Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1602

زکوۃ کا بیان

زکوۃ ان کے اہل تک پہنچنے سے پہلے بلا عذر فروخت کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

7631

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7631

Zaeef

(۷۶۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنِی شَیْخٌ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ قَالَ : سَمِعْتُ طَاوُسًا وَأَنَا وَاقِفٌ عَلَی رَأْسِہِ یَسْأَلُ عَنْ بَیْعِ الصَّدَقَۃِ قَبْلَ أَنْ تُقْبَضَ فَقَالَ طَاوُسٌ : وَرَبِّ ہَذَا الْبَیْتِ لاَ یَحِلُّ بَیْعُہَا قَبْلَ أَنْ تُقْبَضُ ، وَلاَ بَعْدَ أَنْ تُقْبَضَ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : لأَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ أَنْ تُؤْخَذَ مِنْ أَغْنِیَائِہِمْ فَتُرَدَّ عَلَی فُقَرَائِہِمْ فُقَرَائِ أَہْلِ السُّہْمَانِ فَتُرَدَّ بِعَیْنِہَا وَلاَ یُرَدُّ ثَمَنُہَا۔ قَالَ الشَّیْخُ وَالأَخْبَارُ الَّتِی وَرَدَتْ فِی فَرَائِضِ الصَّدَقَاتِ دَلِیلٌ فِی ہَذِہِ الْمَسْأَلَۃِ۔[ضعیف۔ أخرجہ الشافعی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٢٨) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ مجھے اہل مکہ کے ایک شیخ نے کہا : میں نے طاؤس کو کہتے ہوئے سنا جب کہ میں اس کے سر پر کھڑا تھا اور وہ زکوۃ کے قبضے میں آنے سے پہلے فروخت کرنے کے بارے میں پوچھ رہا تھا تو طاؤس نے کہا : مجھے اس گھر کے رب کی قسم ! اس کا فروخت کرنا روا نہیں اس سے پہلے کہ اسے قبضے میں لیا جائے اور نہ ہی قبضے میں آنے کے بعد۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں، یہ اس لیے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے امیروں سے لے کر محتاجوں کو دے دیا جائے۔ حاجت مندوں اور فقراء کو اصل چیز دی جائے نہ کہ اس کی قیمت۔ شیخ فرماتے ہیں : وہ روایات جو صدقات کے فرض ہونے میں وارد ہوئیں اس مسئلے کی دلیل ہے۔

7632

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7632

Zaeef

(۷۶۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ الْحَضْرَمِیِّ بْنِ کُلْثُومِ بْنِ عَلْقَمَۃَ بْنِ نَاجِیَۃِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ کُلْثُومٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : عَرَضُوا عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- أَنْ یَشْتَرُوا مِنْہُ بَقِیَّۃَ مَا بَقِیَ عَلَیْہِمْ مِنْ صَدَقَاتِہِمْ فَقَالَ : إِنَّا لاَ نَبِیعُ شَیْئًا مِنَ الصَّدَقَاتِ حَتَّی نَقْبِضَہُ۔ وَہَذَا إِسْنَادٌ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ وَرُوِیَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَیَّاشٍ بِإِسْنَادَیْنِ لَہُ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ مُنْقَطِعًا وَعَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَوْصُولاً وَمَرْفُوعًا فِی النَّہْیِ عَنْ ذَلِکَ۔ وَإِسْمَاعِیلُ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الطبرانی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٢٩) کلثوم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے درخواست کی کہ آپ ان سے وہ بقیہ حصہ خرید لیں جو زکوۃ سے بچ رہا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم زکوۃ میں سے کچھ بھی فروخت نہیں کرسکتے حتیٰ کہ ہمارے قبضے میں ہو۔

7633

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7633

Zaeef

(۷۶۳۰) وَأَخْبَرَنَا الشَّرِیفُ أَبُو الْفَتْحِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی شُرَیْحٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ تَشْتَرُوا الصَّدَقَاتِ حَتَّی تُوسَمَ وَتُعْقَلَ))۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ ، ثُمَّ قَالَ وَہَذَا یُرْوَی مِنْ قَوْلِ مَکْحُولٍ۔ [منکر۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٣٠) محمد بن راشد مکحول سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زکوۃ صدقات کو فروخت نہ کرو حتیٰ کہ اسے مقرر نہ کرایا جائے اور قبضے میں نہ آجائے۔