Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1820

کتاب الحج

حج کے صرف ایک مرتبہ فرض ہونے کا بیان

3 hadiths in this chapter

8618

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8618

Sahih

(۸۶۱۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ مُسْلِمٍ الْقُرَشِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((أَیُّہَا النَّاسُ قَدْ فُرِضَ عَلَیْکُمُ الْحَجُّ فَحُجُّوا))۔ فَقَالَ رَجُلٌ : أَکُلَّ عَامٍ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَسَکَتَ حَتَّی قَالَہَا ثَلاَثًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ))۔ ثُمَّ قَالَ : ((ذَرُونِی مَا تَرَکْتُکُمْ فَإِنَّمَا ہَلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ بِکَثْرَۃِ سُؤَالِہِمْ وَاخْتِلاَفِہِمْ عَلَی أَنْبِیَائِہِمْ ، وَإِذَا أَمَرْتُکُمْ بِشَیْئٍ فَأْتُوا مِنْہُ مَا اسْتَطَعْتُمْ ، وَإِذَا نَہَیْتُکُمْ عَنْ شَیْئٍ فَدَعُوہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦١٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : ” ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا کہ اے لوگو ! تم پر حج فرض کردیا گیا ہے، لہٰذا حج کرو ایک شخص کہنے لگا : ” ہر سال ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے حتیٰ کہ اس نے یہ بات تین مرتبہ کہی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال حج کرنا) فرض ہوجاتا اور تم اس کی طاقت نہ رکھ سکتے۔ “ پھر فرمایا : ” جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں تم مجھے چھوڑے رکھا کرو۔ یقیناً تم سے پہلے لوگ اپنے زیادہ سوالوں اور انبیاء سے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوگئے اور جب میں تمہیں کسی کام کا حکم دوں تو بقدر استطاعت اس کو سرانجام دو اور جب میں کسی کام سے منع کروں تو اس کو چھوڑ دیا کرو۔

8619

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8619

Sahih

(۸۶۱۶) أَخْبَرَنَا الْفَقِیہُ أَبُو الْقَاسِمِ : عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ الْفَامِیُّ بِبَغْدَادَ فِی مَسْجِدِ الرُّصَافَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی عَطَائٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ : أَہْلَلْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِالْحَجِّ خَالِصًا۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ فَقَالَ سُرَاقَۃُ بْنُ مَالِکٍ : مُتْعَتُنَا ہَذِہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ لِعَامِنَا ہَذَا أَمْ لِلأَبَدِ؟ قَالَ : ((لاَ بَلْ لِلأَبَدِ))۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۹۳۳، مسلم ۱۲۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦١٦) سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام نے حج افراد کا تلبیہ کہا۔ انھوں نے یہ ساری ہدیث ذکر کی اور اس میں یہ بھی فرمایا کہ سراقہ بن مالک (رض) کہنے لگے کہ ہمارا یہ حج تمتع اے اللہ کے رسول ! اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے ہے۔

8620

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8620

Sahih

(۸۶۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ سَمِعْتُ ابْنَ شِہَابٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سِنَانٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ اللَّہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ الْحَجَّ))۔ فَقَامَ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ : أَفِی کُلِّ عَامٍ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ : ((لَوْ قُلْتُہَا لَوَجَبَتْ ، وَلَوْ وَجَبَتْ لَمْ تَعْمَلُوا بِہَا ، وَلَمْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْمَلُوا بِہَا۔ الْحَجُّ مَرَّۃٌ فَمَنْ زَادَ فَتَطَوُّعٌ))۔ تَابَعَہُ سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی حَفْصَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سِنَانٍ وَقَالَ عُقَیْلٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سِنَانٍ وَہُوَ أَبُو سِنَانٍ الدُّؤَلِیُّ۔ وَفِی حَدِیثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ سُرَاقَۃَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ : مُتْعَتُنَا ہَذِہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ لِعَامِنَا ہَذَا أَمْ لِلأَبَدِ؟ قَالَ : ((لاَ بَلْ لِلأَبَدِ))۔ [صحیح۔ سنن ابی داود ۱۷۲۱۔ نسائی ۲۶۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦١٧) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ دیا اور فرمایا : اے لوگو ! اللہ نے تم پر حج فرض فرما دیا ہے تو اقرع بن حابس (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کرنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہر سال (حج فرض ہے) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میں کہہ دوں تو (ہر سال حج کرنا) واجب ہوجائے گا اور اگر واجب ہوجائے تو تم کر نہ سکو گے اور نہ ہی اس کی استطاعت تم میں ہوگی، حج ایک مرتبہ (فرض) ہے جو زائد کرلے تو وہ نفلی ہے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) کی حدیث میں ہے کہ سراقہ بن مالک (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ فائدہ ہمارے لیے صرف اس سال ہے یا ہمیشہ کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمیشہ کے لیے۔