Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2724

صدقات کا بیان

قیدیوں کے حصے کا بیان

2 hadiths in this chapter

13197

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13197

Zaeef

(۱۳۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ : أَنَّ أَبَا مُؤَمَّلٍ أَوَّلَ مُکَاتَبٍ کُوتِبَ فِی الإِسْلاَمِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَعِینُوا أَبَا مُؤَمَّلٍ ۔ فَأُعِینَ مَا أَعْطَی کِتَابَتَہُ وَفَضَلَتْ فَضْلَۃٌ فَاسْتَفْتَی فِیہَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَمْرَہُ أَنْ یَجْعَلَہَا فِی سَبِیلِ اللَّہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٩١) ابو مؤمل وہ شخص تھے جنہوں نے سب سے پہلے اسلام میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں مکاتبت کی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ابومؤمل کی مدد کرو، پس میری مدد کی گئی۔ مجھے اتنا مال دیا گیا کہ مکاتبت کے بعد کچھ زائد (بچ) بھی ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو اللہ کے راستے میں خرچ کر دو ۔

13198

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13198

Zaeef

(۱۳۱۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ عَنْ حَبَّانَ بْنِ مُوسَی عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ الدَّانَاجِ أَنَّ فُلاَنًا الْحَنَفِیَّ حَدَّثَہُ قَالَ : شَہِدْتُ یَوْمَ جُمُعَۃٍ فَقَامَ مُکَاتَبٌ إِلَی أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَانَ أَوَّلَ سَائِلٍ رَأَیْتُہُ فَقَالَ : إِنِّی إِنْسَانٌ مُثْقَلٌ مُکَاتَبٌ فَحَثَّ النَّاسَ عَلَیْہِ فَقُذِفَتْ إِلَیْہِ الثِّیَابُ وَالدَّرَاہِمُ حَتَّی قَالَ حَسْبِی فَانْطَلَقَ إِلَی أَہْلِہِ فَوَجَدَہُمْ قَدْ أَعْطَوْہُ مُکَاتَبَتَہُ وَفَضَلَ ثَلاَثُمِائَۃِ دِرْہَمٍ فَأَتَی أَبَا مُوسَی فَسَأَلَہُ فَأَمْرَہُ أَنْ یَجْعَلَہَا فِی نَحْوِہِ مِنَ النَّاسِ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قِصَّۃً شَبِیہَۃً بِہَذِہِ الْقِصَّۃِ قَالَ : فَأَتَی عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَأَلَہُ عَنِ الْفَضْلَۃِ فَقَالَ : اجْعَلْہَا فِی الْمُکَاتَبِینَ وَہِیَ مُخَرَّجَۃٌ فِی کِتَابِ الْمُکَاتَبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٩٢) راوی کہتا ہے کہ میں جمعہ کے دن گیا ایک مکاتب ابو موسیٰ کے پاس آیا ۔ راوی کہتا ہے کہ یہ پہلا سائل تھا، جس کو میں نے دیکھا تھا، اس نے کہا : میں تنگدست مکاتب انسان ہوں۔ انھوں نے لوگوں کو ترغیب دلائی اور اس کی مدد کی۔ پھر اس کی مدد کے لیے کپڑے اور درہم دیے جانے لگے، یہاں تک کہ اس نے کہا : بس یہی کافی ہیں تو وہ اپنے اہل کے پاس گیا تو انھوں نے اس مکاتبت کی اور اس کے پاس تین سو درہم بچ گئے تو وہ ابوموسیٰ (رض) کے پاس آیا اور پوچھا تو انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے جیسے لوگوں پر خرچ کر دے۔ ہم نے سیدنا علی (رض) سے اس سے ملتا ملتا قصہ بیان کیا ہے کہ انھوں نے کہا : انھیں مکاتبین پر خرچ کر دے۔