Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1669

روزوں کا بیان

ماہِ رمضان کے روزے کی فرضیت کا بیان

3 hadiths in this chapter

7894

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7894

Sahih

(۷۸۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ یَزِیدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی الْمَوْصِلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((بُنِیَ الإِسْلاَمُ عَلَی خَمْسٍ عَلَی أَنْ یُوَحَّدَ اللَّہُ ، وَإِقَامِ الصَّلاَۃِ ، وَإِیتَائِ الزَّکَاۃِ ، وَصِیَامِ رَمَضَانَ ، وَالْحَجِّ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ۔ وَزَادَ فِیہِ فَقَالَ رَجُلٌ : الْحَجِّ ، وَصِیَامِ رَمَضَانَ قَالَ لاَ صِیَامِ رَمَضَانَ وَالْحَجِّ ۔ ہَکَذَا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٩١) عبداللہ بن عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر رکھ دی گئی۔ اللہ کو ایک ماننا اور نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا ، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ (امام مسلم نے اپنی صحیح میں محمد بن عبداللہ بن عمیر سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ ایک آدمی نے کہا : حج اور رمضان کے روزے بھی تو انھوں نے کہا : نہیں بلکہ رمضان کے روزے اور حج ۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے سنا ہے۔ )

7895

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7895

Sahih

(۷۸۹۲) أَخْبَرَنَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عِیسَی وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ حَجَّاجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ فَذَکَرَہُ بِزِیَادَتِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٩٢) مسلم بن حجاج فرماتے ہیں کہ محمد بن عبداللہ بن عمیر (رض) نے کچھ اضافے کے ساتھ اس حدیث کا تذکرہ کیا ہے۔

7896

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7896

Sahih

(۷۸۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَاقُ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْبَیَاضِ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْخُرَقِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوقِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُوزَیْدٍ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ: نَصْرِ بْنِ عِمْرَانَ الضُّبَعِیِّ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّ لِی جَرَّۃَ نَبِیذٍ حُلْوٍ فَأَشْرَبُہُ ، فَإِذَا أَکْثَرْتُ مِنْہُ فَجَالَسْتُ الْقَوْمَ فَأَطَلْتُ الْمَجْلِسَ خِفْتُ أَنْ أَفْتَضِحَ فَقَالَ لِی: قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِالْقَیْسِ فَقَالَ: مَرْحَبًا بِالْوَفْدِ غَیْرِ الْخَزَایَا۔ قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ بَیْنَنَا وَبَیْنَکَ کُفَّارَ مُضَرَ ، وَإِنَّا لاَ نَصِلُ إِلَیْکَ إِلاَّ فِی شَہْرٍ حَرَامٍ فَمُرْنَا بِأَمْرٍ نَعْمَلُ بِہِ وَنَدْعُو إِلَیْہِ مَنْ وَرَائَ نَا قَالَ : ((آمُرُکُمْ بِالإِیمَانِ۔ تَدْرُونَ مَا الإِیمَانُ؟ شَہَادَۃُ أَلاَّ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ ، وَأَنْ تُقِیمُوا الصَّلاَۃَ ، وَتُؤْتُوا الزَّکَاۃَ ، وَتَصُومُوا رَمَضَانَ ، وَتَحُجُّوا الْبَیْتَ الْحَرَامَ))۔ قَالَ وَأَحْسَبُہُ قَالَ : ((وَتُعْطُوا الْخُمُسَ مِنَ الْغَنَائِمِ ، وَأَنْہَاکُمْ عَنِ الشُّرْبِ فِی الْجَرِّ ، وَالدُّبَّائِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالنَّقِیرِ))۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٩٣) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ وفد عبد القیس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس وفد کو خوش آمدید جو رسوا نہیں ہوا، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے اور آپ کے درمیان کفار مضر کا قبیلہ ہے اس لیے ہم حرمت والے مہینے کے علاوہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نہیں آسکتے۔ سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ایسے امر کا حکم دیں جس پر ہم عمل کریں اور جو ہمارے پیچھے ہیں ان کو ہم اس کی دعوت دیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ایمان کا حکم دیتا ہوں تم جانتے ہو ایمان کیا ہے ؟ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور تم نماز قائم کرنا اور زکوۃ دینا اور رمضان کے روزے رکھنا اور بیت اللہ کا حج کرنا۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور غنائم میں سے خمس دینا اور میں تمہیں مٹکے میں شراب پینے سے منع کرتا ہوں اور کدو میں اور تار کول لگے کے برتن میں اور لکڑی کے برتن میں۔