں اور صفر کا مہینہ شروع ہوجائے تو عمرہ کرنے والے کے لیے عمرہ حلال ہوجاتا ہے تو گویا وہ ذوالحجہ اور محرم کے گزر جانے تک عمرہ کو حرام قرار دیتے تھے۔

8736

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8736

Sahih

(۸۷۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ أَبُو سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنِی ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ أَنَّ الْعُمْرَۃَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ مِنْ أَفْجَرِ الْفُجُورِ فِی الأَرْضِ یَقُولُونَ : إِذَا بَرَأَ الدَّبَرْ وَعَفَا الأَثَرْ وَانْسَلَخَ صَفَرْ حَلَّتِ الْعُمْرَۃُ لِمَنِ اعْتَمَرْ۔ وَکَانُوا یُسَمُّونَ الْمُحَرَّمَ صَفَرًا ، فَقَدِمَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَأَصْحَابُہُ لِصُبْحِ رَابِعَۃٍ مُہِلِّینَ بِالْحَجِّ فَأَمَرَہُمُ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یَجْعَلُوہَا عُمْرَۃً فَتَعَاظَمَ ذَلِکَ عِنْدَہُمْ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیُّ الْحِلِّ؟ قَالَ : ((الْحِلُّ کُلُّہُ))۔ یَعْنِی یُحِلُّونَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ وُہَیْبٍ وَبَیَّنَ فِی حَدِیثِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہُ إِنَّمَا أَمَرَ بِذَلِکَ مَنْ لَمْ یَکُنْ سَاقَ الْہَدْیَ وَذَلِکَ یَرِدُ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۸۹۔ مسلم ۱۲۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٣) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اہل جاہلیت حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کو روئے ارض پر بہت بڑا گناہ سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ جب اونٹوں کی پشت کے زخم صحیح ہوجائیں اور نشانات مٹ جائیں اور صفر کا مہینہ ختم ہوجائے تو پھر عمرہ کرنے والے کے لیے عمرہ حلال ہوگا۔ وہ محرم کو صفر کہتے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ (رض) ذوالحجہ کی چار تاریخ کو حج کا تلبیہ کہتے ہوئے پہنچے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حکم دیا کہ اس کو عمرہ بنالیں ، یہ بات ان پر گراں گزری۔ انھوں نے کہا کہ عمرہ کے بعد کیسے حلال ہوں گے ؟ تو آپ نے فرمایا : ہر طرح سے حلال یعنی ہر چیز ان کے لیے جو احرام کی وجہ سے ممنوع تھی جائز ہوگی۔

8737

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8737

Sahih

(۸۷۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُرَقَّعٍ الأَسَدِیِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمْ یَکُنْ لأَحَدٍ أَنْ یَفْسَخَ حَجَّہُ إِلَی عُمْرَۃٍ إِلاَّ لِلرَّکْبِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ -ﷺ- خَاصَّۃً۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۲۴۔ نسائی ۲۸۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٤) ابوذر (رض) فرماتے ہیں کہ کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے حج کو عمرہ کے ساتھ فسخ کرلے ۔ یہ صرف اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قافلہ کے لیے جائز تھا۔

8738

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8738

Sahih

(۸۷۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ : عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدَۃَ التَّمِیمِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ التُّرْکُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ : قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ : مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ ، وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ ، وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِالْحَجِّ ، وَأَہَلَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْحَجِّ۔ وَأَمَّا مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ فَحَلَّ ، وَأَمَّا مَنْ أَہَلَّ بِحَجٍّ أَوْ جَمَعَ بَیْنَ الْحَجَّۃِ وَالْعُمْرَۃِ فَلَمْ یَحِلُّوا حَتَّی کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی ، وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ ابْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۸۷۔ مسلم ۱۲۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٥) عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر نکلے ، ہم میں سے کچھ صرف عمرہ کا تلبیہ کہہ رہے تھے اور کچھ حج و عمرہ دونوں کا اور کچھ صرف حج کا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کا تلبیہ کہا تو جس نے صرف عمرہ کے لیے تلبیہ کہا تو وہ حلال ہوگیا، لیکن جس نے صرف حج یا حج و عمرہ دونوں کا تلبیہ کہا وہ یوم نحر سے پہلے حلال نہ ہوسکا۔

8739

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8739

Sahih

(۸۷۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْعُمْرَۃِ قَبْلَ الْحَجِّ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ عَلَی أَحَدٍ أَنْ یَعْتَمِرَ قَبْلَ الْحَجِّ۔ قَالَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ : اعْتَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- قَبْلَ الْحَجِّ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ الْمُبَارَکِ وَأَبِی عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۸۴۔ مسند احمد ۲/۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٦) (الف) عکرمہ بن خالد فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے حج سے پہلے عمرہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر کوئی حج سے پہلے عمرہ کرلے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ (ب) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج سے پہلے عمرہ کیا، امام بخاری (رح) نے اپنی صحیح میں ابن مبارک اور ابو عاصم کی حدیث کو ابن جریج سے نقل کیا ہے۔

8740

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8740

Sahih

(۸۷۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَسَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ : لأَنْ أَعْتَمِرَ قَبْلَ الْحَجِّ وَأُہْدِیَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَعْتَمِرَ بَعْدَ الْحَجِّ فِی ذِی الْحِجَّۃِ۔ [صحیح۔ موطا مالک ۷۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٧) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر میں حج سے پہلے عمرہ کروں اور قربانی لے کر جاؤں تو یہ میرے لیے حج کے بعد ذوالحجہ میں ہی عمرہ کرنے کی نسبت زیادہ محبوب ہے۔

8741

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8741

Sahih

(۸۷۳۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ أَخْبَرَنَا ہُدْبَۃُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ أَنَّ أَنَسًا أَخْبَرَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّہُنَّ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ إِلاَّ الَّتِی مَعَ حَجَّتِہِ۔ عُمْرَۃٌ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ أَوْ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ ، وَعُمْرَۃً مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ ، وَعُمْرَۃً مِنَ الْجِعْرَانَۃِ حَیْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَیْنٍ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ ، وَعُمْرَۃً مَعَ حَجَّتِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہُدْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۹۱۷۔مسلم ۱۲۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٨) سیدنا انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار عمرے کیے اور سارے ہی ذی القعدہ میں کیے سوائے اس عمرہ کے جو آپ نے حج کے ساتھ کیا تھا۔ ایک عمرہ حدیبیہ سے یا حدیبیہ والے سال، دوسرا اس سے اگلے سال ذوالقعدہ میں اور تیسرا جعرانہ مقام سے جہاں حنین کی غنیمتیں تقسیم کیں اور ایک عمرہ حج کے ساتھ۔

8742

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8742

Sahih

(۸۷۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَیْہِ الْمُزَکِّی وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثَلاَثَ عُمَرٍ کُلُّہَا فِی ذِی الْقَعْدَۃِ۔[حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٣٩) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین عمرے کیے اور تینوں ذی القعدہ میں ہی کیے۔

8743

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8743

Sahih

(۸۷۴۰) وأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْبَزَّازُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاکِہِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی بْنُ أَبِی مَسَرَّۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- اعْتَمَرَ ثَلاَثَ عُمَرٍ : عَمْرَۃً فِی شَوَّالٍ ، وَعُمْرَتَیْنِ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٤٠) سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین عمرے کیے : ایک شوال میں اور دو ذی القعدہ میں۔

8744

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8744

Sahih

(۸۷۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ یَزِیدَ الرِّشْکِ عَنْ مُعَاذَۃَ الْعَدَویَّۃِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : حَلَّتِ الْعُمْرَۃُ فِی السَّنَۃِ کُلِّہَا إِلاَّ فِی أَرْبَعَۃِ أَیَّامٍ : یَوْمُ عَرَفَۃَ ، وَیَوْمُ النَّحْرِ ، وَیَوْمَانِ بَعْدَ ذَلِکَ۔ وَہَذَا مَوْقُوفٌ وَہُوَ مَحْمُولٌ عِنْدَنَا عَلَی مَنْ کَانَ مُشْتَغِلاً بِالْحَجِّ فَلاَ یُدْخِلُ الْعُمْرَۃَ عَلَیْہِ ، وَلاَ یَعْتَمِرُ حَتَّی یُکْمِلَ عَمَلَ الْحَجِّ کُلَّہِ۔ فَقَدْ أَمَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَبَا أَیُّوبَ الأَنْصَارِیَّ وَہَبَّارَ بْنَ الأَسْوَدِ حِینَ فَاتَ کُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا الْحَجُّ بأَنْ یَتَحَلَّلَ بِعَمَلِ عُمْرَۃٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَأَعْظَمُ الأَیَّامِ حُرْمَۃً أَوْلاَہَا أَنْ یُنْسَکَ فِیہَا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٤١) سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں : عمرہ سارا سال حلال ہے سوائے چار دنوں کے : (١) یومِ عرفہ (٢) یومِ نحر (٣، ٤) دو دن اس کے بعد۔