Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1603

زکوۃ کا بیان

مصدق کا زکوۃ میں ادا کی گئی چیز زکوۃ لینے والے سے خریدنا مکروہ ہے

4 hadiths in this chapter

7634

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7634

Sahih

(۷۶۳۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ : سَمِعْتُ مَالِکَ بْنَ أَنَسٍ یَسْأَلُ زَیْدَ بْنَ أَسْلَمَ فَقَالَ زَیْدٌ : سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَرَأَیْتُہُ یُبَاعُ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَشْتَرِیہِ فَقَالَ : لاَ تَشْتَرِہْ وَلاَ تَعُدْ فِی صَدَقَتِکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحُمَیْدِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٣١) حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : میں نے اپنے والد سے سنا کہ عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : میں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا دیا، میں نے دیکھا کہ اسے بیچا جا رہا ہے تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : میں اسے خرید لوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اسے نہ خرید اور اپنے صدقہ میں نہ پلٹ۔

7635

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7635

Sahih

(۷۶۳۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : حَمَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی فَرَسٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَرَأَی شَیْئًا مِنْ نِتَاجِہِ یُبَاعُ فَأَرَادَ شِرَائَ ہُ فَسَأَلَ النَّبِیَّ -ﷺ- عَنْہُ فَقَالَ : ((لاَ تَشْتَرِہْ وَلاَ تَعُدْ فِی صَدَقَتِکَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٣٢) حضرت زید بن اسلم (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عمربن خطاب (رض) نے ایک گھوڑ اللہ کی راہ میں دیا، پھر انھوں نے دیکھا کہ اس میں کچھ عیب ہے اور اسے فروخت کیا جا رہا ہے تو انھوں نے اسے خریدنا چاہا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اسے نہ خرید اور اپنے صدقے میں نہ پلٹ۔

7636

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7636

Sahih

(۷۶۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَہُ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ عَتِیقٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَأَضَاعَہُ صَاحِبُہُ الَّذِی کَانَ عِنْدَہُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِیَہُ مِنْہُ وَظَنَنْتُ أَنَّہُ بَائِعُہُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((لاَ تَشْتَرِہْ وَإِنْ أَعْطَاکَ بِدِرْہَمٍ وَاحِدٍ))۔ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِی صَدَقَتِہِ کَالْکَلْبِ یَعُودُ فِی قَیْئِہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ جَمَاعَۃٍ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٣٣) حضرت زید بن اسلم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے عمربن خطاب (رض) سے سنا : میں نے ایک عمدہ گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا تو اسے اس کے مالک نے بیکار کردیا۔ میں نے چاہا کہ اس سے خرید لوں اور میرا خیال تھا کہ مجھے کم قیمت میں مل جائے گا تو میں نے اس کے متعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر وہ ایک درہم کا بھی دے تو اس سے نہ خرید، کیونکہ صدقے میں لوٹنے والا کتے کی مانند ہے جو اپنی قے چاٹتا ہے۔

7637

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7637

Sahih

(۷۶۳۴) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ حَدَّثَنِی عُقَیْلٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُحَدِّثُ أَنَّ عُمَرَ تَصَدَّقَ بِفَرَسٍ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَوَجَدَہُ یُبَاعُ بَعْدَ ذَلِکَ فَأَرَادَ أَنْ یَشْتَرِیَہُ ، ثُمَّ أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَاسْتَأْمَرَہُ فِی ذَلِکَ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَعُدْ فِی صَدَقَتِکَ ۔ فَبِذَلِکَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَتْرُکُ أَنْ یَبْتَاعَ شَیْئًا تَصَدَّقَ بِہِ أَوْ بَرَّ بِہِ إِلاَّ جَعَلَہُ صَدَقَۃً))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ مَعْمَرٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ۔ [صحیح۔ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٣٤) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عمر (رض) نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا، پھر انھوں نے دیکھا کہ اسے فروخت کیا جا رہا ہے تو انھوں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا، چنانچہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مشورہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے صدقے میں نہ پلٹ ۔ اسی وجہ سے ابن عمر (رض) اسے نہیں خریدتے تھے جس کو صدقہ میں دے دیتے تھے یا اس سے نیکی کا حصول مقصود ہوتا تو اسے صدقہ کردیتے۔