Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2738

صدقات کا بیان

آدمی اپنے گمان سے حق دار پر صدقہ کرتا ہے پھر اسے معلوم ہوتا کہ وہ حق دار نہیں تھا

3 hadiths in this chapter

13258

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13258

Zaeef

(۱۳۲۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا سُوَیْدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْقُشَیْرِیُّ وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ قَالُوا حَدَّثَنَا سُوَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنِی حَفْصُ بْنُ مَیْسَرَۃَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَالَ رَجُلٌ لأَتَصَدَّقَنَّ اللَّیْلَۃَ بِصَدَقَۃٍ فَخَرَجَ بِصَدَقَتِہِ فَوَضَعَ فِی یَدِ زَانِیَۃٍ فَأَصْبَحَ النَّاسُ یَتَحَدَّثُونَ تُصُدِّقَ عَلَی زَانِیَۃٍ فَقَالَ اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلَی زَانِیَۃٍ لأَتَصَدَّقَنَّ اللَّیْلَۃَ بِصَدَقَۃٍ فَخَرَجَ بِصَدَقَتِہِ فَوَضَعَہَا فِی یَدِ غَنِیٍّ فَأَصْبَحُوا یَتَحَدَّثُونَ تُصُدِّقَ اللَّیْلَۃَ عَلَی غَنِیٍّ فَقَالَ : اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلَی غَنِیٍّ لأَتَصَدَّقَنَّ اللَّیْلَۃَ بِصَدَقَۃٍ فَخَرَجَ بِصَدَقَتِہِ فَوَضَعَہَا فِی یَدِ سَارِقٍ فَأَصْبَحُوا یَتَحَدَّثُونَ تُصُدِّقَ اللَّیْلَۃَ عَلَی سَارِقٍ فَقَالَ : اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلَی زَانِیَۃٍ وَعَلَی غَنِیٍّ وَعَلَی سَارِقٍ فَأُتِیَ فَقِیلِ لَہُ : أَمَّا صَدَقَتُکَ فَقَدْ قُبِلَتْ أَمَّا الزَّانِیَۃُ فَلَعَلَّہَا تَسْتَعِفُّ بِہَا عَنْ زِنَاہَا وَلَعَلَّ الْغَنِیَّ یَعْتَبِرُ فَیُنْفِقُ مِمَّا أَعْطَاہُ اللَّہُ تَعَالَی وَلَعَلَّ السَّارِقَ یَسْتَعِفُّ بِہَا عَنْ سَرِقَتِہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِاللَّہِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ سَعِیدٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ۔ وَفِی ہَذَا کَالدَّلاَلَۃِ عَلَی أَنَّہُ وَرَدَ فِی صَدَقَۃِ التَّطَوُّعِ۔ [بخاری ۱۴۲۱۔ مسلم ۱۰۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٥٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک آدمی نے کہا کہ میں رات کو صدقہ کروں گا، وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا اور ایک زانیہ عورت کو دے دیا، صبح کو لوگ یہ باتیں کرنے لگ گئے کہ زانیہ کو بھی صدقہ دیا جانے لگ گیا ہے، اس نے کہا : اے اللہ ! تیری طرف زانیہ کو صدقہ ؟ دوسری رات وہ صدقہ لے کر پھر نکلا اور ایک مال دار آدمی کو دے دیا، صبح کو لوگ پھر باتیں کرنے لگ گئے کہ غنی لوگوں کو بھی صدقہ دیا جارہا ہے، اس نے پھر کہا کہ اے اللہ ! تیری تعریف ! میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے، تیسری رات وہ پھر صدقہ لے کر نکلا اور ایک چور کے ہاتھ میں دے دیا، صبح کو پھر لوگوں نے باتیں کیں کہ رات کو چور کو صدقہ دیا گیا ہے تو اس نے کہا : اے اللہ ! تیری تعریف ! پہلے زانیہ کو پھر غنی کو اور پھر چور کو میں صدقے دے آیا ہوں، پھر اس کو بتایا گیا کہ تیرا صدقہ قبول ہوگیا ہے۔ جو زانیہ ہے ہوسکتا ہے وہ زنا سے باز آجائے اور مال دار بندہ ہوسکتا ہے کہ وہ عبرت سمجھ کر صدقہ دینا شروع کر دے اور ہوسکتا ہے کہ چور اس سے سبق حاصل کر کے چوری سے باز آجائے۔

13259

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13259

Zaeef

(۱۳۲۵۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجَّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ حَدَّثَنَا أَبُو الْجُوَیْرِیَۃِ الْجَرْمِیُّ : أَنَّ مَعْنَ بْنَ یَزِیدَ السُّلَمِیَّ حَدَّثَہُ قَالَ : بَایَعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَنَا وَأَبِی وَجَدِّی وَخَطَبَ عَلَیَّ فَأَنْکَحَنِی وَخَاصَمْتُ إِلَیْہِ کَانَ أَبِی یَزِیدُ خَرَجَ بِدَنَانِیرَ یَتَصَدَّقُ بِہَا فَوَضَعَہَا عِنْدَ رَجُلٍ فِی الْمَسْجِدِ فَجِئْتُ فَأَخَذْتُہَا فَأَتَیْتُہُ بِہَا فَقَالَ : وَاللَّہِ مَا إِیَّاکَ أَرَدْتُ بِہَا فَخَاصَمْتُہُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : لَکَ مَا نَوَیْتَ یَا یَزِیدُ وَلَکَ یَا مَعْنُ مَا أَخَذْتَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ إِسْرَائِیلَ۔ وَہَذَا یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ وَرَدَ فِی صَدَقَۃِ التَّطَوُّعِ فَأَمَّا الْفَرْضُ فَقَدْ رُوِّینَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : لاَ تَحِلُّ الصَّدَقَۃُ لَغَنِیٍّ وَلاَ لِذِی مِرَّۃٍ سَوِیٍّ ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : لَیْسَ لِوَلَدٍ وَلاَ لِوَالِدٍ حَقٌّ فِی صَدَقَۃٍ مَفْرُوضَۃٍ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا مَا دَلَّ عَلَی ذَلِکَ۔ [بخاری ۱۴۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٥٣) حضرت معن بن یزید سلمی فرماتے ہیں کہ میں، میرے والد اور میرے دادا نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی اور آپ نے میرے لیے منگنی کا پیغام بھیجا اور میرا نکاح کردیا، میں اپنا جھگڑا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف لے کر گیا کہ میرے ابا جان نے صدقہ کے کچھ دینار مسجد کے پاس ایک آدمی پر صدقہ کردیے تو میں گیا اور واپس لے آیا اور کہا : ابا جان اللہ کی قسم ! میں نے آپ سے خیر خواہی کی ہے، میں اپنا جھگڑا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف لے گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے یزید ! تیرے لیے وہ ہے جو تو نے نیت کی اور معن تیرے لیے وہ ہے جو تو نے نیت کی۔

13260

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13260

Sahih

(۱۳۲۵۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلْقَمَۃَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَۃَ السُّکَّرِیُّ عَنْ أَبِی الْجُوَیْرِیَۃِ الْجَرْمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ مَعْنَ بْنَ یَزِیدَ یَقُولُ : خَاصَمْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَفْلَجَنِی وَخَطَبَ عَلَیَّ فَأَنْکَحَنِی وَبَایَعْتُہُ أَنَا وَجَدِّی قَالَ قُلْتُ لَہُ : وَمَا کَانَتْ خُصُومَتُکَ؟ قَالَ : کَانَ رَجُلٌ یَغْشَی الْمَسْجِدَ فَیَتَصَدَّقُ عَلَی رِجَالٍ یَعْرِفُہُمْ فَجَائَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ وَمَعَہُ صُرَّۃٌ فَظَنَّ أَنِّی بَعْضُ مَنْ یُعْرَفُ فَلَمَّا أَصْبَحَ تَبَیَّنَ لَہُ فَأَتَانِی فَقَالَ : رُدَّہَا فَأَبَیْتُ فَاخْتَصَمْنَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَجَازَ لِی الصَّدَقَۃَ وَقَالَ : لَکَ أَجْرُ مَا نَوَیْتَ ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَظَاہِرُ ہَذَا أَنَّ الْمُتَصَدِّقَ کَانَ رَجُلاً أَجْنَبِیًّا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٢٥٤) ابو جویریہ جرمی فرماتے ہیں : میں نے معن بن یزید سے سنا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جھگڑا لے کر گیا، آپ نے میری منگنی کی اور میرا نکاح کردیا، میں نے اور میرے دادا نے آپ سے بیعت کی۔ راوی فرماتے ہیں : میں نے انھیں کہا : آپ کا جھگڑا کیا تھا ؟ فرمایا : ایک شخص مسجد میں رہتا تھا اور اپنے جاننے والے لوگوں پر صدقہ کرتا تھا، ایک رات وہ آیا اور اس کے پاس تھیلی تھی۔ اس نے گمان کیا کہ میں بھی اس کی جان پہچان والا ہوں، جب صبح ہوئی تو اسے پتہ چلا، وہ میرے پاس آیا اور کہا : وہ مجھے واپس کر۔ میں نے انکار کیا پھر ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جھگڑا لے کر آئے تو آپ نے میرے لیے صدقہ جائز قرار دیا اور فرمایا : تیرے لیے وہ ہے جو تو نے نیت کی۔ شیخ فرماتے ہیں : اس سے ظاہر ہے کہ صدقہ کرنے والا اجنبی شخص تھا۔