Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2723

صدقات کا بیان

جب اسلام اچھی طرح ظاہر ہوجائے اور تالیف سے بھی استغنا ہوجائے تو مولفۃ قلوب کے حصے کا ساقط ہونا اور ان کو دینے سے رک جانا

2 hadiths in this chapter

13195

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13195

Sahih

(۱۳۱۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو یُوسُفَ: یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْہَمْدَانِیُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ دِینَارٍ الْوَاسِطِیِّ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ عَبِیدَۃَ قَالَ : جَائَ عُیَیْنَۃُ بْنُ حِصْنٍ وَالأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ إِلَی أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالاَ : یَا خَلِیفَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِنَّ عِنْدَنَا أَرْضًا سَبِخَۃً لَیْسَ فِیہَا کَلأٌ وَلاَ مَنْفَعَۃٌ فَإِنْ رَأَیْتَ أَنْ تُقْطِعَنَاہَا لَعَلَّنَا نَحْرُثُہَا وَنَزْرَعُہَا فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی الإِقْطَاعِ وَإِشْہَادِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَیْہِ وَمَحْوِہِ إِیَّاہُ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَتَأَلَّفُکُمَا وَالإِسْلاَمُ یَوْمَئِذٍ ذَلِیلٌ وَإِنَّ اللَّہَ قَدْ أَعَزَّ الإِسْلاَمَ فَاذْہَبَا فَاجْہَدَا جَہْدَکُمَا لاَ أَرْعَی اللَّہُ عَلَیْکُمَا إِنْ رَعَیْتُمَا۔ وَیُذْکَرُ عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّہُ قَالَ : لَمْ یَبْقَ مِنَ الْمُؤَلَّفَۃِ قُلُوبُہُمْ أَحَدٌ إِنَّمَا کَانُوا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ انْقَطَعَتِ الرِّشَا۔ وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : أَمَّا الْمُؤَلَّفَۃُ فَلَیْسَ الْیَوْمَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٨٩) عیینہ بن حصن اور اقرع بن حابس دونوں حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول کے خلیفہ ! ہمارے پاس بنجر زمین ہے جس میں کوئی انگوری نہیں اور نہ کوئی نفع مند چیز۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان میں کھیتی اور زراعت وغیرہ کریں تو آپ ہمیں وہ زمین دے دیں۔ آگے لمبی حدیث ذکر کرتے ہوئے راوی کہتا ہے کہ حضرت عمر (رض) نے کہا : حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تم کو اس لیے دی تھی کہ تمہاری تالیفِ قلبی ہو اور اسلام ان دنوں پسماندہ حالات میں تھا، اب اللہ تعالیٰ نے اسلام کو عزت دی ہے اس لیے تم جاؤ اور محنت مشقت کرو، جب اللہ تعالیٰ نے رعایت نہیں کی تو میں بھی نہیں کرتا۔

13196

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13196

Sahih

(۱۳۱۹۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ مُہَاجِرٍ أَبِی الْحَسَنِ قَالَ : أَتَیْتُ أَبَا وَائِلٍ وَأَبَا بُرْدَۃَ بِالزَّکَاۃِ وَہُمَا عَلَی بَیْتِ الْمَالِ فَأَخَذَاہَا ثُمَّ جِئْتُ مَرَّۃً أُخْرَی فَوَجَدْتُ أَبَا وَائِلٍ وَحْدَہُ فَقَالَ : رُدَّہَا فَضَعْہَا مَوَاضِعَہَا قُلْتُ : فَمَا أَصْنَعُ بِنَصِیبِ الْمُؤَلَّفَۃِ قُلُوبُہُمْ؟ قَالَ : رُدَّہُ عَلَی آخَرِینَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٩٠) ابوالحسن فرماتے ہیں کہ میں ابو وائل اور ابوبردہ کے پاس زکوۃ لے کر آیا اور ان دونوں کی ذمہ داری بیت المال پر تھی اور انھوں نے اس مال کو پکڑ لیا۔ پھر میں دوسری مرتبہ جب زکوۃ لے کر آیا تو صرف ابو وائل تھے، انھوں نے کہا کہ اس مال کو لے جاؤ اور اس کو مستحق میں تقسیم کر دو تو میں نے کہا : میں ان لوگوں کے حصے کا کیا کروں جن کو تالیف قلبی کے لیے دیا جاتا تھا ؟ فرمایا : اس کو دوسروں پر لوٹا دو ۔