Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1604

زکوۃ کا بیان

صدقہ کی گئی چیز کو خریدنا جائز ہے لیکن مکروہ ہے اور ہر اس چیز کا مالک بننا درست ہے جو اس کی ملکیت سے نکل چکی ہو لیکن اسی طریقے سے جس سے ملکیت حلال ہوتی ہے

1 hadith in this chapter

7638

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7638

Sahih

(۷۶۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَطَائٍ الْمَدَنِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ الأَسْلَمِیُّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَتْہُ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی کُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِوَلِیدَۃٍ عَلَی أُمِّی فَمَاتَتْ أُمِّی وَبَقِیَتِ الْوَلِیدَۃُ قَالَ : قَدْ وَجَبَ أَجْرُکِ وَرَجَعَتْ إِلَیْکَ فِی الْمِیرَاثِ۔ قَالَتْ : فَإِنَّہَا مَاتَتْ وَعَلَیْہَا صَوْمُ شَہْرٍ قَالَ: صُومِی عَنْ أُمِّکِ۔ قَالَتْ: وَإِنَّہَا مَاتَتْ وَلَمْ تَحُجَّ قَالَ : فَحُجِّی عَنْ أُمِّکِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَطَائٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٣٥) عبداللہ بن بریدہ اسلمی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا۔ ایک عورت آئی اور کہنے لگی : اے اللہ کے رسول ! میں نے ایک باندی اپنی ماں کو صدقہ میں دی۔ میری ماں فوت ہوگئی اور باندی باقی رہ گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا اجر ثابت ہوچکا اور وہ باندی میراث میں تیری طرف پلٹ آئی ، پھر اس نے کہا : وہ فوت ہوچکی ہے اور اس کے ذمے ایک ماہ کے روزے تھے ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ماں کی طرف سے روزے رکھ، پھر اس نے کہا کہ انھوں نے حج بھی نہیں کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ماں کی طرف سے حج کر۔