Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1821

کتاب الحج

عورتوں کے حج کا بیان

5 hadiths in this chapter

8621

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8621

Sahih

(۸۶۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی عَمْرَۃَ حَدَّثَتْنَا عَائِشَۃُ بِنْتُ طَلْحَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قُلْتُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- : إِنَّا نَغْزُو وَنُجَاہِدُ مَعَکُمْ۔ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَکِنْ أَحْسَنُ الْجِہَادِ وَأَفْضَلُہُ الْحَجُّ حَجٌّ مَبْرُورٌ))۔ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : فَلاَ أَدَعُ الْحَجَّ أَبَدًا بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦١٨) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : ہم بھی آپ کے ساتھ غزوہ و جہاد کریں گے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لیکن احسن و افضل جہاد حج مبرور ہے، سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات سن لی ہے تو میں کبھی بھی حج نہیں چھوڑوں گی۔

8622

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8622

Sahih

(۸۶۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ کَامِلٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدٍ الْجَمَّالُ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتِ: اسْتَأْذَنَہُ نِسَاؤُہُ فِی الْجِہَادِ فَقَالَ -ﷺ-: ((یَکْفِیکُنَّ الْحَجُّ أَوْ جِہَادُکُنَّ الْحَجُّ))۔ وَقَالَ الْفِرْیَابِیُّ عَنْ سُفْیَانَ اسْتَأْذَنَّا النَّبِیَّ -ﷺ- فِی الْجِہَادِ فَقَالَ: ((حَسْبُکُنَّ الْحَجُّ أَوْ جِہَادُکُنَّ الْحَجُّ))۔ [صحیح۔ بخاری ۲۷۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦١٩) ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جہاد کرنے کی اجازت مانگی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہیں حج ہی کافی ہے یا فرمایا : حج تمہارا جہاد ہے۔

8623

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8623

Zaeef

(۸۶۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو زَکَرِیَّا قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ کَامِلٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- نَحْوَہُ۔ رَوَاہُمَا الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ عُقْبَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٢٠) ایضاً ۔

8624

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8624

Sahih

(۸۶۲۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ یَعْنِی ابْنَ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ : إِنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَذِنَ لأَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْحَجِّ فَبَعَثَ مَعَہُنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَنَادَی النَّاسَ عُثْمَانُ : أَنْ لاَ یَدْنُوَ مِنْہُنَّ أَحَدٌ وَلاَ یَنْظُرَ إِلَیْہِنَّ إِلاَّ مَدَّ الْبَصَرِ وَہُنَّ فِی الْہَوَادِجِ عَلَی الإِبِلِ وَأَنْزَلَہُنَّ صَدْرَ الشِّعْبِ وَنَزَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَعُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بِذَنَبِہِ فَلَمْ یَقْعُدْ إِلَیْہِنَّ أَحَدٌ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٢١) سیدنا عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات کو حج کرنے کی اجازت دی اور ان کے ساتھ عثمان بن عفان اور عبدالرحمن بن عوف (رض) کو بھیجا تو عثمان (رض) نے اعلان فرمایا کہ کوئی ان کے قریب نہ آئے اور نہ ہی کوئی ان کو دیکھے مگر جہاں تک نظر جائے۔ حالاں کہ وہ اونٹوں پر ہودجوں میں سوار تھیں اور ان کو گھاٹی کے آغاز میں اتارا اور وہ دونوں خود آخری حصہ میں اترے اور کوئی بھی ان کے قریب نہ بیٹھا۔

8625

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8625

Sahih

(۸۶۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَسَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ جَمِیعًا قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ وَاقِدِ بْنِ أَبِی وَاقِدٍ اللَّیْثِیِّ عَنْ أَبِی وَاقِدٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ لأَزْوَاجِہِ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : ((ہَذِہِ ثُمَّ ظُہُورُ الْحُصُرِ))۔ قَالَ الشَّیْخُ فِی حَجِّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَغَیْرِہَا مِنْ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُنَّ بَعْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ الْمُرَادَ بِہَذَا الْخَبَرِ وُجُوبُ الْحَجِّ عَلَیْہِنَّ مَرَّۃً وَاحِدَۃً کَمَا بَیَّنَ وُجُوبَہُ عَلَی الرِّجَالِ مَرَّۃً لاَ الْمَنْعُ مِنَ الزِّیَادَۃِ عَلَیْہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہ۔ سنن ابی داود ۱۷۲۲۔ مسند احمد ۲/ ۴۴۶۔ ابویعلی: ۷۱۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٢٢) سیدنا ابو واقد لیثی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا وہ اپنی ازواج مطہرات کو فرما رہے تھے کہ یہ ہے، پھر چٹائیوں کی پشت ہوگی۔ شیخ صاحب فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد سیدہ عائشہ (رض) اور دیگر امہات المومنین کے حج میں اس پر دلالت ہے کہ اس خبر سے مراد ان پر ایک مرتبہ حج کا فرض ہونا ہے جیسا کہ مردوں پر ایک مرتبہ حج کے وجوب کو بیان کیا ہے ، اس سے زائد پر پابندی نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)